افریقہ (رپورٹس)

سیرا لیون میں چلڈرن ڈے ۔ آٹھ ہزار کے قریب بچوں کی شرکت

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

سیرالیون میں احمدی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے کوشش ہوتی ہے کہ سارا سال مختلف پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے تا کہ آنے والی احمدی نسلیں مستقبل کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں۔ اس سلسلے میں ہر سال25دسمبر کوChildren Dayکے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن بچوں سے مختلف موضوعات پر تقاریر کروائی جاتی ہیں۔علمی اور ورزشی مقابلہ جات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ احمدی بچے کرسمس یا نئے سال کے پروگراموں میں شامل ہونے کی بجائےChildren Day منائیں۔ اسی طرح والدین کو ان پروگراموں میں شامل کیا جاتا ہے تا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ امسال بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیرالیون کے تمام ریجنز کے129 مقامات پر اس پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں7918 بچوں نے شرکت کی۔

ان پروگراموں میں علمی و ورزشی مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا اور بعض موضوعات پر ڈاکومینٹریز بھی دکھائیں گئیں۔ بچے نہایت شوق سے ان پروگراموں میں شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمدیہ سیرالیون کی ان کاوشوں کے نیک ثمرات پیدا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button