ارشادِ نبوی

ارشادات نبویہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم

حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں: مہدی اس گاؤں سے نکلے گا جس کا نام کدعہ ہے۔ خدا اس مہدی کی تصدیق کرے گا اور دور دور سے اس کے دوست جمع کرے گا جن کا شمار اہل بدر کے شمار سے برابر ہو گا یعنی تین سو تیرہ ہوں گے اور ان کے نام بقید مسکن و خصلت چھپی ہوئی کتاب میں درج ہوں گے۔

(جواہر الاسرار صفحہ 43 قلمی نسخہ از علی حمزہ بن علی شمارہ خطی کتاب خانہ گنج بخش مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان)

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا رُخ ہماری طرف کیا اور فرمایا کہ جب کسی قوم میں بدکاری ظاہر ہو حتیٰ کہ اعلانیہ ہوجائے تو ان میں طاعون اور اس طرح کی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے بزرگوں میں نہیں تھیں جو کہ گزرگئے ہیں۔

(ابنِ ماجہ،جلد 5 باب العقوبات حدیث نمبر 4019۔مطبوعہ مکتبہ دار السلام 2007ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button