حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 22، 19؍اپریل 2020ء)

مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت مقابلۂ نظم کا بابرکت انعقاد

مکرم ڈاکٹر نقی الدین صاحب کی وفات

کیا کورونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار ہوا؟

کیپٹن مور نے 25ملین پاؤنڈز اکٹھے کرلئے

سعودی علماء کی رمضان کے بارہ میں ہدایت

سائیکل پر شادی کے لئے 800کلومیٹر کا سفر لیکن۔۔۔۔۔

اہرام مصر پر روشنیوں سے پیغام

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,392,166؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے164,391؍اور 614,756؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

ایشیا

چین

کیا کورونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار ہوا؟

کورونا وائرس کے شروع ہوتے ہی یہ افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں کہ ممکنہ طور پر اس وائرس کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔ مگر ابھی تک ایسے دعوے کرنے والوں کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی سیکرٹری خارجہ Mike Pompeo اور صدرڈونلڈ ٹرمپ نے  غیر واضح طور پر کہا تھا کہ امریکی حکومت اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا واقعی کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری میں تیار ہوا تھا؟

چینی شہر ووہان کے انسٹیٹیوٹ آف ورولوجی نے پہلی بار وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ کورونا وائرس کو ان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

عالمی ادارۂ صحت  بھی کہہ چکا ہے کہ  کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر یو آن زمنگ کا  کہنا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہمارا ادارہ کس طرح کی تحقیقات پر کیسے کام کرتا ہے۔ ہماری لیبارٹریز میں کورونا وائرس جیسے دیگر خطرناک وائرسوں پر تحقیق ہوتی ہے لیکن ایسا کوئی راستہ نہیں کہ کورونا ہماری لیبارٹری میں تیار ہوا ہے اور وہاں سے نکلا ہے۔ (VOAاردو)

پاکستان

ڈاکٹر محمد نقی الدین صاحب کی کورونا وائرس سے وفات

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 72سالہ ڈاکٹر نقی الدین صاحب کورونا وائرس سے وفات پاگئے ہیں۔

https://twitter.com/dcislamabad/status/1251514871692300291?s=20

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ڈاکٹر صاحب کے کردار اورخدمت کو سراہا ہے۔ بعض نے ان کے لئے شہید کا لفظ استعمال کیا ہے۔

پاکستان میں Covid-19 کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر کے 8,212 ہوگئی ہے۔ جبکہ 167 مریض اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ قریباً دو ہزار مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ (ڈان)

ایران

ایران کے صدر روحانی کا کہنا ہے کہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات مزید دو ہفتے اور بند رہیں گے اور رمضان کے اجتماعات کے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔  (ڈان)

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی کا  کہنا ہے کہ اس رمضان میں مسلمانوں کو روزے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اگر اس سے ان کی صحت کو خطرہ ہو۔ (بی بی سی)

یورپ

یورپ میں Covid-19 کے مریضوں کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے اور اس مرض سے اب تک یورپ میں ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔  جو کہ دنیا بھر میں ہونے والی اموات کا قریباً دو تہائی ہے۔ اٹلی، سپین، فرانس اور برطانیہ سب سے متأثرہ ممالک ہیں۔ (ڈان)

برطانیہ

برطانیہ کے ہسپتالوں میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16,060 ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1251861744273809409?s=20

سینئر منسٹر Michael Goveکا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات، کہ برطانیہ لاک ڈاؤن کی سختیوں میں نرمی کرتے ہوئے سکول کھول رہا ہے یا چھوٹے اجتماعات کی اجازت  دے رہا ہے، غلط ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ابھی یہ پابندیاں ختم نہیں کرسکتے۔ (بی بی سی)

ایجوکیشن سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ سکول کب کھلیں گے۔ (بی بی سی)

برطانیہ نے ہسپتالوں کے لئے ترکی سے جو 89ٹن وزن کی حفاظتی طبی اشیاء منگوائی تھیں اور متوقع تھا کہ وہ آج برطانیہ پہنچ جائیں گی،تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ اس سامان میں 400,000حفاظتی لباس بھی شامل تھے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سامان جلد پہنچ جائے۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے ہسپتالوں کو اس وقت حفاظتی سامانوں کی شدید قلت ہے۔  (بی بی سی)

کیپٹن Tom Mooreکی واک سے جمع ہونے والے چندہ کی رقم 25ملین پاؤنڈز سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

سپین

سپین میں Covid-19 سے ہونے والی اموات میں 410 کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 20,453ہوگئی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ تعداد گذشتہ روز کے اعداد و شمار سے قریباً ڈیڑھ سو کم ہے۔  (بی بی سی)

کورونا وائرس کی وجہ سے سپین نے بچوں کو 14مارچ سے گھروں تک محدود کردیا تھا۔ وزیراعظم Pedro Sanchezکا کہنا ہے کہ اس ماہ کے اختتام سے اس ہدایت میں نرمی کی جائے گی تاکہ بچے تازہ ہوا لے سکیں۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19,718ہوگئی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اموات اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں، ہردو میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  (الجزیرہ)

جرمنی

جرمنی میں Covid-19 میں مبتلا لوگوں کی تعداد 144,406 ہوگئی ہے۔ اب تک کل 4,548؍مریض اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکہ میں Covid-19سے مزید 2,009 ؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور  کل تعداد 39,095ہوگئی ہے۔  مصدقہ کیسز کی کل تعداد سات لاکھ سے زائد ہے۔(الجزیرہ)

نیویارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ اب نیویارک میں وباء کا زور کم ہورہا ہے۔ نیویارک میں Covid-19سے مزید 507؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ روز کی تعداد سے کم ہے۔ (الجزیرہ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق اگر چین ذمہ دار ہے تو اسے اس کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وباء کو چین میں روکا جا سکتا تھا جہاں سے اس کا آغاز ہوا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ (VOAاردو)

ہیٹی

ہیٹی کی آبادی قریباً  11؍ ملین ہے اور اس آبادی کے اس ملک سے Covid-19سے نمٹنے کے لئے بمشکل 60وینٹی لیٹرز ہیں۔ ایک ماہر ڈاکٹر کا کہناہے کہ یہ تعداد بمشکل 40ہے جن میں سے شاید20کام بھی نہیں کرتے۔ (بی بی سی)

مشرق وسطی

مشرق وسطی میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 200,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (گلف نیوز)

سعودی عرب

سعودی عرب کی  سب سے بڑی مذہبی  کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک میں سماجی دوری کی ہدایات ہیں تو وہ اپنے گھروں میں رمضان کی عبادات بجا لائیں۔  (الجزیرہ)

متحدہ عرب امارات

بھارت ، Covid-19کے مریضوں کے علاج کے لئے ، متحدہ عرب امارات کو Hydroxychloroquineکی ساڑھے پانچ ملین گولیاں بھجوا رہا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/UAEembassyIndia/status/1251575313173102592?s=20

ترکی

ترکی میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد ،ایران سے بڑھ گئی ہے۔ 82,000سے زائد افراد اس مرض سے متأثر ہوچکے ہیں۔ (الجزیرہ)

افریقہ

مصر

موجودہ حالات میں آپ گھر سے باہر نہ نکل کر اپنے آپ کو اور دوسروں کو وائرس کے حملہ سے بچا رہے ہیں۔  World Heritage Dayکے موقع پر اسی بات کی اہمیت بیان کرنے کے لئے مصر کے اہراموں پرروشنیوں سے STAY HOMEکا پیغام لکھا گیا۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1251893316095897607?s=20

گنی کناکری

کناکری کے صدر الفا کونڈے کے ایک قریبی ساتھی،Sekou Kourouma ، سرکاری سیکرٹری جنرل اور سابقہ وزیر، Covid-19سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔حکومت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ متعدد سینئر سرکاری کارکنان   بھی کورونا وائرس  کی پیچیدگیوں سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AFP/status/1251863117186789376?s=20

روانڈا

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں Covid-19کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے جلد ہی عوامی جگہوں پر فیس ماسک پہننا لازم کردیا جائے گا۔ (الجزیرہ)

کانگو

دارالحکومت کنشاسا کے میئر کا کہنا ہے کہ 20؍اپریل سے  کنشاسا میں فیس ماسک پہننا لازم ہوگا۔ (الجزیرہ)

زمبابوے

زمبابوے میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

سیرالیون

سیرالیون میں Covid-19کے مصدقہ مریضوں کی تعداد  35ہوگئی ہے جبکہ 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (switsalone.com)

https://twitter.com/sandralako/status/1251946079668654081?s=20

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا

سوئٹزرلینڈ کےMatterhornپہاڑ پر  موجودہ حالات میں اظہار یکجہتی کے طور پر ایک طاقتور پروجیکٹر کی مد دسے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔ (گلف نیوز)

https://twitter.com/HamadAlQemzi/status/1251668851642810374?s=20

شادی کے لئے سائیکل پر800کلومیٹر کا سفر

بھارت کے سونو کمارچوہان ، جو کہ ایک فیکٹری ورکر ہیں،  کی شادی 15 ؍اپریل کو ہونی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ لدھیانہ میں پھنس گئے تھے۔ انھوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مشورے سے سائیکل پراترپردیش تک، 800کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا لیکن ان کو اور ان کے دوستوں کو اترپردیش کی ایک چیک پوائنٹ پر روک لیا گیا۔ اب وہ اور ان کے دوست قرنطینہ میں ہیں، اور اگر ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئیں تو 14روز بعد ان کو فارغ کردیا جائے گا۔ (سی این این)

مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر انتظام آن لائن مقابلۂ نظم

پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران مجلس خدام الاحمدیہ نے نوجوانوں کے مابین مقابلۂ نظم کا اہتمام کیا۔ آج  نوجوانوں کے اس ملکی مقابلۂ نظم کا فائنل مقابلہ منعقد ہوا۔ یہ مقابلہ آن لائن تھا اور شرکاء نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اس میں حصہ لیا۔ اور اس مقابلہ کا فائنل براہ راست دیکھا گیا۔ اس مقابلہ میں کوئی بھی نظم پڑھی جا سکتی تھی۔ مقابلہ میں اڑھائی صد سے زائد نوجوانوں نے اپنی نظمیں ریکارڈ کرکے بھجوائیں۔ جن میں سے 15بہترین نظم پڑھنے والوں کو سیلیکٹ کیا گیا۔ ان نظموں کی ریکارڈنگ آپ انٹرنیٹ پر سن سکتے ہیں۔

اس مقابلہ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ دنیا بھر سے اس مقابلے کو دیکھنے والے احباب اپنے پسندیدہ نظم خواں کو ووٹ بھی دے سکتے تھے۔  اس مقابلہ میں پاکستان بھر سے شاملین، ججز اور دنیا کے65 ممالک کے سامعین اپنے اپنے گھر سے اس مقابلہ میں شامل ہوئے۔

منصفین کے فیصلہ کے مطابق پوزیشنز یوں رہیں۔

اول۔ حافظ عطاءالنعیم۔ ربوہ

دوم۔ ملک رضوان احمد ۔ ربوہ

سوم۔ رانا صہیب انصر۔ گوجرانوالہ

چہارم۔  ثاقب ملک ۔ منڈی بہاؤالدین

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. الحمدللّٰہ الفضل میرے لئے آکسیجن کا کام کرتا ہے ۔صبح تلاوت کے بعد الفضل کا مطالعہ کرنا میرا معمول ہے ۔بہت ہی مفید علمی و ادبی معلومات ہوتی ہیں اللہ تعالی آپ سب عملہ کو اپنی حفظ امان میں رکھتے ہوئے بے پناہ فصلوں سے نوازے۔ربوہ کا الفضل بند ہونے کے بعد تو میرے لئے یہ ایک نعمت عظمی سے کم نہیں۔کرونا وائرس کے بارہ میں جو معلو مات شائع ہوتی ہیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اللہ تعالی ہمیں اس وبا سے جلد نجات بخشے۔آمین
    میرے نزدیک ایک صفحہ سوال و جواب کے لئے بھی مختص کردیں خواہ سوال فقی ہو یا اختلافی مسائل کی صورت میں ۔جزاکم اللہ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ اللہ تعالی ہر احمدی پر اپنا فضل فرماۓ اور اپنی حفاظت خاص میں رکھے آمین ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button