خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدناحضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 07جنوری 2018ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلا نکاح عزیزہ بصیرت انجم صدیقی کا ہے جو انجم اقبال صاحب (لندن)کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم توقیر احمد تنویر (مربی سلسلہ) کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہےجو تنویر احمد خانصاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ صالحہ احمد کا ہے جو مجید احمد صاحب سیالکوٹی مربی سلسلہ کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم سلمان عبداللہ باجوہ کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہرپر طے پایا ہےجو خلیل احمد باجوہ صاحب کے بیٹے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ اسماء رانا (واقفۂ نو )کا ہے جو رانا بشارت احمد صاحب (بیلجیم ) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم اسامہ کریم (متعلم جامعہ احمدیہ یو کے) کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔یہ کریم اللہ صاحب کے بیٹے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ فوزیہ منیر (واقفہ ٔنو) کا ہےجو منیر احمد انجم صاحب(بیلجیم) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم عبدالحلیم (متعلم جامعہ احمدیہ یو کے )کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔یہ عبد الجلیل صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلانکاح عزیزہ ماہ نور وسیم کا ہےجو وسیم احمد محمود صاحب( امریکہ) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم اشتیاق احمد عمر (واقف زندگی)کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔جو ایم ٹی اے میں کام کر رہے ہیں۔ محمد اشفاق صاحب مرحوم کے بیٹے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ فوزیہ نجیب مرزا (واقفۂ نو) کا ہے جو نجیب احمد مرزا صاحب (سٹن) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم شاہ جہان بھٹی ابن مکرم دبیر احمد بھٹی کے ساتھ گیارہ ہزار پاؤنڈ حق مہرپر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ حراء سطوت بنت مکرم عبد الجلیل صاحب کاہے۔جو عزیزم بلاول عارف ابن مکرم محمدعارف گھمن صاحب کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہرپر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دعا کرلیں۔اللہ تعالیٰ یہ تمام رشتے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ہر فریق کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے والا بنائے۔ ان کی نیک نسلیں پیدا ہوں۔ خادم سلسلہ ہوں۔ خاص طور پر واقفین زندگی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی بھی ذمہ داریاں ہیں اورجن لڑکیوں کی ان سے شادیاں ہو رہی ہے ان کی بھی بہت زیادہ ذمہ داریاں ہیں کہ انہوں نے ہر لحاظ سے اپنے نمونے جماعت کے سامنے قائم کرنے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے۔ آمین

حضور انور نے تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دعا کے بعد ان نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور انور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button