یورپ (رپورٹس)

ناروے میں سوپ سٹال

(میر عبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے)

جماعت احمدیہ ناروے کے زیر انتظام گذشتہ سال مجلس انصاراللہ ناروے نے سوپ کا سٹال لگانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں خدام اور لجنہ نے بھی حصہ لیا۔ سٹال لگانے کے اس کام کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ چنانچہ لوگوں کی اس دلچسپی کو دیکھتے ہوئے 14؍دسمبر 2019ء کو اوسلو میں دو جگہوں (سنٹرل سٹیشن اور نیشنل تھیٹر)پر سوپ سٹال لگانے کی اجازت حاصل کی گئی۔

لجنہ کی پانچ ممبرات ہر دو سٹالوں پر ڈیوٹی پر مامور ہوئیں۔جن کے ذمہ سوپ تقسیم کرنے کےکام میں مدد کرنا بھی تھا۔

مکرم نصیر احمد ظفر صاحب نے 13؍دسمبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک کو رات بڑی محنت سے دو الگ الگ سوپ (مسور کی دال اور چکن )دو ہزار افراد کے لیے تیار کیا۔

امسال چونکہ سٹال دو جگہ پر تھا اور ایک جگہ نیشنل تھیٹر اور پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب تھی۔ کرسمس کا آخری ہفتہ تھا اور چھٹی کا دن تھا، چنانچہ اس سٹال پر نارویجین اور دوسرےلوگوں کی آمد کافی تھی۔ سوپ کو بے حد پسند کیا گیا۔ سب کو بتایا گیا کہ ہماری طرف سے یہ تحفہ آپ کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ہے۔ لوگوں نے اس بات کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کلمات کہے۔ اس دوران تبلیغ کے مواقع بھی میسر آئے اور لوگوں کو جماعت کے متعلق معلومات بھی دی گئیں۔

نیشنل تھیٹر کے سٹال پر خدام و انصار سوپ پلانے اور لوگوں کو دعوت دینے میں سرگرم رہے۔ ایک ہزار افراد نے اس سٹال پر سوپ پیا ۔

دوسرا سٹال جو سنٹرل سٹیشن کے عقب میں واقع کھلی جگہ پر لگایا گیا تھا، وہاں صرف دو گھنٹے کی اجازت تھی۔ چنانچہ یہاں 500؍افراد سوپ حاصل کر سکے۔ دونوں سٹالوں پر 15؍انصار، 25؍خدام، 10؍اطفال اور 8؍لجنہ نے حصہ لیا۔

اوسلو کے علاوہ 3 اَور جماعتوں نے اپنے شہروں میں سوپ کے سٹال لگا ئے اور کثیر تعداد میں لوگوںنے اس سے استفادہ کیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری مساعی میں برکت ڈالے اور اس قوم کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا ادراک نصیب کرے۔ نیز خدمت کرنے والوں کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button