یورپ (رپورٹس)

چوتھا سالانہ اجتماع وقفِ نَو فن لینڈ 2019ء

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

محض الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو 21 اور 22 دسمبر 2019ء کو وقفِ نَو کا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ واقفین نو کا چوتھا جبکہ واقفات نو کا تیسرا سالانہ اجتماع تھا۔ یہ اجتماعات فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں جماعت احمدیہ کے نماز سنٹر میں منعقد ہوئے۔ اجتماع میں واقفینِ نو اور واقفاتِ نے فن لینڈ کے مختلف اور دُور دراز علاقوں سے شرکت کی۔

پہلا روز

اجتماع کی افتتاحی تقریب کا آ غا زصبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد خاکسار (نیشنل سیکرٹری وقف نو )نے اجتماع کے دوران منعقد ہونے والے پروگرامز کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم حافظ عطا ءالغالب صاحب نے افتتاحی تقریر میں حضور انور ا یدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کی واقفینِ نو کو نصائح کی روشنی میں شاملین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

افتتاحی تقریب کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں جس کے بعد واقفین نو اور واقفات نو کے علمی مقا بلہ جا ت کا آغاز اپنے اپنے اجتماع ہال میں ہوا۔ مقابلہ جات میں تلا وت قر آن ، نظم، تقریر اردو، تقریر فی البدیہہ ، پیغام رسانی اور کو ئز کے مقابلے شامل تھے۔

مقابلہ جات کے بعد شام کا کھانا پیش کیا گیا اور نماز مغرب اور عشاء کی ادائیگی کے بعد پہلے دن کی کارروائی اپنے اختتام کو پہنچی۔

دوسرا روز

اجتماع کے دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا اور صبح آٹھ بجے واقفین نو کے ورزشی مقا بلہ جات کا آغاز ہوا۔ واقفات نو کے اجتماع ہال میں ساڑھے دس بجے ورزشی مقا بلہ جات کا آغاز ہوا۔ واقفین نو کےاِن ڈور ورزشی مقابلہ جات میں ٹیبل ٹینس ، پنجہ آزمائی ، میوزیکل چیئر اور نشانہ با زی کے مقابلہ جات شامل تھے ۔ 10بجے واقفین نو کے بیڈ منٹن کے مقابلہ جات ہوئے۔ کھیلوں کے بعد کھانا اور نماز ظہر و عصرادا کی گئیں۔
اس کے بعد اختتامی تقریب کا آ غاز ہوا۔ اختتامی تقریب میں واقفین نو کے والدین کو خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تلاوتِ قر آ ن و نظم کے بعد خاکسار نے شعبہ وقف نو کی سالانہ کارگزاری رپورٹ پیش کی۔ خاکسار نے واقفین نو بچوں کو حضور انور ا یدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نصائح کی روشنی میں جامعہ احمدیہ میں جانے کی طرف بھی توجہ دلائی ۔ نیز یہ کہ وہ اپنی دنیاوی تعلیم کے دوران مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے حضور انور ا ید ہ الله تعالی ٰبنصرہ العزیز سے رہ نمائی لیں۔ مزید برآں نیز حضور انور کی خدمت میں باقاعدہ دعائیہ خطوط تحریر کرنا اپنی عادت بنا لیں۔

اس کے بعد واقفین نو اور والدین کو تحریک وقف نو سے متعلق ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جماعت کو کن کن شعبہ جات میں واقفین نو کی ضرورت ہے تا کہ والدین اپنے بچوں کو اس کے لیے تیار کر سکیں۔

اس کے بعد مبلغ سلسلہ جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم مصور احمد شاہکار صاحب نے والدین کی ذمہ داریوں پر تقریر کی، انہوں نے حضور انور ا ید ہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نصائح کی روشنی میں والدین کو بتایا کہ والدین کو واقفینِ نَو کی تربیت بچپن سے ہی کرنی چاہیے اور والدین کا اپنا نمونہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

اس کے بعد تقسیم انعامات ہوئی جس میں نما یاں کارکردگی دکھا نے والے واقفین نو کو انعا مات دیے گئے۔ اختتامی دعا کے بعد گروپ فو ٹو ہوا اور اس کے ساتھ ہی یہ سالانہ اجتماع وقف نو فن لینڈ خدا تعا لیٰ کے فضل سے اپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمد الله

اس اجتما ع میں واقفین نوکی کل حاضری اسی فیصد رہی۔ واقفین نو کے والدین سمیت کُل 96؍افرادنے اس اجتماع میں شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام واقفینِ نَو کو حضورِ انور کے ارشادات کے موافق خدماتِ دینیہ بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button