عالمی خبریں

مارشل آئی لینڈ زمیں New Years Peace Gathering

اللہ تعالیٰ کے فضل سے 11جنوری 2020ءکو جماعت احمدیہ مارشل آئی لینڈزنے اپنی دوسری سالانہ New Year’s Peace Gathering منعقد کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 20؍غیر مسلم مہمان شامل ہوئے جن میں سے زیادہ مقامی مارشلیز تھے۔ ان کے علاوہ College of the Marshall Islands سے بھی چند مہمان شامل ہوئے۔

پروگرام میں Donner Herbingصاحب نے تلاوت کی جس کے بعد خاکسار نے اسلام اور قرآن کریم کی پر امن تعلیمات کے بارے میں تقریر کی جس کے ساتھ ساتھ Caster Jajeta صاحب نے مارشلیز زبان میں ترجمہ کیا۔ پروگرام کے بعد تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا انتظام تھا جس کے دوران انہیں احمدی ممبران سے ملنے اور سوال کرنے کا موقع بھی ملا۔

تمام Set-up کی تیاری خدام الاحمدیہ اور ضیافت کی تیاریاں لجنہ اماء اللہ نے نہایت محنت اور جذبہ سے سر انجام دیا۔فجزا ھم اللہ احسن الجزاء

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے یہ پروگرام کامیاب ہوا۔ اللہ تعالیٰ تمام ممبران کی محنت کو قبول کرے اور اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔

(رپورٹ: ساجد اقبال۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مارشل آئی لینڈ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button