مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مصروفیات حضور انور کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

مورخہ 31؍ اکتوبر تا 03؍نومبر2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…31؍ اکتوبر 2019ء بروز جمعرات : حضورِانور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم ڈاکٹر شریف احمد صاحب ڈینٹسٹ (ابن مکرم حاجی غلام محمد صاحب) لندن کی نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭…یکم نومبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حالیہ دورہ یورپ کے دوران دو جلسہ سالانہ و دیگر تقریبات میں شامل ہونے والے مہمانوں کے تاثرات بیان فرمائے۔ نیز مکرم مولوی محمود احمد صاحب مبلغ سلسلہ کیرالہ، انڈیا کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… حضور انور نے آج شام سات بجے کے قریب اسلام آباد کے مختلف مقامات کا معائنہ فرمایا اور بعض امور کے متعلق ہدایات سے نوازا۔

٭…02؍ نومبر 2019ء بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نمازِعشاء کے بعد ڈاکٹر حنیف احمد مارٹی صاحب اور عزیزہ غزالہ حفیظ کی دعوت ولیمہ کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

٭…03 نومبر 2019ء بروز اتوار: حضور انور نے آج نمازِ عشاء کے بعد مکرم دانیال رحمان صاحب (ابن مکرم جمیل الرحمان صاحب) اور عزیزہ غانیہ چودھری (بنت مکرم عصمت اللہ چودھری صاحب) کی دعوت ولیمہ کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوانِ مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے دو روز دفتري اور چار روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

اس عرصہ کے دوران 35؍فيمليز اور12؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 47؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 8 ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، ہیٹی، جرمنی، یوگنڈا، پاکستان،آسٹریلیا اور یوکے۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button