خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 27؍جنوری 2018ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ مدیحہ احمد ملہی(واقفۂ نو) کا ہے۔ یہ ارشاد احمد ملہی صاحب مربی سلسلہ لاس اینجلس کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم طارق احمد کے ساتھ بیس ہزار امریکن ڈالر حق مہرپر طے پایا ہے جو نعمت اللہ بشارت صاحب مربی سلسلہ ڈنمارک کے بیٹے ہیں ۔ دلہا کی طرف سے نعمت اللہ بشارت صاحب ان کے وکیل ہیں ۔ لڑکی کی طرف سے ان کے والد ارشاد ملہی صاحب حاضرہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ تہمینہ رحمٰن کا ہے جو میاں اخلاق احمد صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم وجاہت احمد( واقف نو) کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے جو بشارت احمد صاحب مرحوم (جرمنی) کے بیٹے ہیں۔ لڑکے کے وکیل اعجاز الرحمٰن صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ماہم طارق کا ہےجو طارق محمود صاحب (کینیڈا )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم محمد سلمان ماجد (واقف نو) کے ساتھ پندرہ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے جو اسحاق ساجد صاحب (کینیڈا ) کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دعا کرلیں۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام نکاح ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ان میں سے نیک نسلیں پیدا ہوں ۔ دین کے خادم پیدا ہوں۔ اور یہ تمام جوڑے خود بھی آپس میں ایک دوسرے سے پیار اور محبت کا تعلق رکھنے والے ہوں ۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نے تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دعا کے بعد ان نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارکباد لیتے ہوئے حضور انور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button