حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 11، 8؍اپریل 2020ء)

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 200 سے زائد مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.info کی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1,496,335؍ہے، اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے87,617 افراد ہیں جبکہ 319,160؍ افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے)

چین

چین میں منگل کے روزCovid-19 کے 62 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں اور دو مزید افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ (سی این این)

برطانیہ

چانسلر Rishi Sunak نے بریفنگ کے دوران بتایا ہے وزیراعظم  Boris Johnson بستر پر بیٹھ سکتے ہیں اور علاج سے انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم Boris Johnson ابھی تک انتہائی نگہداشت میں ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں Covid-19سے مزید928 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اورکل ہلاکتوں کی تعداد 7,097ہوگئی ہے۔ آج کے دن برطانیہ میں ایک روزمیں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ (بی بی سی اردو)

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کب Covid-19 کی یہ وبا اپنی انتہاء کو پہنچے گی۔ اورلاک ڈاؤن میں نرمی کئے جانے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ سیکرٹری صحت Matt Hancock کا کہنا ہے کہ اس ہفتے صورت حال بہت پریشان کن ہوگی۔  (Independent)

برطانیہ کی مسلح افواج کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئےمزید 5 عارضی ہسپتال قائم کرے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو ایسے17 عارضی ہسپتال بنائے جائیں جائیں گے۔ (بی بی سی)

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے دوران متعدد فلاحی اداروں کے لئے 750 ملین پاؤنڈ کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ (بی بی سی)

یوکے کی انتظامیہ نے تمام جوا کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ اشتہار بازی بند کردیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو کم کام ہیں اوربہت فارغ وقت ہے اس لئے خدشہ ہے کہ  لوگ اپنی استطاعت سے بڑھ کر جوا بازی کریں گے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں حالیہ دنوں میں فضائی آلودگی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

سکاٹ لینڈ

سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر Nicola Sturgeon نے بتایا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں گزشتہ روزCovid-19سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں70؍کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی تعداد366 ہوگئی ہے۔  (بی بی سی)

یورپ کے دیگر ممالک

آج کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں Covid-19 کے مرض میں مبتلا ہونے والے نصف مریض یورپ میں ہیں۔

اٹلی میں  ہونے والی اموات میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 542؍افراد کی Covid-19 سے ہلاکت ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

سپین میں گزشتہ روزCovid-19 سے مزید 757؍افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے اموات میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد147,000کے قریب ہے۔ (بی بی سی)

عالمی ادارۂ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر Dr. Hans Kluge کا کہنا ہے کے ایسٹر ویک اینڈ پر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو نرم نہ کیا جائے۔ بلکہ یہ وہ وقت ہے کہ پابندیوں کو مزید سخت کر دیا جائے۔ (بی بی سی)

16 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد بھی یورپی یونین کے فنانس منسٹرز یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ اس معاشی بحران سے کیسے نکلا جائے۔ (بی بی سی)

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ Covid-19 کی وبا کے مدنظر اگلے دوتین ہفتے بہت اہم ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے 8,600 سے زیادہ کیس ہیں اور60 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ (سی این این)

فرانس کے جوہری جنگی جہاز Charles de Gaulle کو قبل از مقررہ وقت بندرگاہ پر واپس لایا جارہا ہے۔ اس کے عملہ کے بعض ممبران میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

امریکہ

John Hopkins University کی طرف سے دئے گئے اعداد وشمارکےمطابق امریکہ میں Covid-19 کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کے بعد کل تعداد 401,166 ہوگئی ہے۔ (سی این این)

نیو جرسی کے گورنر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فسح اور ایسٹر کے تہواروں پر فیملی فنکشن نہ کریں اورگھروں پر رہیں۔ (سی این این)

امریکہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ USS Theodore Roosevelt کے عملہ کے 286؍ارکان میں Covid-19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ نوے فیصد عملہ کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور 2,329  ارکان کو جہاز سے نکالا جا چکا ہے۔ (سی این این)

کینیڈا

کینیڈا کے وزیراعظم آج سے باقاعدہ کام پر واپس آگئے ہیں۔ (بی بی سی)

کینیڈا کے وزیراعظم Justin Trudeau کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کے انتظامات کئی ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔ کینیڈا میں Covid-19 کے 17,984 مصدقہ کیس ہیں اور 391؍اموات ہوئی ہیں۔  (سی این این)

فوج بھی مدد کو آگئی

قومی دفاع کے ادارے کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ  کینیڈین آرمی کے سینکڑوں جوان حکومت کی کورونا وارئرس کے خلاف جدوجہد میں مدد کے لئے میدان میں آ رہے ہیں۔ (The Globe and Mail)

بھارت

ممبئی کے میونسپل کمشنر نے اپنے علاقے کے تما م رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔ یہ ہدایت ان لوگوں پر بھی لاگو ہوگی جو ڈرائیو کر رہے ہوں گے، یا کسی آفس میں کام کر رہے ہوں گے یا  کوئی میٹنگ یا فنکشن اٹینڈ کریں گے۔ یہ ماسک کسی فارمیسی سے بھی خریدے جاسکتے ہیں اور گھروں پر بنائے ہوئے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔  خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ بھارت میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن ہے اورCovid-19 کے 4,500 سے زائد مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔(بی بی سی)

پاکستان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دو تین ہفتوں میں ختم ہونے والی نہیں ہے۔ اس کے ختم ہونے میں وقت لگے گا۔ اور حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ (ڈان)

ایران

ایران میں گزشتہ روز Covid-19 سے مزید121؍ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ مصدقہ مریضوں کی کل تعداد64,586ہے۔ (سی این این)

ایران کے صدر حسن روحانی نے IMF پرزور دیا ہے کہ وہ ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایران کو Covid-19 کے خلاف کوششوں کو فعال کرنے کے لئے 5 بلین ڈالرز کا قرضہ دیں۔ اور ایسا کرنے میں انھیں کسی تعصب کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے۔ (ڈان)

مصر

مصر کے صدر نےCovid-19 سے بچاؤ کے پیش نظر رات کے کرفیو کو 23؍اپریل تک  بڑھا دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام فضائی اڈے بند رہیں گے۔ (الجزیرہ)

اسرائیل

اسرائیل کی حکومت نے عید فسح کے موقع پر جمعہ کے روز تک ایک شہر سے دوسرے شہر سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ اسرائیل میں Covid-19 کے 9,400 سے زائد مصدقہ مریض ہیں۔ (بی بی سی)

افریقہ

افریقہ میں Covid-19 کے مریضوں کی تعداد 10,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ (بی بی سی)

ایتھوپیا نے Covid-19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایتھوپیا میں اب تک کل 52 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

جمہوریہ کانگو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی طور پر1,200 قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ (بی بی سی)

سیرالیون میں Covid-19 کے مصدقہ کیسوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ حکومت نے طلباء کی تعلیم میں مدد کے لئےریڈیو کے ذریعہ سے کلاسیں شروع کی ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی شواہد نہیں ہیں کہ پالتو جانور بھی لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ (بی بی سی)

کرکٹ

برطانیہ کے کرکٹرJos Butler نے اپنی ورلڈ کپ کی شرٹ نیلام کردی ہے۔ اس شرٹ پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں ۔ یہ شرٹ 65,100 برطانوی پاؤنڈ میں نیلام ہوئی۔ Jos Butler نے یہ رقم دو ہسپتالوں کو عطیہ کی ہے۔ (بی بی سی)

فٹ بال

انگلش پریمئر لیگ فٹ بال کے چیف ایگزیکیٹوRichard Masters کا  کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال سے  پریمیئر لیگ کو ایک بلین پاؤنڈکا نقصان ہوگا۔ اور انگلینڈ کے فٹ بال کلب اور لیگز ختم بھی ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی)

کھلاڑیوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی کی تلقین

گذشتہ دنوں انگلینڈ کے فٹ بال کلب Tottenham Hotspur کے کوچ اور کھلاڑیوں کی وڈیو اورتصاویر منظر عام پرآئیں تھیں جن میں وہ پریکٹس کرتے نظر آ رہے تھے۔ کلب نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پرعمل کریں۔ (ڈان)

حسن علی نے بھی لگائیں ڈنڈ بیٹھکیں

پاکستانی تیز گیند باز حسن علی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا چیلنج پورا کرتے ہوئے بیٹھکیں لگائی ہیں اور وڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے وڈیو کال کے ذریعہ سے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا پروگرام بنایا ہے۔ (ڈان)

ایک بلین ڈالرز کا عطیہ

مشہور ویب سائیٹ Twitter کے مشترکہ بانی Jack Dorsey نے  کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے ایک بلین ڈالر کے عطیہ کا وعدہ کیا ہے۔ (ڈان)

موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی سکھ کمیونٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال بیساکھی کا تہوار نہیں منائیں گے۔ (ڈان)

انسانی حقوق کی تنظیم نے مشرق وسطٰی کی ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  فری انٹرنیٹ کالز پر لگائی گئی پابندیوں کو ختم کردیں تا ان ممالک میں رہنے والا تارکین وطن مزدور طبقہ اپنے عزیزواقارب سے رابطے میں رہ سکے۔ (ڈان)

کیا گرم موسم کورونا وائرس کو ختم کردے گا؟

اکثر وبائی امراض مختلف موسموں میں آتے ہیں اور موسم بدلنے کے ساتھ ختم ہوجاتے ہیں۔اکثر لوگوں کو اس بات کی امید ہے کہ چونکہ یہ وبا سردیوں کے موسم میں آئی ہے اس لئے موسم گرم ہونے پر ختم ہوجائے گی۔ یہ امید کس حد تک درست ہے؟

Covid-19ایک نئی بیماری ہے اور اس کے بارہ میں زیادہ ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ اس لئے ابھی معلوم نہیں ہے کہ موسم بدلنے کے ساتھ اس پر کیا فرق پڑ سکتا ہے۔ اس سے ملتے جلتے بعض وائرس پر تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ  خشک سرد موسم میں بیماری کا سبب بن رہے تھے۔ اور یہ بیماری بھی سرد اور خشک موسم میں آئی ہے۔

حتمی طور پر اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

مزیر معلومات کے لیے:

https://www.bbc.com/urdu

پرانا یہودی اخبار بند

The Chronicle اب تک چلنے والا سب سے پرانا یہودی اخبار تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اسے بند کر رہے ہیں اور ملازمیں کو فارغ کیا جا رہا ہے۔

ان مشکل ایام میں مجلس انصار اللہ یوکے کی خدمات

مجلس انصار اللہ یوکے  نےحضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں   COVID-19 وائرس کے دوران تمام انصار کی مدد کے لئے ہنگامی طور پر ایک پروگرام مرتب کیا تا کہ جلد از جلد تمام ضرورت مند انصار کی مدد کی جا سکے۔

صدر مجلس انصار اللہ کی ہدایات کی روشنی میں قیادت ایثار نے مکرم  فہیم انورصاحب  نائب صدر صف دوم کی سربراہی میں  ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ میں ان حالات میں  انصار  کی مدد کے لئے درج ذیل فیصلہ جات کیئے گئے۔

۱۔ دفتر انصار اللہ  لندن میں ایک نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا قیام

۲۔ شعبہ آئی ٹی مجلس انصار اللہ کے تحت یوکے بھر  کے تمام انصار کو اس کنٹرول سینٹر کے متعلق مطلع کرنا ۔

۳۔ تمام ریجنزاور مجالس کے ناظمین اورمنتظمین ایثار کو فعال کرنا۔

۴۔ تمام ریجنزسے بیمار اور ضرورت مند انصار کا ڈیٹا اکٹھا کرنا

اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ ایثارمجلس انصار اللہ کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے تمام ریجنز سے معلومات اکٹھی کیں۔

اور یوکے بھر کے تمام انصار کو مطع کیا کہ  اگر ان کو  کسی بھی قسم کی ضرورت ہے تو وہ  قیادت ایثار سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

اس دوران بہت سے احباب  کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ جن میں ہومیوپیتھی ادویات، ایلوپیتھی ادویات اشیاء ضرورت کی چیزیں وغیرہ شامل ہیں۔

اسی طرح اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ وہ انصار جو کہ گھروں سے نہیں نکل سکتے اور ان کی ضروریات کا کیسے خیال رکھا جائے اس کا بھی  انتظام کیا گیا ہے اور ہفتہ وار ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

اسی طرح چند لوکل ریجنز نے بھی اپنے طور پر کام کا  آغاز کیا جن میں سکاٹ لینڈ ریجن میں لوکل اولڈ ہوم میں  ادویات تقسیم   کی گئیں۔ اسی طرح سینٹر کی طرف سے ریجنز میں 225 کی تعداد میں انصار کو ادویات مہیا کی گئیں۔ اور ضرورت مند انصار کو  48 کی تعداد میں اشیائے ضرورت مہیا کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد محمود۔قائد عمومی)

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button