کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں 3 مقابلہ جات کا انعقاد

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے تین مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

مورخہ 31؍ اکتوبر کو مقابلہ مضمون نویسی فی البدیہہ کروایا گیا۔ اس مقابلہ میں تین گروپوں کے کل 15طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے لیے طلباء کو دو عناوین (خلافت، جماعت احمدیہ کا تعارف)پر مضمون لکھنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ مارکنگ کے مطابق عزیزم ارونا ایس کانو (نور گروپ )نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مورخہ 6؍ نومبر کو دینی معلومات کا مقابلہ کروایا گیا۔ مقابلہ کے لیے نصاب جماعت احمدیہ سیرالیون کا شائع کردہ کتابچہ دینی معلومات تھا۔ تینوں گروپوں سے تین تین طلباء پر مشتمل کل تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے مہمان خصوصی مکرم عقیل احمد صاحب ، ریجنل مبلغ ساؤتھ ریجن تھے۔ جبکہ مکرم سلیمان کمارا صاحب ، استاذ جامعہ نے طلباء سے سوالات پوچھے۔نور گروپ سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر فاتح قرار پایا۔

مورخہ 14؍ نومبر کو معلومات عامہ کا ایک مقابلہ گروپس کے مابین ہوا۔ تینوں گروپوں سے تین تین طلباء پر مشتمل کل تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں مکرم مورلائی فورنا صاحب، استاذ جامعہ،مکرم سلیمان کمارا صاحب، استاذ جامعہ اور مکرم شیخ ظافر احمد صاحب، استاذ جامعہ نے مختلف موضوعات پر طلباء سے سوالات کیے۔ محمود گروپ نے بہترین کارکردگی کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔

دینی معلومات اور معلومات عامہ کے کوئز پروگرام تین راؤنڈز پر مشتمل تھے۔ پہلے راؤنڈ میں ٹیم کے ہر ممبر کو بغیر کسی ساتھی کی مدد سے دو سوالات کےجوابات دینا تھے۔ دوسرے راؤنڈ میں ممبران ایک دوسرے سے مشورہ کرکے پانچ سوالات کے جواب دے سکتے تھے۔ جبکہ تیسرا دلچسپ راؤنڈ کل دس سوالات پر مشتمل تھا اور ہر صحیح جواب کے دس نمبر کا اضافہ اور غلط جواب پر پانچ نمبر کی کمی ہونا تھی اور جو سب سے پہلے ہاتھ کھڑا کرتا وہ جواب دینے کا حق دار قرار پاتا۔

الحمد للہ، تمام شرکاء نے مقابلہ جات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیا ۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ کے دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انفرادی اور اجتماعی مقابلہ جات کے پوائنٹس شریک مقابلہ اور گروپ دونوں کو ملتے ہیں اور سال کے آخر میں اس پوائنٹ سسٹم کی بنیاد پر بہترین گروپ اور بہترین طالب علم کے انعام کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔

دعا ہے کی اللہ تعالی طلباء کی روحانی ، اخلاقی، علمی و دیگر اعلیٰ صلاحیتوں میں اضافہ فرماتا چلاجائے تا یہ اپنے فرائض احسن طور پر ادا کرتے ہوئے خلافت احمدیہ کے سلطان نصیر بننے والے ہوں۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button