مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 06؍تا 08؍ جنوری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 08؍جنوری بروز بدھ: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ ناہید طاہرہ صاحبہ کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 04؍مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

(٭… 03؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام نمازِ مغرب و عشاء کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کراسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والے متفرق امور کا معائنہ فرمایا اور ضروری ہدایات سے نوازا۔ آج کے راؤنڈ کے دوران حضور پُر نور نے مزار مبارک حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ و حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ حرم محترم حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ پر دعا کی نیز حفاظتی پوسٹ مزار مبارک، کچن ایوانِ مسرور، سٹور زکچن، گیسٹ ہاؤس، نصرت بلاک (لجنہ ہال)، استقبالیہ و دیگر جگہوں پر تشریف لے گئے۔

راؤنڈ کے دوران شدید سردی کے باوجود مختلف مقامات پر بچے،بچیاں، مرد و خواتین جمع تھے اور حضورِ انور کے قریب سے گزرنے پر ‘السلام علیکم’ عرض کر کے ‘وعلیکم السلام’ کی دعا حاصل کرتے رہے۔ بعض بچوںنے حضورِ انور سے پیار بھی حاصل کیا۔)

اللھم ایّد امامنا بروح القدس

و کُن معہ حیث ما کانَ وانصرہُ نصرًا عزیزا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button