افریقہ (رپورٹس)

امام کورس نو مبائعین اپر ایسٹ (Upper East) ریجن گھانا

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

21؍ائمہ کرام کی کورس میں شمولیت

گھانا کے اپر ايسٹ ريجن کے Naleriguزون ميں جماعتِ احمديہ کي طرف سے تبليغ کي خصوصي مہم جاري ہے۔ مرکزي مبلغين اور سرکٹ مبلغين کو دو دو ماہ کے ليے يہاں بھجوايا جاتا ہے جو گاؤں گاؤں تبليغ کرتے ہيں۔ جب بيعتيں ہوتي ہيں تو ان کي تربيت بھي کرتے ہيں۔ اس کے بعد سرکٹ مبلغين کي ايک ٹيم صرف ان نَو مبائعين کي تربيت کے ليے وہاں بھجوائي جاتي ہے۔ وہ وہاں ان کے ساتھ رہ کر انہيں جماعتي رنگ ميں ڈھالتے اور ان کي تربيت کرتے ہيں۔

مکرم مسرور احمد مظفرمربي سلسلہ اپر ويسٹ ريجن کويہاں بار بار آ کر تبليغ کرنے کي توفيق ملي۔اور ان کے ذريعے بہت سي بيعتيں بھي ہوئيں۔ انہوں نے امير صاحب کي ہدايت کے مطابق اپنے سينٹر WA(اپر ويسٹ ريجن) ميں ايک ريفريشر کورس منعقد کيا۔ اس ميں Naleriguسے تعلق رکھنے والے 21 ائمہ کرام شامل ہوئے۔ اور يہ امام کورس 18؍نومبر تا 31؍دسمبر 2019ء يعني 6 ہفتوں کے ليے منعقد ہوا۔ ائمہ کي رہائش کے ليے مکرم الحاج محمود ابو بکر صاحب نے اپنا گھر بخوشي وقف کيا۔ہر دن کا آغاز باجماعت نماز تہجد سے ہوا۔ اور تمام نمازيں با جماعت ادا کي جاتيں۔ اس امام کورس ميں مندرجہ ذيل مو ضوعات پر ليکچرز ہوئے:

وفات مسيح عليہ السلام،صداقت حضرت مسيحِ موعود عليہ السلام، فيضان ختمِ نبوت، خلافت کي اہميت اور بر کات ، انفاق في سبيل اللہ اور بنيادي فقہي مسائل (نماز،روزہ زکوٰة،نکاح،جنازہ)۔

علاوہ ازيں مجالس سوال و جواب کا سلسلہ جاري رہا۔

ان ائمہ کو جماعتي مقامات کي سير بھي کروائي گئي۔ ان مقامات ميں احمديہ مسلم ہسپتال کاليو،ٹي آئي ہائي سينئرسکول ،نصرت جہاں ٹيچر ٹريننگ کالج،ٹي آئي احمديہ پرائمري و جونيئر ہائي سکول۔

علاوہ ازيں انہيں WAکي مختلف جماعتوں کا بھي دورہ کراياگيا۔ ان ميں حلقہ امام صالح ،حلقہ ذکر اللہ،حلقہ صديق وغيرہ شامل تھا۔

اس کورس کے دوران ان ائمہ کے ليے طبي امداد کا انتظام بھي موجود تھا۔ مجلس خدام الاحمديہ نے دن رات محنت کر کے اس کورس کے تمام انتظامات کيے۔لجنہ اماء اللہ نے بڑي محنت اور لگن سے ان کے کھانے پينے کا انتظام کيا۔ اللہ کے فضل سے 6ہفتوں پر محيط يہ کورس اپنے اختتام کو پہنچا اور بڑا کامياب رہا۔ الحمد للہ جماعت احمديہ اپرويسٹ نے اس کورس کے سلسلہ ميں بہت محبت اوراخلاص کا نمونہ دکھايا اور کورس پر آنے والے تمام خرچ کو از خود برداشت کيا۔ اللہ تعاليٰ ان تمام کارکنان کو جزائے خير دے جنہوں نے اس امام کورس کے انعقاد ميں کسي بھي طرح مدد کي۔آمين

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button