خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 24 اگست 2019ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلا نکاح عزیزہ صنوبر رجاء خان بنت عبدالمجید خان صاحب مرحوم (لندن)کا ہےجو عزیزم حافظ احتشام احمد مومن (مربی سلسلہ)کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔جو نفیس احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔ لڑکی کے ولی ان کے بھائی حسان طٰہٰ خان ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیز ہ عُشْمَہ ظفر کا ہے جو ظفر اقبال صاحب (لندن )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم احمد علی باسل بھٹی (واقف نو )ابن محمد احمد سعید بھٹی صاحب کے ساتھ پندرہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

دعا کر لیں یہ دونوں نکاح اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔ آمین

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button