امریکہ (رپورٹس)

نیشنل یومِ وقفِ نو ۔ کینیڈا جماعت

(ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 8؍فروری 2020ءکو جماعت احمدیہ کینیڈا نے یومِ وقفِ نو منایا۔

اس سلسلہ میں کینیڈا جماعت کی 10؍امارات اور 14؍ لوکل جماعتوں میں یومِ وقف نو پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں واقفین نو اور واقفات نو کے علاوہ ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

مختلف جماعتوں نے اپنے اپنے طے شدہ اوقات کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا جس کے بعد تلاوت کردہ آیات کے انگریزی اور اردو تراجم پیش کیےگئے۔ حدیثِ نبوی ﷺ مع ترجمعہ پیش کی گئی جس کے بعد ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام میں سے ایک اقتباس انگریزی ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اسی طرح نظم اور اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا ۔

واقفین زندگی کی ضرورت اور تحریک وقف نو کے حوالہ سے ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

اسی طرح تما م پروگراموں میں ‘وقفِ زندگی ۔ وقت کی ضرورت’ کے موضوع پر مہمانان خصوصی نے خطاب فرمایا ۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر واقفین نو کو تین گروپس میں تقسیم کر دیا گیا ۔

ان تینوں گروپس میں واقفین نو اور واقفات نو کی عمروں کی مناسبت اور ضرورت کے مطابق درج ذیل موضوعات پر پریزنٹیشنز دی گئیں:

قرآنِ کریم سے کیسے مستفیض ہوسکتے ہیں، خلفائے احمدیت کے ارشادات کے مطابق واقفین نو کی مختلف میدانوں میں ضرورت،ڈاکٹر عبد السلام۔ بحیثیت رول ماڈل،جامعہ احمدیہ،طب اور تعلیم کے میدان میں واقفین کی ضرورت ، ذیلی تنظیموں میں خدمت کے مواقع اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو خط لکھنے کی اہمیت اور طریقہ۔

اسی طرح پروگرام کے اختتام پر واقفین نو اور ان کے والدین کے لیے سوال و جواب کا وقت مہیا کیا گیا تھا۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کی خدمت میں شعبہ ضیافت کی طرف سے ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 866؍واقفینِ نو، 995؍واقفاتِ نو اور 950؍والدین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

یومِ وقف نو کا بنیادی مقصد واقفین کے لیے Career Guidance مہیا کرنا تھا۔

احبابِ جماعت سے درخواستِ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے تحریکِ وقفِ نو میں شامل تمام بچوں اور ان کے والدین کو اسلام احمدیت کی مقبول خدمت اورہمیشہ خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button