امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کی Kourouمیں قرآن کریم کی نمائش

(محمد بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کو ایک نئے شہر Kourou میں مورخہ 9؍فروری 2020ء کو قرآن کریم کی نمائش منعقد کرنے کی توفیق ملی ہے۔ یہ شہر دار الحکومت سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

Kourou شہر کی دنیا بھر میں بہت اہمیت ہے کیونکہ اس شہر میں یورپ کا Spaceسینٹر واقع ہے جہاں سے دنیا بھر کی کمپنیز اپنے Communication Satellitesخلا میں بھیجتی ہیں۔

جماعت احمدیہ فرنچ گیانا نے امسال قرآن کریم کی نمائش Kourouشہر کے ایک ہوٹل کے ہال میں منعقد کی جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریبا ً 30؍مہمانان تشریف لائے۔ ان آنے والے مہمانوں میں سے بعض Space سینٹر میں بطور Engineer کام کرنے والے بھی تھے۔

مہمانان کے لیے ایک بُک سٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں سے بعض احباب نے قرآن پاک کا فرنچ زبان میں ترجمہ بھی حاصل کیا۔ نیز اسلامی تعلیمات پر مشتمل فرنچ زبان میں دیگر کتب بطور تحفہ بھی دی گئیں۔

اس قرآن کریم کی نمائش کی تیاری کے سلسلہ میں اس شہر میں دو مرتبہ لیفلٹس تقسیم کیے گئے۔ نیز سوشل میڈیا پر اس نمائش کی تشہیر بھی کی گئی ۔ اسی طرح پہلی مرتبہ ایک لوکل ریڈیو پر اس نمائش کا اعلان کروایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قرآن کریم کی یہ نمائش بہت کامیاب رہی۔ الحمدللہ

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button