صحت

پودینہ

حکماء کی اصطلاح میں پودینہ کا مزاج گرم اور خشک ہے اور پودینہ خاص طور پر نظام ہاضمہ سے متعلق امراض میں مفید ہے۔ ریاح کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔ چنانچہ بھوک نہ لگنے، پیٹ پھولنے، متلی، قے کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں ایک روغن موجود ہوتا ہے جو ہیضہ کے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔ اسی لیے ہیضہ کی وبا کے دنوں میں پودینہ کا استعمال کرنا چاہیے۔

پودینہ آپ کے حسن کا محافظ بھی ہے اس کو پانی میں جوش دے کر پینے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔

پودینہ میں زہر کا تریاق بھی ہے اگر بھڑ کاٹ لے تو اس کا لیپ لگانے سے زہر ختم ہو جاتاہے۔

پودینہ میں اعصاب کو سکون پہنچانے اور نیند لانے والے اجزا بھی موجود ہیں۔ خون میں موجود فاسد مادوں کو بھی ختم کرتا ہے۔ یرقان میں بھی مفید ہے۔ غرض پودینہ قدرت کی طرف سے ہمارے لیے بہترین تحفہ ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button