حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 23، 20؍اپریل 2020ء)

یورپ کے بعض ممالک میں لاک ڈاؤن کے انتظامات میں نرمی

برطانیہ منگوا رہا ہے ترکی سے حفاظتی سامان کی کھیپ

دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو کیا گیا سوئٹزرلینڈ کے جھنڈے سے روشن

اور سوئٹزرلینڈ کی جماعت نے پیش کیے گرانقدر خدمت خلق کے کام

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,465,556؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے169,255؍اور 644,570؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

ایشیا

بھارت

یونین منسٹر آف ہیلتھ کیئر و فیملی ویلفیئر کے مشیر جناب امر پرساد ریڈی صاحب نے کورونا وائرس کی بیماری کے موقع پر ملک بھر میں مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کی خدمات کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

https://twitter.com/amarprasadreddy/status/1252104587353317379?s=20

بھارت میں ایک دن میں Covid-19کے مزید 1,553کیسز ہوئے ہیں۔ بھارت میں مصدقہ کیسز کی کل تعداد 17,265؍ہے اور 543؍اموات ہوئی ہیں۔ (سی این این)

بھارت  کے شہر میرٹھ کے ایک  نجی ہسپتال نے اخبار میں اشتہار دیا  تھا کہ وہ اس وقت تک مسلمان مریضوں کا علاج نہیں کریں  گے جب تک وہ یہ ثبوت پیش نہ کردیں کہ ان کا Covid-19 کا  ٹیسٹ منفی ہے۔ اس اشتہار کی وجہ سے انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ور مجبوراً انہیں اس اعلان پر معذرت شائع کرنی پڑی۔  پولیس نے اس ہسپتال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ (بی بی سی)

سوئٹزرلینڈ کےMatterhorn  پہاڑ پر اظہار یکجہتی کے لئے بھارت کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/zermatt_tourism/status/1251387619138732032?s=20

نیپال

نیپال نے گذشتہ دنوں 14مساجد کو سیل کیا ہے اور ان میں پناہ لینے والے 33بھارتیوں اور 7پاکستانیوں کو قرنطینہ کردیا ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

پاکستان میں Covid-19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد8,418ہوگئی ہے اور 176؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اور 1,970مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (ڈان)

یورپ

یورپ کے بعض ممالک جن میں جرمنی، پولینڈ، ناروے، چیک ریپبلک اور البانیا شامل ہیں ، لاک ڈاؤن کے انتظامات میں نرمی کررہے ہیں۔ فرانس اور سپین دونوں نے ابھی نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16,509ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1252257328205836288?s=20

برطانیہ رائل ایئر فورس کے تین جہازوں کی مدد سے ترکی سے حفاظتی سامان کی کھیپ منگوارہا ہے۔ لیکن یہ جہاز تب تک  برطانیہ سے پرواز نہیں کریں گے جب تک یہ کنفرم نہیں ہوجاتا کہ سامان کی کھیپ بھجوائے جانے کے لئے تیار ہے۔  اگر جلد سے جلد کا کہا جائے تو یہ سامان منگل کی صبح تک پہنچے گا۔ (sky news)

بی بی سی نیوز کے تجزیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے سے اب تک برطانیہ میں کم سے کم 70؍طبی کارکنا ن جاں بحق ہو چکے ہیں۔  (بی بی سی)

برطانوی حکومت نے ایمرجنسی مالی سکیم کا آج سے آغاز کردیا ہے تاکہ اس وبا ءکے دوران لاکھوں افراد کی مدد اور نوکریاں بچائی جاسکیں۔ (بی بی سی اردو)

برطانیہ نے  Covid-19 سے صحت یاب ہونے والوں کے خون سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ برطانوی محکمۂ صحت نے  Covid-19سے شفایاب ہونے والوں سے خون کا عطیہ دینے کا کہا ہے تاکہ وہ تجربات کرکے اندازہ لگا سکیں  کہ یہ کس حد تک فائدہ مند ہے۔ (بی بی سی اردو)

جرمنی

جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اظہار یکجہتی کے لئے اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ وہ ہمسایہ یورپی ممالک سے  آئے ہوئے مریضوں کا خرچ خود برداشت کرے گا۔ جرمنی میں اس وقت دیگر یورپی ممالک سے شدید علیل 200سے زائد  مریض ہیں۔ جن کے علاج پر قریباً 21.7ملین ڈالر کا خرچ آئے گا۔ (ڈان)

سپین

وزارت صحت کے مطابق سپین میں Covid-19کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کرکے 200,210ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

قبرص

خدا پر یقین رکھنے والے لوگ مذہبی عبادات کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔ مگر جب حالات نامناسب ہوں تو احتیاط اور علاج بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے۔ قبرص کے شہریوں نے بھی اولی الامر کی اطاعت کرتے ہوئے  ایسٹر کی تقریبات نہیں منائیں اور دارالحکومت ایک ویرانہ کا منظر پیش کرتا رہا۔  (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1252201597272076294?s=20

روس

روس میں  Covid-19کے مریضوں کی تعداد 47,000سے تجاوز  کرگئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1252177384423514112?s=20

امریکہ

امریکہ میں Covid-19سے اب تک 40,000سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے  قریباً آدھی تعداد کا تعلق نیویارک سٹیٹ سے ہے۔ (الجزیرہ)

فلپس کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ وینٹی لیٹرز بنانے کی استطاعت میں اضافے کے لئے 100ملین یورو انویسٹ کر رہے ہیں۔ اس سال یہ کمپنی امریکہ کو 43,000وینٹی لیٹرز بنا کر دے گی۔ (Bloomberg)

https://twitter.com/business/status/1252134179594219520?s=20

امریکی خام تیل کی قیمتوں میں موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید کمی ہوئی ہے  اور West Texas Intermediateکی قیمتیں 16؍ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئی ہیں۔  (بی بی سی)

شمالی امریکہ کے ممالک کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو نے 30؍مزید دن کے لئے ان ممالک کے درمیان غیر ضروری نقل و حرکت پر  لگی پابندی بڑھا دی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/DHS_Wolf/status/1252244634643947521?s=20

کینیڈا

کینیڈا میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1,611ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 33,922ہے۔ (الجزیرہ)

مشرق وسطی

گزشتہ دنوں سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ Matterhorn پر متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی تھی۔ شکریہ ادا کرتے ہونے متحدہ عرب امارات نے برج خلیفہ کو سوئٹزرلینڈ کے جھنڈے سے روشن کردیا۔

https://twitter.com/balajidtweets/status/1251963635674513410?s=20

افریقہ

افریقہ میں Covid-19 کے مریضوں کی تعداد قریباً 23,000 ہے اور 1,200 کے لگ بھگ مریض اس مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ (ڈان اردو)

نائجیریا

نائجیریا میں  Covid-19 کے مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراب تک21؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نائجیریا میں مصدقہ کیسز کی کل تعداد 627ہے۔ (بی بی سی)

گھانا

گھانا کے صدر Nana Akufu-Addo نے ملک کے بعض علاقوں میں لگائی گئی نقل وحرکت کی پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔ اجتماعات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اور سکول بھی بند رہیں گے۔ بارڈر کراسنگ مزید دو ہفتے کے لئے بند رہے گی۔  گھانا میں Covid-19کے 1,042مصدقہ کیسز ہیں اور 9؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

کینیا

کینیا میں پولیس نے چار لوگوں کو لاک ڈاؤن  کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ یہ افراد ایک گاڑی میں خالی تابوت کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ یہ ایک جنازہ ہے۔ حکومت نےغیر ضروری  سفروں پر  پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ڈرائیور کا Covid-19کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس کے تین ساتھیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

جنوبی سوڈان

جنوبی سوڈان کی آبادی ایک کروڑ بیس لاکھ ہے۔ اور یہاں انتہائی نگہداشت کے صرف 20بستر ہیں اور محض 4وینٹی لیٹرز ہیں۔  (ڈان اردو)

سیرالیون

سیرالیون میں اب تک Covid-19سے 43؍افراد بیمار ہوئے ہیں۔ اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6ہے۔

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenنے  ملک گیر لاک ڈاون کو اگلے سوموار تک بڑھا دیا ہے۔ (سی این این)

کورونا آئی لینڈ

مارچ کے اوائل میں میلان سے ایک ٹیم ایستونیا کے ایک جزیرہ ساریما کی مقامی ٹیم کے ساتھ کھیلنے گئی تھی۔ دو ہفتوں کے اندر ساریما ایستونیا میں وباء کا مرکز بن گیا۔ اور مقامی افراد نے اسے  کورونا آئی لینڈ کا نام دے دیا۔ اب میئر میڈس کالاس نے اس وباء کے پھیلنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ والی بال کے میچوں کی  اجازت دینا غلط تھا۔ (بی بی سی اردو)

تمام کروز شپ واپس

اس وقت دنیا کے سمندروں میں آخری تین کروز شپ موجود ہیں اور وہ بھی آج لنگر انداز ہوجائیں گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے اکثر ممالک نے اپنے ساحلوں کو کروز شپس کے لئے بند کردیا ہے۔  (بی بی سی)

آپ جرمنی میں رہتے ہیں اور فرانس میں بنا ناشتہ کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کے پاس فشنگ راڈ ہونا چاہئیے۔

https://twitter.com/AFP/status/1252171398539141120?s=20

اس بار کا رمضان مختلف ہے

دنیا کی دو ارب کے قریب مسلم آبادی اس بار رمضان کیسے منائے گی؟ پڑھئے Reutersکی رپورٹ

https://twitter.com/Reuters/status/1252135507011698689?s=20

روجر فیڈرر کا چیلنج

روجر فیڈرر نے جب گھر پہ ٹینس کی پریکٹس کا کہا تھا تو ان کا یہ مطلب شاید ہرگز نہیں تھا۔ اس میں دو کھلاڑی دو مختلف گھروں کی چھت پر آپس میں ٹینس کھیل رہے ہیں۔

https://twitter.com/atptour/status/1251484608660557825?s=20

جماعتِ احمدیہ سوئٹزرلینڈکی کرونا وائرس کے بحران میں خدمتِ خلق کی ایک جھلک

خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ

مکرم شاہد اقبال صاحب صدرخدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کی رپورٹ کے مطابق مختلف مجالس نے اپنے علاقوں میں عوام کی مدد کے لیے  خود کو پیش کرتے ہوئے نام اور رابطہ نمبرز کے اشتہاری کارڈز ہومینٹی فرسٹ کے”لوگو“ کے ساتھ لٹکائے۔ جب کئی روز تک کسی ضرورت مند کی طرف سے کوئی بلاوا نہ آیا توتھورگاؤ کنٹون کی کونسل سے رابطہ کیا گیاکہ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔تو جواباً کونسل والوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی علاقہ کے تین ہزار خدمت کے خواہاں افراد نے اندراج کروایا ہوا ہے۔ان سے بھی آج تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ زیادہ تر سوئس لو گ دوسروں کی خدمت لینا پسند نہیں کرتے بلکہ دوسروں کی خدمت کرنا پسند کرتے ہیں۔

چنانچہ صدر صاحب خدام لاحمدیہ نے خدمت کے نئے میدان کے طور پر خون عطیہ کرنے کا پروگرام بنایا۔اور مختلف بلڈ بنکس سے رابطہ کیا تو علم ہوا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بہت کم لوگ خون عطیہ کر رہے ہیں اور خون کا مصنوعی متبادل بھی نہیں کہ جو خون کی جگہ لے سکے۔ جس کی وجہ سے ضرورت کے وقت ہسپتالوں میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔چنانچہ خدمت کا میدان خالی پا کر مکرم فہیم احمد خان صاحب مربی سلسلہ کے تعاون سے نور مسجدویگولٹینگن کے قریبی قصبہ مئیر سٹیٹن Märstettenمیں ایک بلڈبنک کو خون عطیہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ چنانچہ مختلف مجالس کے 10خدام نے اپناخون عطیہ کرنے کی توفیق پائی۔ بلڈ بنک کی انتظامیہ نے عطیہ دہندگان سے باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔کیونکہ عطیہ کیاہوا خون صرف 42دن تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔صدر صاحب خدا م الاحمدیہ نے خدمت کے اس میدان میں مزید آگے بڑھنے کے عزّم کا اظہار کیا۔

 انصاراللہ سوئٹزرلینڈ

مکرم جمال خرم کھوکھر صاحب قائد ایثار انصاراللہ سوئٹزرلینڈ کی رپورٹ کے مطابق سوئس لوگ کسی قسم کی بھی مدد لینے سے گریزاں ہیں۔جبکہ بڑی عمر کے انصار سے مدد کے لئے پوچھا گیا اور کئی ایک کو سودا سلف و ادویّات کی خریداری اور ڈاکٹر کی اپائینمنٹ پر لے جانے کی سہولت دی جارہی ہے۔2 ہومیوپیتھ ڈاکٹرز سمیت8انصار نے قریباً 300؍احمدی احباب تک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ہومیوپیتھی ادویّات پہنچائیں۔قریباً 80؍انصار پاکستان اورانڈیا میں اپنے عزیزو اقارب اور دیگر ضرورت مند احباب کی مالی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ ایک ناصر بھائی نے پاکستان میں اپنی پراپرٹی کا پورا کرایہ اور ایک نے نصف کرایہ معاف کر دیا ہے۔ 

لجنہ اماء اللہ سوئٹزرلینڈ

 مکرمہ ڈاکٹر زیتون قاضی صاحبہ صدر لجنہ اما ء اللہ سوئٹزرلینڈکی رپورٹ کے مطابق 40؍ممبرات لجنہ اماء اللہ احمدی فیملیوں کی خیریت دریافت کرنے، سودا سلف او رادویّات کی خریداری میں مدد کی توفیق پا رہی ہیں۔15؍ممبرات لجنہ پاکستان میں اپنے عزیز و اقارب سمیت دیگر ضرورت مندفیملیوں کی ما لی مدد کر رہی ہیں۔ میڈیکل کالج کے پانچویں سال کی طالبہ ممبرلجنہ نے جنیوا کے ہسپتال میں Covid 19کے لئے اپنی رضا کارانہ خدمات کے لئے اندراج کروایا ہے۔

ہومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈ

 مکرم ڈاکٹر شمیم احمد قاضی صاحب چیئرمین ہومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈکی رپورٹ کے مطابق ہومینٹی فرسٹ انٹرنیشنل کی طرف سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہنے اور انفیکشن کے دوران دیکھ بھال کی ہدایات پر مشتمل مواد، روزمرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش اور ادویّات کی خریداری فہرستیں تمام جماعتوں کے مقامی جبکہ ذیلی تنظیموں خدام الاحمدیہ،انصار اللہ اور لجنہ اما ء اللہ کے نیشنل صدور میں تقسیم کیں۔ ذیلی تنظیمیں خدمتِ خلق کیلئے ہومینٹی فرسٹ کا پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔ نیزہومینٹی فرسٹ سوئٹزرلینڈ زمبابوے کی جماعت کی مدد کے لئے ان سے بات چیت کر رہی ہے۔(رپورٹ: صبا ح الدین بٹ : نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button