خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ (04 جولائی 2017ء)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 04 جولائی 2017ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جو عزیزہ مدیحہ عروج بنت مکرم حافظ راشد جاوید صاحب ناظم دارالقضاء ربوہ کا ہے۔ یہ نکاح عزیزم عبد الفاتح احمد ابن مکرم مبارک احمد ظفر صاحب ایڈیشنل وکیل المال کے ساتھ چار ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

عزیزم فاتح بھی واقف زندگی ہیں اور آج کل جماعت کے شعبہ جائیداد کے تحت کام کررہے ہیں۔اور بچی بھی واقف زندگی کی بیٹی ہے۔اور یہ واقفۂ نو ہے کہ نہیں مجھے نہیں پتا۔ بہرحال اللہ تعا لیٰ ان دونوں کے اس قا ئم ہونے والے رشتے کو ہر لحاظ سے بابرکت فرماۓ اور آپس میں پیار اور محبت کا تعلق پیدا ہو اور آئندہ نسلیں بھی نیک، صالح اور خادم دین ہوں ۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔جس کے بعد فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ: ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔ انچارج شعبہ ریکاڑد، دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button