کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ تقریر بزبان جرمن

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

مورخہ 26؍فروری 2020ءکوجامعہ احمدیہ جرمنی میں مجلس علمی کے تحت مقابلہ تقریر بزبان جرمن منعقد ہوا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے گئے۔

اس مقابلہ میں کل 12؍طلبہ نے حصہ لیا۔منصفین کے فرائض مکرم حسنات احمد صاحب (نائب امیر جماعت جرمنی)،مکرم سہیل احمد ریاض صاحب اور مکرم طارق احمد ظفر صاحب اساتذہ جامعہ احمدیہ جرمنی نےسر انجام دیے ۔ مقابلہ کے آخر پر مکرم حسنات احمد صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم نویل احمد شاد صاحب،درجہ شاہد نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن عزیزم فیاض احمد صاحب،درجہ اولیٰ اور عزیزم عمیر الیاس احمد صاحب ،درجہ خامسہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم سفیر احمد بٹ صاحب ، درجہ رابعہ نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button