عالمی خبریں

مارشل آئی لینڈز میں پہلی بار جلسہ سیرت النبی ﷺکا انعقاد

(ساجد اقبال۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مارشل آئی لینڈز کو مورخہ 26؍جنوری 2020ء کو پہلی بار جلسہ سیرت النبیؐ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس جلسہ میں تقریباً 50؍احباب شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ چند غیر مسلم مہمانان نے شرکت کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد تین اطفال نے قصیدہ حضرت مسیح موعودؑ پیش کیا۔ جلسہ کے پروگرام میں دو تقاریر پیش کی گئیں۔ پہلی تقریر مکرم Donner Herbing صاحب نے ‘آنحضرت ﷺ۔ سب سے بہترین نمونہ ’ کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر مکرم Dial Jr. Gideon صاحب نے پیش کی جس کا موضوع ‘آنحضرت ﷺ کا توکل علی اللہ ’تھا۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کے بعد کھانے کا انتظام تھاجس میں ہر فیملی نے ایک ایک ڈش تیار کی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ تمام ممبران کے لیے بہت مفید رہا۔ الحمد للہ۔ قارئین سے جماعت مارشل آئی لینڈز کے لیے دعا ؤںکی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button