نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضرو غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ یکم اگست 2019ءکونماز ظہر و عصر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک(اسلام آباد۔ٹلفورڈ)کے باہر تشریف لا کر محترمہ بشریٰ تبسم صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالوحید نجمی صاحب(تھارٹن ہیتھ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نمازِ جنازہ حاضر

محترمہ بشریٰ تبسم صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالوحید نجمی صاحب (تھارٹن ہیتھ یوکے)

30 جولائی 2019ء کو59 سال کی عمر میں بقضائےالہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ مکرم شیخ محمد علی صاحب مرحوم (آف اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور)کی بیٹی تھیں۔ آپ بےشمار خوبیوں کی مالک ، نمازوں کی پابند، خوش مزاج ، نرم دل ،مہمان نواز، غریبوں کی مدد کرنے والی، ملنسار، خداترس اور ایک نیک باوفا خاتون تھیں۔پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3بیٹیاںاورایک بیٹا شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

-1مکرم کیپٹن سکندر محمود صاحب (A-290،گلی نمبر 6 کیولری گراؤنڈ، لاہور کینٹ)

20 مئی 2019ء کو 73سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم مخلص اور فدائی احمدی تھے۔ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم ایک اصول پسند اور صاف گو انسان تھے۔ کیولری گراؤنڈ کے نماز سنٹرکی خرید اور تعمیر میں خود بھی مالی معاونت کی توفیق پائی اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے بھی کثیر رقم بطور عطیہ دلوائی۔

-2مکرم عبد اللطیف صاحب (سابق کارکن اصلاح و ارشاد ربوہ)

18جون 2019ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم ایک نیک اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں دوبیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

-3مکرمہ گُلزار بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد شریف صاحب (آف کالابن صوبہ جموں و کشمیر)

14 جنوری 2019ء کو 78سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نمازوں کی پابند، مہمان نواز، قناعت پسند اور صبر و شکر کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔خلافت اور نظام جماعت سے عقیدت کا تعلق تھا۔حضور کے خطبات اور خطابات کو سننے کا اہتمام کیا کرتی تھیں۔مالی قربانی میں حسبِ استطاعت حصہ لیتی تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ کے دو بیٹے بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

-4مکرمہ ناظمہ سدھن صاحبہ (ماریشس)

7فروری 2019ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔پسماندگان میں تین بچے شامل ہیں جو سب شادی شدہ ہیں۔ آپ بہت نیک،مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ مرحومہ مکرم مظفر سدھن صاحب (مبلغ سلسلہ ماریشس)کی چچی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

-5مکرم ابراھیم سدھن صاحب (ماریشس)

7 جولائی2019ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ بہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔نمازوں کے پابند،انسانی ہمدردی میں پیش پیش ، بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔ خلافت سے گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔ آپ مکرم مظفر سدھن صاحب(مبلغ سلسلہ ماریشس)کے بڑے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔

-6مکرم مبشر احمد طاہر صاحب (ملائیشیا)

ستمبر 2018 میں 60سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ نمازوں کے پابند، باقاعدگی سے چندے ادا کرنے والے ایک نیک مخلص اور فدائی انسان تھے ۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button