متفرق شعراء

مسیحِ وقت امام عالی غلام احمدؑ

(دیا جیم)

زمیں کے ماتھے پہ دے دو بوسہ کرو دعائیں مسیحؑ آیا

کہ جا بجا اب بجاوْ ڈنکا کرو دعائیں مسیحؑ آیا

ہاں مثلِ کعبہ یہ دل بنا ہے طواف کرتے ہیں دائرے میں

محبتوں کا ادا ہو سجدہ کرو دعائیں مسیحؑ آیا

اداس لوگو نراس فرقو ادھر تو آؤ ادھر تو دیکھو

شبِ قدر پر ہے چاند چمکا کرو دعائیں مسیحؑ آیا

نجات اپنی تلاش کر لو رہن میں رکھا شعور کھولو

اٹھائے اپنی دعا کا بیڑہ کرو دعائیں مسیحؑ آیا

کہ خواہشوں کی بلی چڑھی تھی صدا جو اقراء کی سنی تھی

خدا نے پورا کیا ہے وعدہ کرو دعائیں مسیحؑ آیا

مسیحِ وقت امام عالی غلام احمدؑ عطا ہوا ہے

ہر ایک دھڑ کن میں جو سمایا کرو دعائیں مسیحؑ آیا

زمین زادو اے شب گزیدو تمھارا کوئی دیا نہیں ہے

ہمارا روشن ہوا منارہ کرو دعائیں مسیحؑ آیا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button