مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 05؍ تا 08؍ دسمبر 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 06؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکر بدری صحابی حضرت ہلال بن امیہ واقفیؓ کی سیرتِ مبارکہ کا دلنشیں تذکرہ فرمایا نیز شعبہ وقفِ نو کی ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان فرمایا ۔(خطبہ جمعہ کاخلاصہ اور ویب سائٹ کے اجرا کی رپورٹ اسی شمارےمیں ملاحظہ فرمائیں۔)

٭…حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام چھےبج کر چالیس منٹ کے قریب اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کراسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والی تعمیرات اور دیگر کاموں کا معائنہ فرمایا اور ان کے بارے میں ضروری ہدایات سے نوازا۔ اس دوران حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ریسپشن اسلام آباد، کچن ایوانِ مسرور، مسجد مبارک کے داخلی دروازے، رہائشی حصے اور احاطہ مسجد مبارک کے درمیان دیوار کے ساتھ ہونے والے تعمیراتی کاموں، لجنہ ہال، اسلام آباد کے گراؤنڈ میں روشنیوں کے سسٹم اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیااور ہدایات سے نوازا۔

آج بھی موسم بارش کے بعد کافی سرد تھا اور ہوا چل رہی تھی۔ اسلام آباد کے رہائشی اور بعض بیرونِ اسلام آباد سے پہنچنے والے احباب و خواتین اور بچے بچیاں مختلف مقامات پر جمع ہو کر حضور پُر نور کا دیدار کرتے رہے۔ بعض اوقات بچے اور بچیاں حضورِ انور کے سامنے آ جاتے، حضورِ انور ازراہِ شفقت انہیں پیار دیتے۔ دورانِ معائنہ ایوانِ مسرور میں سیکرٹریانِ واقفینِ نَو کا انٹرنیشنل ریفریشر کورس جاری تھا۔ حضور پُر نور جب ایوانِ مسرور کے پاس سے گزرے تو وہاں موجود شعبہ وقفِ نو میں خدمت پر مامور ایک مبلغ سلسلہ سے ریفریشر کورس کے بارے میں کچھ معلومات بھی حاصل کیں۔ یہ پُر سعد ساعتیں ساڑھے سات بجے کے قریب اختتام کو پہنچیں جب حضورِ انور دفتر پرائیویٹ سیکرٹری سے گزرتے ہوئے اپنے دفتر رونق افروز ہو گئے۔

٭… 07؍دسمبربروز ہفتہ: حضورِانور نے آج نمازِ عشاء کے بعد نیشنل سیکرٹریانِ وقفِ نَو کے ریفریشرکورس میں شرکت فرمائی اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ یہ تقریب ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ (اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ اس شمارےکے صفحہ اوّل سےملاحظہ فرمائیں۔)

٭… 08؍ دسمبر بروز اتوار: حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل چار نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔ نيز فريقين کو شرفِ مصافحہ بخشا اور مبارک باد دي:

٭… عزیزہ ماریہ (سحر)بنت مکرم الٰہی بخش خان صاحب (میرپورخاص۔ پاکستان)ہمراہ مکرم (حافظ) محمود ثانی صاحب (مربی سلسلہ نظارت تعلیم ۔پرنسپل صادق پور سکول ، عمر کوٹ)ابن مکرم طاہر احمد صاحب

٭… عزیزہ مدیحہ امتیاز (واقفۂ نو) بنت مکرم امتیاز احمد صاحب (بشیر آباد۔سندھ ، پاکستان)ہمراہ مکرم (حافظ) راجہ اسامہ وحید خان صاحب (مربی سلسلہ ۔نظارت تعلیم ربوہ) ابن مکرم عبدالوحید انیس صاحب

٭… عزیزہ عائشہ صدیقہ بنت مکرم ملک غلام مصطفیٰ صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم (حافظ) ارسلان دانش صاحب (مربی سلسلہ۔ نصرت جہاں بوائز کالج ربوہ) ابن مکرم محمد احمد شاد صاحب

٭… عزیزہ شمائلہ احمد بنت مکرم نذیر احمد صاحب (میرپورخاص۔ پاکستان)ہمراہ مکرم فیضان محمود صاحب (مربی سلسلہ ۔ریسرچ سیل ربوہ)ابن مکرم خالد محمود صاحب

٭… آج نمازِ عشاء کے بعد حضور انور نے عزیزہ صبیحہ مصطفیٰ بنت مکرم غلام مصطفیٰ صاحب (رضاکار شعبہ ڈسپیچ دفتر PS) کی تقریب رخصتی کو رونق بخشی۔ عزیزہ کی شادی مکرم فاتح الدین طاہر صاحب ابن مکرم محمد بخش صاحب (یوکے) کے ساتھ طے پائی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ 02؍ تا 08؍ دسمبر کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتري اور چھے روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، ذیلی تنظیموں کے صدور، مختلف ممالک کے امراء و دیگر ممبرانِ ٹیم ،مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

اس عرصے کے دوران 67؍ فيمليز اور 70؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 137؍ تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 23؍ ممالک سے تھا : پاکستان، انڈیا، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، ناروے، سویڈن، جرمنی، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ، سپین، قزاقستان، بورکینا فاسو، سیرالیون، گھانا، کونگو کنشاسا، ملائیشیا، آئرلینڈ، یوکے اوربعض عرب ممالک۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button