افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مقابلہ حفظ قصیدہ و حفظ قرآن

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں مجلس علمی کے تحت مقابلہ حفظ قصیدہ اور حفظ قرآن کریم منعقد ہوئے۔ ان مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

مورخہ 26؍فروری کو مقابلہ حفظ قصیدہ منعقد ہوا۔ تین گروپس کے کل 15طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلہ کا نصاب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے رقم فرمودہ قصیدہ بشان سیدالانبیاء حضرت محمد ﷺ۔ یا عین فیض اللّٰہ والعرفان تھا۔ عزیزم ابراہیم ایس کروما، درجہ اولیٰ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مورخہ4؍مارچ کو حفظ قرآن کا مقابلہ ہوا۔ کل 15طلباء نے اس مقابلہ میں شرکت کی۔ مقابلہ کا نصاب قرآن کریم کے بعض منتخب حصے تھے۔ عزیزم محمد ییرو کمارا درجہ ثانیہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

دونوں پروگراموں کی صدارت محترم شیخ ظافر احمد، استاذ جامعہ نے کی، مکرم راشد جاوید استاذ جامعہ اور مکرم حمید علی بنگورا استاذ جامعہ المبشرین نے آپ کے ساتھ منصفی کے فرائض سرانجام دیے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button