نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ18؍جنوری2020ءکونمازظہرسےقبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجدمبارک (اسلام آباد،ٹلفورڈ،یوکے)کے باہر تشریف لا کرمکرمہ امۃ اللطیف نازیہ صاحبہ اہلیہ مکرم ظریف احمد قمر صاحب (مورڈن۔یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اورکچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نمازِ جنازہ حاضر

مکرمہ امۃ اللطیف نازیہ صاحبہ اہلیہ مکرم ظریف احمد قمر صاحب (مورڈن ۔یوکے)
15؍جنوری2020ء کو52سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ مرحومہ حضرت میاں نور محمد صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑکی پوتی ،محترم بابو لطیف صاحب(سابق اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ ) کی بیٹی اور مکرم محمد شریف صاحب (سابق کارکن نظارت امور عامہ ربوہ ۔حال جرمنی) کی بہو تھیں ۔ایک نیک ، مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ خلافت سے والہانہ گہرا تعلق تھا ۔بچوں کی پرورش بہت اچھے طریقے سے کی ۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔آپ مکرم نفیس احمد قمر صاحب(مربی سلسلہ۔ مجلہ التقویٰ ) کی والدہ اور مکرم صباح الظفر صاحب (مربی سلسلہ نیوزی لینڈ )کی ساس تھیں۔

نماز جناز ہ غائب

1۔ مکرمہ اقبال بانو صاحبہ اہلیہ مکرم محمد زکریا صاحب (احمد پور سیال ضلع جھنگ )28دسمبر2019ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ بہت نیک، مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں ۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور دوبیٹے شامل ہیں۔دونوںبیٹے واقفین زندگی ہیں۔ بڑےبیٹے مکرم وسیم احمد زکریا صاحب مربی سلسلہ سوانح مصلح موعودؓ پراجیکٹ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں اور چھوٹے بیٹے مکرم محمد طلحہ صاحب جامعہ احمدیہ ربوہ میں زیر تعلیم ہیں۔

-2مکرم چوہدری محمد ارشد ساہی صاحب (کوبلنز۔جرمنی)

یکم اگست 2019ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم کوبلنز جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے۔آپ نے مقامی جماعت میں صدر جماعت اور زعیم انصار اللہ کے علاوہ متعدد عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ اہلیہ کی بطور ریجنل صدر لجنہ ذمہ داریوں کے دوران ان کے دورہ جات میں بھرپورمعاونت کیا کرتے تھے۔ نمازوں کے پابند،نرم مزاج ، باوفا ، مخلص اور ہمدرد انسان تھے۔ چندوں کی ادائیگی اور مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔

-3 مکرم بشارت احمد صاحب (ساہیوال) -4 مکرم مبارک احمد صاحب (ساہیوال)

دونوں بھائیوں کو 8دسمبر2019ء کو ان کے ڈیرہ واقع چک 99/6-Rضلع ساہیوال پر فائرنگ کرکے نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومین کے پسماندگان میں والدین اور دو ہمشیر گان کے علاوہ دونوں بھائیوں کی بیویاں اور ان کا ایک ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button