رپورٹ دورہ حضور انور

امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ جرمنی 2019ء (24؍ اکتوبر)

(عبد الماجد طاہر۔ ایڈیشنل وکیل التبشیر)

مہدی آباد ہمبرگ کا مختصر تعارف

نماز جنازہ حاضر و غائب، نکاحوں کا اعلان

……………………………………………

24؍اکتوبر2019ءبروزجمعرات

………………………………………………

حضور انور ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے صبح 7بجے مسجد بيت البصير مہدي آباد ميں تشريف لا کر نمازفجر پڑھائي۔ نماز کي ادائيگي کے بعد حضور انور ايّدہ اللہ تعاليٰ اپني رہائش گاہ پر تشريف لے گئے۔

صبح حضور انور ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے دفتري ڈاک، خطوط اور رپورٹس ملاحظہ فرمائيں اور ان خطوط اور رپورٹس پر اپنے دست مبارک سے ارشادات فرمائے۔ نيز حضور انور کي ديگر مختلف دفتري امور کي انجام دہي ميں مصروفيت رہي۔

نماز جنازہ حاضر وغائب

2بجے دوپہر حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے تشريف لا کر محترمہ کلثوم اختر صاحبہ زوجہ مکرم بشير احمد صاحب مرحوم چک نمبر 106رحيم يا ر خان پاکستان کي نماز جنازہ حاضر اور درج ذيل 6مرحومين کي نماز جنازہ غائب پڑھائي۔

• محترمہ سليم اختر صاحبہ زوجہ رانا محمد شہباز صاحب ربوہ پاکستان

• محترمہ امة القيوم صاحبہ اہليہ مکرم چوہدري محمد شريف صاحب(سابق نائب وکيل المال ثاني ربوہ)

• مکرم محمد انور ہاشمي صاحب مرحوم

• مکرم اشرف نذير احمد صاحب مرحوم

• مکرمہ Asmaممتاز صاحبہ

• مکرم اختر حسين صاحب آف قاديان

بعد ازاں حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزنے مسجد بيت البصير ميں تشريف لا کر نماز ظہر و عصر جمع کرکے پڑھائيں۔ نمازوں کي ادائيگي کےبعد حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز اپني رہائش گاہ پر تشريف لے گئے۔

پروگرام کے مطابق 6بجے حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزاپنے دفتر تشريف لائے اور فيملي ملاقاتيں شروع ہوئيں۔ آج شام کے اس سيشن ميں 35فيمليز کے 114 افراد اور 11سنگل افراد نے اپنے پيارے آقا سے شرف ملاقات پايا۔

ملاقات کرنے والي يہ فيمليز اور احباب مہدي آباد کے علاوہ جرمني کي درج ذيل جماعتوںسے آئے تھے۔

Hamburg, Soltau, Bremen, Kiel, Lübeck, Pinneberg, Reheine, Jesteburg

اور Hannoverاس کے علاوہ پاکستان سے آنے والے ايک دوست نے بھي شرف ملاقات پايا۔

ملاقات کرنے والے ان سبھي احباب اور فيمليز نے اپنے پيارے آقا کے ساتھ تصوير بنوانے کي سعادت پائي۔ حضور انور نے ازراہ شفقت تعليم حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو قلم عطا فرمائے اور چھوٹي عمر کے بچوں اور بچيوں کو چاکليٹ عطا فرمائے۔

ملاقاتوں کا يہ پروگرام 8بجے تک جاري رہا۔ بعد ازاں حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے مسجد بيت البصير ميں تشريف لاکر نماز مغرب و عشاء جمع کرکے پڑھائيں۔

حضور کي بابرکت موجودگي ميں نکاحوں کا اعلان

نمازوں کي ادائيگي کے بعد مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج جرمني نے درج ذيل 4 نکاحوں کا اعلان فرمايا۔ حضورانور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز ازراہ شفقت اس دوران تشريف فرما رہے۔

• عزيزہ قرة العين ملک بنت مکرم حفيظ احمد قريشي صاحب کا نکاح عزيزم رضوان ملک ابن مکرم ارشد احمد شہباز صاحبکے ساتھ طے پايا۔

• عزيزہ نائلہ کنول خواجہ بنت مکرم شبير احمد خواجہ صاحب کا نکاح عزيزم مصباح الدين سيف ابن مکرم فلاح الدين سيف صاحب مرحوم کے ساتھ طے پايا۔

• عزيزہ لبنيٰ طارق بنت مکرم طارق محمود صاحب کا نکاح عزيزم ياسر احمد ملک ابن مکرم ناصر احمد ملک صاحبکے ساتھ طے پايا۔

• عزيزہ صدف خان بنت مکرم مير نصير اللہ خان صاحب کا نکاح عزيزم احد جان خان ابن مکرم غلام اللہ خان صاحب کے ساتھ طے پايا۔

آخر پر ازراہ شفقت حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے دعا کروائي۔ بعدازاں حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز اپني رہائش گاہ پر تشريف لے گئے۔

مہدي آباد کو بہت خوبصورت جھنڈيوں اور رنگ برنگے برقي قمقموں سے سجايا گيا ہے۔ مسجد بيت البصير اور اس کے ارد گرد کے علاقہ ميں چراغاں کا منظر قابل ديد ہے۔

يہاں نمازوں کي ادائيگي اور قيام و طعام کے ليے تين بڑي مارکيز بھي لگائي گئي ہيں۔ ہر مارکي ميں ايک ہزار کے قريب افراد نماز ادا کر سکتے ہيں۔ ايک مارکي مردوں کے ليے اور ايک مارکي خواتين کے ليے ہے اور ايک مارکي ميں احباب کے کھانا کھانے کا انتظام کيا گيا ہے۔ سينکڑوں احباب اور نوجوان خدام مختلف شعبوں ميں ڈيوٹي پر مامور ہيں اور بڑي خوش اسلوبي سے اپنے اپنے فرائض ادا کر رہے ہيں۔ لنگر خانہ کا نظام بھي جاري ہے اور روزانہ ہزارہا افراد کا کھانا تيار ہوتا ہے۔ پارکنگ کا انتظام بھي مختلف مقامات پر کيا گيا ہے۔

مہدي آباد کامختصر تعارف

مہدي آباد ہمبرگ شہر سے 30کلوميٹر دور Nahe نامي قصبہ اور ضلع Segeberg ميں واقع ہے۔ صوبہ کا نام Schleswig-Holstein ہے اور يہ صوبہ جرمني کے شمال کي طرف ہے اس صوبہ کا دارالحکومت Kiel ہے اور يہ وہي شہر ہے جس کے ايک جرمن باشندے نے حضرت اقدس مسيح موعود عليہ السلام کو آپؑ کي زندگي ميں پہچانا تھا اور آپؑ پر ايمان لے آيا تھا۔

يہ قطعہ زمين جس کا نام مہدي آباد ہے۔12؍جولائي 1989ءکو 6لاکھ جرمن مارک ميں خريدا گيا ۔ مہدي آباد 2قطعات زمين پر مشتمل ہے۔ ايک قطعہ زمين جس پر جماعتي سينٹر موجود ہے اور اب يہاں مسجد بيت البصير کي تعمير مکمل ہوئي ہے۔ اس کارقبہ 21479مربع ميٹر يعني 5 ايکڑ سے زيادہ ہے اور دوسر ا قطعہ زمين جو اس پہلے قطعہ سے 8 صد ميٹر دور ہے ايک زرعي زمين پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 1لاکھ 51ہزار مربع ميٹر ہے ۔ ايکڑ ميں يہ رقبہ 37.26 ايکڑ ہے۔ مہدي آباد ميں ايک عمارت پہلے کي بني ہوئي ہے اس کے ايک حصہ کو رہائش کے طور پر اور ايک حصہ کے 2 ہالوں کو مرمت وغيرہ کر کے نماز کے ليے استعمال کيا جارہا تھا۔ يہاں مسجد کي تعمير کي اجازت کے حصول کے ليے ايک لمبا وقت لگا ہے اور پورے علاقہ کا ايک Master Plan بنا کر پيش کرنا پڑا ہے اور بعض شرائط کے ساتھ مسجد کي تعمير کي اجازت ملي ہے۔

يہاں مسجد کا سنگ بنياد حضورا نور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے اپنے دورہ جرمني کے دوران 14؍جون 2011ء کو رکھا تھا اور اس سال 2019ءميں بہت سي رکاوٹوں کو طے کرنے کے بعد اس مسجد کي تعمير مکمل ہوئي ہے۔اور کل بروز جمعة المبارک حضور انورايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز اس مسجد کا افتتاح فرمائيں گے۔

…………………………………(باقي آئندہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button