افریقہ (رپورٹس)

شیانڈہ ویسٹرن ریجن کینیا میں ٹی وی اورریڈیو پروگرامز

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مبلغ سلسلہ ویسٹرن ریجن کینیا (مکرم احمد عدنان ہاشمی صاحب) کو عرصہ تقریباً دو سال سے مکرم ڈاکٹر اقبال حسین صاحب (انچارج احمدیہ ہسپتال شیانڈہ ) کے تعاون سے Nyota TV اورRadio Nyota پر مختلف مذہبی معاشرتی، معاشی اور سماجی موضوعات پر سواحیلی زبان میں لیکچرز دینے کی توفیق مل رہی ہے جن میں آپ ان مسائل پر جماعتی نکتہ نظر قرآن و حدیث ، حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام اور خلفائے سلسلہ احمدیہ کے ارشادات کی روشنی میں پیش کرتے ہیں۔ ان لیکچرز کا ان دونوں نشریاتی اداروں کے سامعین پر جن کی تعداد لاکھوں میں ہے بہت اچھا اثر پڑ رہا ہے اور عوام الناس میں جماعتِ احمدیہ مسلمہ کے لیے مثبت سوچ پیدا ہو رہی ہے۔ الحمدللہ علی ذلک

8؍نومبر کو آپ نے مکرم قاسم مچیرے صاحب مبلغ سلسلہ اور مکرم معلم عدی مکوخا صاحب کے تعاون سے مذکورہ بالا ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی سٹیشن پر آدھ آدھ گھنٹے کے دو پروگرامز ریکارڈ کروائے۔ نیوٹا ٹی وی پر یہ پروگرم Nyota Asbuhi پروگرام میں دکھایا گیا جس میں ساتھ ساتھ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور آپؑ کے خلفائے عظام کی تصاویر بھی دکھائی جاتی رہیں۔ ریڈیو کے لیے ریکارڈکیا گیا پروگرام کئی دن وقتا فوقتاً نشر کیا جاتا رہا ۔ اللہ کے فضل سے دونوں پروگراموں کو عوام الناس نے بہت پسند کیا۔

اسی طرح گذشتہ ہفتے Sasa Radio پر بھی ایک پروگرام ریکارڈ کروانے کی توفیق ملی جو اب تک متعدد بار نشر ہو چکا ہے ۔ الحمدللہ

دعا ہے کہ کہ اللہ تعالیٰ تمام مبلّغینِ سلسلہ اور ان کے جملہ معاونین کی کاوشوں کو اپنے فضل سے شرف قبولیت بخشے اور انہیں کروڑوں لوگوں کی ہدایت کا موجب بنائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button