ایشیا (رپورٹس)کچھ جامعات سے

تقریب تقسیم اسناد و انعامات جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش

(نوید احمد لیمون۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش)

خدا کے خاص فضل اور رحم کے ساتھ مورخہ 2؍مارچ 2020ء بروز اتوار جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی تقریب تقسیم اسناد و انعامات بمقام احمدنگر جماعت جامعہ احمدیہ کے اپنے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔ اس بابرکت تقریب میں نمائندہ مرکز مکرم و محترم مولانا عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر بطور مہمان خصوصی شامل تھے۔ شاملین تقریب میں دیگر مہمانوں میں مکرم نیشنل امیر صاحب ، نائب امراء صاحبان، بعض ممبران نیشنل عاملہ،احمدنگر اور شالشیڑھی دار الہاشم جماعت کے ممبران مجالس عاملہ اور شاہدکی ڈگری حاصل کرنے والے مربیان سلسلہ کے والدین بھی موجود تھے۔

تلاوت قرآن پاک اور منظوم کلام کے بعد مکرم ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب نے فارغ التحصیل مربیان سلسلہ میں اسناد تقسیم کیں۔ بعد ازاں علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش مکرم مبشر الرحمان صاحب نے مختصر خطاب فرمایا۔ مکرم نیشنل امیر صاحب نے وقف کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ آخر پر مکرم ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب نے فارغ التحصیل مربیان سلسلہ و طلباء جامعہ احمدیہ سے مخاطب ہوکر حضور انور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی چند زریں نصائح سنائیں جو حضور انور نے جامعہ احمدیہ یوکے اور کینیڈا کی تقریب تقسیم اسناد کے مواقع پر فرمائی تھیں۔ اجتماعی دعا کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں گروپ فوٹوز ہوئیں۔

احباب جماعت کی خدمت میں درخواست دعا ہے کہ خدا تعا لیٰ بنگلہ دیش جماعت کو جامعہ احمدیہ کے ذریعہ ہر سال بہت سارے ایسے عالم باعمل مربیان سلسلہ عطا فرماتا چلا جائے جو خلیفہ وقت کے دست و بازو بن کر خدمات بجا لانے والے ہوں۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button