ایڈیٹر کے نام خطوط

پوپ صاحب سے ایک سوال

آج یکم جنوری کو اٹلی کے ایک ٹی وی چینل پر پوپ صاحب کو ایک تقریب میں دیکھا انہوں نے اپنے بیان میں حضرت مریم کا بار بار ذکر ان الفاظ میں کیا مادرے دے دیوس یعنی خدا کی ماں۔

میں پوپ صاحب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب ہم ماں کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو بالعموم اس سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ وہ عورت جو ماں کہلاتی ہے اس کے بطن سے بچہ پیدا ہوا ہے اور لازماً وہ اپنے بچہ سے پہلے موجود تھی اور یہ بھی کہ بالعموم وہ اپنے بچہ کو لکھاتی پڑھاتی ہے۔

اب کیا پوپ صاحب وضاحت کریں گے کہ کیا خدا حضرت مریم کے بطن سے پیدا ہوا؟کیا حضرت مریم خدا سے پہلے موجود تھیں؟ کیا حضرت مریم نے خدا کو جب وہ چھوٹا تھا اس کو پڑھایا لکھایا۔ اگر ایسا ہے تب بھی پوپ صاحب واضح کریں۔ اگر ایسا نہیں تو وضاحت کریں کہ وہ کن معنوں میں خدا کی ماں کے الفاظ استعمال کرتے ہیں اور حضرت مریم کس مفہوم میں خدا کی ماں ہیں۔

آپ تو حضرت مریم کو خدا کی ماں کہہ رہے ہیں اور آپ کے یسوع نے ان کو مخاطب ہو کر کہا اے عورت مجھے تجھ سے کیا کام ہے۔

والسلام

ایم ناصر(یکم جنوری 2020ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button