یورپ (رپورٹس)

احمدیہ مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن (یوکے) کے زیرِ انتظام ایک روزہ کورس برائے داخلہ ٹیسٹ (انٹرویو)میڈیکل کالج

احمدیہ مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن کی سٹوڈنٹس سپورٹ ٹیم میڈیکل کالج کے خواہش مند طلباء کو میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے یونیورسٹی کے انتخاب، پرسنل سٹیٹمنٹ اورانٹرویو کی تیاری اور mock interview کے لیے ایک لمبے عرصے سے مدد دے رہی ہے۔

امسال بھی حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی رہنمائی میں نیشنل سطح پر ہونے والے اس پروگرام کو ایک دن پر مشتمل کورس کی صورت میں عملی جامہ پہنایا گیا۔ کورس سے پہلے اس کی اطلاع جنرل سیکرٹری آفس یوکے کے توسّط سے برطانیہ کی تمام جماعتوں تک پہنچائی گئی نیز الفضل انٹرنیشنل میں بھی اس کی بابت اعلان شائع ہوا۔

مورخہ 14؍ دسمبر 2019ء کو بیت الاحسان میں UK Medical School interview Course کا انعقاد کیا گیا۔ ایک دن پر محیط اس کورس میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم طلباء نے شاملین کی رہنمائی کی۔

کورس میں 28؍ طلباء نے شرکت کی جن میں سے 14 افراد (10 خواتین اور 4 مردحضرات)کو انٹرویو کا دعوت نامہ موصول ہو چکا تھا جبکہ دیگر میڈیکل کالج میں داخلے کے عمل سے گزر رہے تھے۔
پروگرام کا آغازتلاوتِ قرآن کریم اور ترجمے سے ہوا جو دانش بٹ نےپیش کیا۔ ڈاکٹر ہمایوں نذیر صاحب (نائب صدر احمدیہ مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن) نے کورس کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔ بعد ازاں دعا ہوئی۔

کورس کے دوران میڈیکل کالج کے انتخاب کا طریق، انٹرویوز کا تعارف اور تیاری کے سیشن رکھے گئے تھے۔ چنانچہ نمازِ ظہر سے پہلے Multiple Mini Interview جبکہ نمازِ ظہر کے بعد پینل انٹرویو کی تیاری کروائی گئی۔ اوّل الذکر میں مختلف ڈاکٹرز و طلباء کے پینلز نے شاملین کو انفرادی طور پر گائیڈ لائن دی جبکہ موخر الذکر میں ڈاکٹر ہمایوں نذیر صاحب ،خاکسار اور دیگر ممبران ٹیم نے طلباء کو معلومات فراہم کیں۔ ہر سیشن میں شاملین کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

پروگرام کا اختتام بھی حسبِ روایت دعا کے ساتھ ہوا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ احمدیہ مسلم میڈیکل ایسوسی ایشن کو اعلیٰ ترین خدمات کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(رپورٹ: ڈاکٹر امۃ السلام سمیع)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button