افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا میں وقف نو، لجنہ اماء اللہ اور خدام الاحمدیہ کے اجتماعات

(سیّد سعید الحسن۔ مبلغ انچارج گیمبیا)

واقفین نو کا نواں سالانہ نیشنل اجتماع

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ 16فروری 2020ء بروز اتوارمسجد بیت السلام میں واقفین نو کا نواں نیشنل سالانہ اجتماع بڑی کامیابی سے منعقد ہوا۔ مکرم نیشنل سیکرٹری صاحب نے والدین اور واقفین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ آپ نے حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں بتایا کہ یہ بچے صرف اسی صورت میں سپیشل ہیں اگر یہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے والے ہوںگے۔ اسلام آباد، ٹلفورڈ، یوکے میں منعقدہ پہلے انٹرنیشنل وقف نو ریفریشر کورس میں گیمبیا کی بھی نمائندگی تھی چنانچہ اجتماع میں ریفریشر کورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجتماع میں واقفین نو اور واقفات نو نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں مکرم امیر صاحب نے تمام واقفین نو اور واقفات نو میں انعامات تقسیم کیے۔ مکرم امیر صاحب نے اپنے خطاب میں واقفین نو کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا اور بتایا کہ آئندہ آنے والے زمانے میں آپ نے جماعت کا بوجھ اٹھانا ہے اس لیے اپنے آپ کو اس کا اہل بنائیں۔ اسی طرح والدین مسلسل تعلیم وتربیت کی ذمہ داری ادا کرتے رہیں۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں واقفین وواقفات کی ایک بہت بڑی تعداد شامل تھی ۔ اسی طرح واقفین نو والدین کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

لجنہ اما ءاللہ کا پندرھواں سالانہ نیشنل اجتماع

اللہ کے فضل سے مورخہ 14؍تا 16؍فروری لجنہ اما ء اللہ گیمبیا کے پندرھویں نیشنل اجتماع کا انعقاد بڑی کامیابی سے ہیڈکوارٹر ٹیلنڈنگ میں منعقد ہوا۔ ملک کے طول و عرض سے لجنہ کے وفود اجتماع میں شامل ہونے کے لیے پہنچنے۔ امسال اجتماع کا مرکزی نقطہ تربیت اولاد تھا۔ اس لحاظ سے اکثر تقاریر تربیتی موضوعات پر تھیں۔ اس کے علاوہ برکاتِ خلافت پر بھی تقریر کی گئی۔ خطبہ جمعہ میں خاکسار نے حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے خطبات جمعہ کی روشنی میں سچ بولنے اور جھوٹ سے نفرت کرنے کے موضوع پر کچھ گزارشات کیں۔ اجتماع کے تینوں دن باجماعت نمازِ تہجد کا اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح دروس القرآن بھی اجتماع کا حصہ تھے۔ اجتماع کے دوسرے دن لجنہ نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ اجتماع کے دوسرے دن لجنہ کی مجلس شوریٰ کا بھی انعقاد ہوا۔ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں مکرم امیر صاحب نے لجنہ اور ناصرات کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا اور کہا کہ جماعت کی تربیت کا انحصار لجنہ کی ذمہ داریوں پر ہے اس لیے اگر ہم نئی نسل کی تربیت کر دیں تو احمدیت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ امسال شاملین کی تعداد تین صد کے قریب تھی۔

مجلس خدام الاحمدیہ بانجل کمبوہ اور مانسا کونکو ریجنز کے اجتماعات

اللہ کے فضل سے مورخہ 9؍فروری2020ءکو مجلس خدام الاحمدیہ کا ریجنل اجتماع بڑی کامیابی سے ہیڈ کوارٹر ٹیلنڈنگ میں منعقد ہوا۔ امسال اجتماع کا مرکزی نقطہ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا تھا۔ اس لحاظ سے اکثر تقاریر تربیتی موضوعات پر تھیں۔ اجتماع کے دوران خدام نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ اجتماع کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے خدام میں انعامات تقسیم کیے اور دعا کروائی جس کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ امسال شاملین کی تعداد دوصد کے قریب تھی۔ اسی دن مورخہ 9؍فروری کو مجلس خدام الاحمدیہ مانسا کونکو ریجن نے بھی اپنا ریجنل اجتماع منعقد کیا یہ اجتماع بھی بڑا کامیاب تھا۔ اجتماع میں خدام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ان اجتماعات کو ایم ٹی اے گیمبیا نے کور کیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button