متفرق شعراء

خلافت سے تعلق ہی ہمارا اصل ایماں ہے

(طاہر محمود کھوکھر۔ ربوہ)

خلافت سائباں ہے اور خلافت نورِ یزداں ہے

خلافت دائمی قدرت خلافت نورِ ایماں ہے

خلافت ابرِ رحمت ہے خلافت نور کا ہالہ

خلافت سے ہی ہر جانب عجب رنگِ بہاراں ہے

خلافت کی طرف سے ہر بشارت کی نوید آئے

خلافت سے محبت ہی تو سارا حسن و احساں ہے

خلافت سے مرے گھر میں ہے رونق جاودانی سی

اتاروں دل کے آنگن میں خلافت کا جو فرماں ہے

ہمیں غیض و غضب سے کچھ تعلق ہی نہیں طاہؔر

خلافت سے تعلق ہی ہمارا اصل ایماں ہے

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button