افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے پورٹ لوکو ریجن میں مسجد کا افتتاح

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ یکم فروری 2020ء کو احمدیہ مسلم جماعت سیرالیون کو پورٹ لوکو ریجن کی جماعت Falaba Road of Looking Townمیں ایک نئی مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ اس مسجد کا سنگ بنیاد مورخہ 20؍اپریل 2019ء کو مکرم سفیر احمد صاحب ریجنل مبلغ پورٹ لوکو ریجن نے رکھا اور اس کی تعمیر کی مکمل نگرانی کی توفیق بھی آپ ہی کو حاصل ہوئی۔

اس مسجد کا کل احاطہ2ٹاؤن لاٹ ہے اور مسجد کا مسقف احاطہ 55×50 فٹ ہے اور اس میں 250نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس مسجد کی تعمیر پر کل 70؍ملین لیونز خرچ ہوئے۔

افتتاح کی تقریب کا باقاعدہ آغاز مکرم مولانا سعیدالرحمٰن صاحب، امیر و مشنری انچارج کی صدارت میں دن3بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا، جس کے بعد مولوی نورالدین سیسے صاحب نے مہمانوں کا تعارف کروایا۔ مکرم امیر صاحب کے ساتھ اس تقریب میں مکرم حنیف محمود صاحب اور مکرم محمد شریف عودہ صاحب، امیر جماعت فلسطین بھی موجود تھے۔ مقامی مہمانوں میں ابو بکر کمارا صاحب، میئر آف پورٹ لوکو ٹاؤن، آنریبل الفا کانو، بائی ایم طورے پروونشل سیکرٹری،26سپرنٹنڈنٹ پولیس پورٹ لوکو شہر،غیر از جماعت امام، 6چیف امام، اور کثیر تعداد میں غیر ازجماعت احباب اور قریباً50جماعتوں سے آئے ہوئے احمدی خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس بابرکت تقریب کی کل حاضری 649رہی۔ کثیر تعداد میں حاضری کے پیش نظر مسجد کے قریب ایک سکول کے ہال میں پروگرام کا انتظام کیا گیا۔

مکرم حنیف محمود صاحب اور مکرم محمدشریف عودہ صاحب نے حاضرین سے خطاب کیا جس کے بعد بعض معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار رفرمایا۔

پروگرام کے بعد مکرم حنیف محمود صاحب نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ مسجد کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔ جس کے بعد اسی مسجد میں نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔ پروگرام کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو نمازیوں سے آباد رکھے اور اسلام کی پر امن تعلیم کے پھیلانے کا ذریعہ بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button