افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں معلمین اور سرکٹ مشنریز کے ریفریشر کورسز

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 23 اور 24نومبر 2019ء کو سیرالیون کے جملہ معلمین اور سرکٹ مشنریز کے لیے ملک کے چاروں صوبوں میں ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں چار بنیادی سنٹر بنائے گئے اور قریب کے ریجنز کےمعلمین اور سرکٹ مشنریز وہاں مقررہ تاریخوں میں جمع ہوئے۔ ان مراکز میں فری ٹاؤن (فری ٹاؤن ،مشاکا ،واٹر لو ریجنز)، پورٹ لوکو (پورٹ لوکو ، لنگے ، لنسر ،روکوپر ریجنز)، مکینی (مکینی،کونو، بینڈے بو ریجنز) بو ٹاؤن ( بو، کینیما ریجن، دارو ، مائل 91، میامبا ریجنز) شامل ہیں۔

دوران ریفریشر کورس درج ذیل عناوین پر لیکچرز اور تقاریر ہوئیں۔ نظام شوریٰ، جماعت کے مرکزی دفاتر کا تعارف، اطاعت نظام جماعت، سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات، تحریک جدید و وقف جدید سکیموں کا تعارف، فقہ کے مختلف موضوعات، شادی بیاہ وغیرہ، نظام وصیت اور نظام وقف نو۔ لیکچرز اور تقاریر کے بعد سوال وجواب کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ریفریشر کورس کے دوسرے روز نماز تہجد باجماعت کا انتظام کیا گیا جس میں شاملین ریفریشر کورس کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب جماعت نے شمولیت اختیار کی۔

ریفریشر کورس کے اختتام پر ایک تحریری امتحان بھی ہوا۔ الحمد للہ، تما م شاملین کو اس ریفریشر کورس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق ملی۔

مکرم مولانا سعید الرحمٰن صاحب امیر جماعت سیرا لیون نے خصوصی طور پر ان تما م ریفریشر کورسز میں شامل ہو کر معلمین اور سرکٹ مشنریز کو نصائح سے نوازا۔ الحمد للہ، تمام مرکزی مبلغین اور اساتذہ و طلباء جامعۃ المبشرین بھی اس کورس میں شامل ہوئے۔

کل 105معلمین اور سرکٹ مشنریز کو ان ریفریشر کورسز میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا ہم خلافت احمدیہ کے سلطان نصیر بننے والے ہوں۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button