متفرق شعراء

احمدیت کی بلندی کا دن آیا دیکھ لو

(ڈاکٹر سر افتخار احمد ایاز)

وقتِ سجدہ سحر سے پہلے کا نقشہ دیکھ لو
آسماں کے رنگ کو تم بھی بدلتا دیکھ لو

خود خدا نے ہاتھ سے پودا لگایا دیکھ لو
پھیلتا ہے سب جہاں میں اس کا سایہ دیکھ لو

دیکھ لو مظلوم پر ہی فضل کی برسات ہے
ظالموں نے ظلم کا جو پھل ہے پایا دیکھ لو

ہم بلاتے ہیں تمہیں ہر کامیابی کی طرف
کامیابی کی ضمانت ہے منارہ دیکھ لو

آنے والے نور کے طوفان کو روکے گا کون
پرچمِ حق آسماں پر لہلہاتا دیکھ لو

خوف کا موسم گیا اب آنکھ کھولو افتخارؔ
احمدیت کی بلندی کا دن آیا دیکھ لو

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button