افریقہ (رپورٹس)

نائیجر میں مبلغین کرام کےکامیاب ریفریشر کورس کا انعقاد

(عدیل احمد رضا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

مورخہ 24 و 25 نومبر 2019ء کو احمدیہ مشن ہاؤس کونی میں نائیجر کے مبلغین کے دوسرے ریفریشر کورس کا انعقاد ہوا۔ تمام مبلغین کو اُن کے سپرد مقالہ جات کے عناوین قریباً چار ماہ قبل بھجوا دیے گئے تھے۔ اس ریفریشر کورس میں کُل چار سیشن ہوئے جس میں 14 مبلغین نے مختلف عناوین پر تیار کردہ مقالہ جات پیش کیے۔

24؍نومبر کی صبح دس بجے تلاوتِ قرآنِ کریم کے ساتھ پہلے سیشن کا آغاز ہوا ۔ اس سیشن میں مکرم ادریس احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے صحاحِ ستہ کا تعارف پیش کیا ، مکرم محمد جمال صاحب نے جماعتِ احمدیہ کی ادبی خدمات ، مکرم حافظ عامر لطیف صاحب نے 73 اسلامی فرقوں کا تعارف اور مکرم عامر ارشاد صاحب نے “قرآن اور سائنس ’’ جیسے موضوعات پر تیار کردہ مقالہ جات پیش کیے۔ اسی روز بعد نمازِ عشاء دوسرے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مکرم کوثر جمیل صاحب نے دشمنانِ احمدیت(الیگزینڈرڈوئی، عبد اللہ آتھم)کا انجام کے حوالہ سے مقالہ پیش کیا، مکرم زوہیب اطہر صاحب اور مکرم عدیل احمد ہادی صاحب نےیو کے میں کام کرنے والے جماعتی دفاتر کا تعارف پیش کیا۔

ریفریشر کورس کے تیسرے سیشن کا انعقاد مورخہ 25 نومبر کی صبح دس بجے ہوا اس سیشن میں مکرم عبد اللہ ثاقب صاحب نے واقعہ کربلا کا پسِ منظر اور مکمل حالات پیش کیے۔ مکرم خالد محمود صاحب مبلغ سلسلہ نے جنگِ عظیم اول کے محرکات اور نتائج کے حوالہ سے اپنا مقالہ پیش کیا۔مکرم مسرور احمد انور صاحب نے یوکے میں کام کرنے والے دیگر جماعتی دفاتر کا تعارف پیش کیا اور آخر پر مکرم اعزاز احمد صاحب نے اَئمہ اربعہ کا تعارف پیش کیا۔

ریفریشر کورس کے چوتھے اور آخری سیشن کا آغاز اسی روز بعد نمازِ عشاء ہوا ۔اس سیشن میں مکرم اصغر علی بھٹی صاحب نے جماعتِ احمدیہ کا تحریکِ آزادی پاکستان میں کردار کے حوالہ سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ خاکسار کو مرکز سے جاری ہونے والی ہدایات کی یاددہانی کروانے کی توفیق ملی اور مکرم سعید احمد عدیل صاحب نے دشمنانِ احمدیت(محمد حسین بٹالوی ، ثنا ء اللہ امرتسری)کے انجام کے حوالہ سے تیار کردہ مقالہ پیش کیا۔ آخر پر مکرم شاکر مسلم صاحب امیر و مشنری انچارج نائیجر نے دُعا کروائی جس کے ساتھ ہی اس ریفریشر کورس کا اختتام ہوا ۔ یہ ریفریشر کورس اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت مفید رہا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button