یورپ (رپورٹس)

ریفریشر کورس مجلس انصاراللہ برطانیہ (سدرن ریجنز) 2020ء

مجلس انصار اللہ یوکے کے عہدیداران کا ریفریشر کورس مورخہ 19؍جنوری 2020ء بمقام طاہر ہال مسجد بیت الفتوح کمپلیکس منعقد ہوا۔ اس ریفریشرکورس میں لندن کے اردگرد واقع 13؍ریجنز کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس طرح ان ریجنز کی 102 مجالس نے شرکت کی۔ اس ریفریشر کورس میں 13شعبہ جات کی علیحدہ بیک وقت میٹنگز منعقد کی گئیں جن میں شعبہ مال، تبلیغ، تربیت، تعلیم، ایثار، تعلیم القرآن، ذہانت و صحتِ جسمانی اور عمومی وغیرہ شامل تھے۔ ان میٹنگز میں متعلقہ شعبہ جات کے قائدین ،نائب قائدین کے علاوہ ریجنز کے ناظمین اور مجالس میں سے متعلقہ شعبہ جات کے منتظمین نے شرکت کی۔

رجسٹریشن کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے کیا گیا اور باقاعدہ پروگرام کا آغاز صبح دس بج کر 35منٹ پر تلاوت، عہد اور دعا کےساتھ ہوا۔ اس کے بعد مکرم مدیرِ اعلیٰ الفضل انٹر نیشنل نے شاملین کو اخبار الفضل انٹرنیشنل کے اجرا کی تحریک کی۔

صبح کے سیشن میں صدر مجلس انصار اللہ یوکے ڈاکٹر اعجازالرحمان صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوںکی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ امسال بہت سے زعمائےمجالس نئے مقرر ہوئے ہیں اس لیے زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔

گیارہ بجے مندرجہ بالا شعبہ جات کی میٹنگز مختلف مقامات پر منعقد ہوئیں جو کہ بارہ بج کر 45 منٹ تک جاری رہیں۔

نماز اور کھانے کے وقفہ کے بعد سوا دو بجے پروگرام کا دوبارہ آغاز ہوا ۔ اس سیشن میں تمام قائدین اور عہد یداران شامل ہوئے۔ اس میں بھی چند قائدین نے تمام عہدیداران کے سامنے اپنا سالانہ پروگرام پیش کیا۔ شعبہ جات کے پروگراموں کے دوران بھی عہدِیداران کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا نیز پروگرام کے آخر پر سوال وجواب کے لیے بھی وقت مختص کیا گیا تھاجس میں شاملین نے بھرپور حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 13؍ ریجنز کے 751؍عہدیداران نے اس ریفریشر کورس میں شرکت کی۔ امسال بھی قیادت عمومی نے لا ئحہ عمل انگریزی اور اردو میں شائع کیا ہےجو کہ تمام عہدیدارن میں تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: محمدمحمود خان۔ قائد عمومی مجلس انصار اللہ یوکے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button