مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 20؍تا 29؍مارچ 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 20؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے احباب جماعت کو نصائح فرمائیں۔نیز کورونا وائرس سے متعلق بعض تبصروں اور تجزیوں کا بیان فرمایا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

٭… 27؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے مسلم ٹیلی وژن احمدیہ کے توسط سے جماعتِ احمدیہ عالمگیر کے لیے ایک خصوصی پیغام ارشاد فرمایا۔ حضورِ انورحکومتِ برطانیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری (Covid-19) کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے کی جانے والی حفاظتی تدابیر کے تحت مساجد میں نمازِ جمعہ نہ پڑھے جانے کی ہدایت کے بعد اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفترسے جماعتِ احمدیہ عالمگیر سے مخاطب تھے۔حضورِ انور نے اپنے اس خصوصی پیغام میں ان دنوں کے دوران احبابِ جماعت کو اپنے گھروں میں نماز باجماعت کے قیام، اپنے بچوں کی تربیت، ایم ٹی اے، کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور جماعتی رسائل و لٹریچر سے زیادہ سے زیادہ دینی، روحانی اور علمی فوائد حاصل کرنے نیز دعائیں کرنے کی تلقین فرمائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button