حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 25، 22؍اپریل 2020ء)

عالمی ادارۂ صحت نے حکومتوں کو کیا مشورہ دیا ہے؟

فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی

تھائی لینڈ میں ایک ماہ کا بچہ صحت یاب

برطانیہ میں طبی کارکنان گھروں سے باہر رہنے پر مجبور

کیپٹن مور نے 28ملین پاؤنڈز اکٹھے کر لیے

آنکھوں کے پانی میں کورونا وائرس

امریکہ میں امیگریشن بند

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,614,289؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے182,453؍اور 714,305؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی آپ کو Covid-19سے متأثر کرسکتی ہے۔

https://twitter.com/WHO/status/1252869346667327496?s=20

عالمی ادارۂ صحت نے  تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ Covid-19سے بچاؤ کے لئےتمام بہترین طبی اقدامات کریں، کیسز کو ڈھونڈیں، ٹیسٹ کریں، انہیں الگ کرکے ان کا خیال رکھیں اور ان کے تمام رابطوں کو ڈھونڈ کر الگ کریں۔

https://twitter.com/WHO/status/1252909092848500736?s=20

WMO

عالمی ادارہ موسمیات World Meteorological Organizationکے مطابق اس سال کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والے اثرات کے نتیجہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 6فیصد کی کمی متوقع ہے۔ (الجزیرہ)

ایشیا

پاکستان

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1252996922287296512?s=20

پاکستان میں رہنے والے ڈاکٹروں اور ملک سے باہر رہنے والے ڈاکٹروں نے حکومت پاکستان کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں کی گئی نرمیوں پر نظرثانی کریں اور مسجد میں نماز باجماعت کی اجازت کو تین سے پانچ نمازیوں تک ہی محدود رکھیں۔  اس  خط میں پاکستان کے تاجر طبقہ اور علماء کو بھی مخاطب کیا گیا ہے۔  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان نرمیوں کی وجہ سے وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ (دان)

موجودہ صورتحال میں پاکستان میں Covid-19سے شرح اموات 2.1فیصد اور صحت یابی کی شرح 22.1ہے۔ (بی بی سی اردو)

پاکستانی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سماجی دوری قائم رکھتے ہوئے مساجد میں نماز باجماعت کی اجازت دی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1252695094031003652?s=20

پاکستان میں Covid-19سے اب تک 10,000سے زائد لوگ بیمار ہوچکے ہیں۔2,000سے زائد شفایاب اور200سے زائد جاں بحق ہوئے ہیں۔ (ڈان)

اسلام آبا د میں مدرسہ باب الاسلام کے خطیب قائم علی شاہ کےوالد کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا۔  ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کے والد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا ہے۔ مزید ٹیسٹ کرنے پر ان کے قریبیوں میں سے سات کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انتظامیہ نے مدرسے اور مسجد کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (VOAاردو)

آجکل کراچی کیسا نظر آرہا ہے؟

https://twitter.com/NadeemfParacha/status/1252592655323840523?s=20

بھارت

محکمۂ صحت بھارت نے ٹیسٹ کے نتائج میں شکوک وشبہات کی وجہ سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرنے روک دئے ہیں۔ بھارت میں Covid-19کے متأثرین کی تعداد20,000کے قریب ہے۔(ڈان)

بھارت میں ممبئی کے 53اور چنائی کے 25صحافیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (VOAاردو)

افغانستان

افغان صدارتی دفتر کے ترجمان کے مطابق صدر اشرف غنی اور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/SediqSediqqi/status/1252497548172038144?s=20

جاپان

جاپان کے ایک یتیم خانے میں آٹھ نوزائیدہ بچوں کا Covid-19کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔16؍اپریل کو اس ادارے کی ایک نرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت اچھی ہے اور ان کی ہسپتال میں دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ (سی این این)

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں ایک ایک ماہ کا بچہ بھی Covid-19سے صحت یاب ہو گیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/TostevinM/status/1252956573254615046?s=20

یورپ

یورپ میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 110,000سے تجاوز کرگئی ہے۔  مصدقہ کیسز کی تعداد بارہ لاکھ سے زائد ہے۔ (ڈان)

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19سے مزید 763؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1252957313524215809?s=20

فارن سیکرٹری  Dominic Raabکا کہنا ہے کہ سماجی دوری کے احکامات میں جلدی نرمی کرنے سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی ہم مشکل سے باہر نہیں نکلے۔(بی بی سی)

ترکی سے آنے والا حفاظتی طبی سامان آج برطانیہ پہنچ گیا ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے بعض کارکنان نے اپنے اہل خانہ کو اس وباء سے بچانے کے لئے ہوٹلوں ، موبائل گھروں میں یا کاروانوں میں رہنا شروع کردیا ہے۔ (بی بی سی)

کیپٹن مور کو بھیجے گئے برتھ ڈے کارڈز کی تعداد65,000سے زائد ہوگئی ہے۔ وہ 30؍اپریل کو 100سال کے ہوں گے۔  ان کی واک سے اکٹھی کی گئی رقم 28ملین پاؤنڈز سے تجاوز کرچکی ہے۔(بی بی سی)

https://twitter.com/BBCNews/status/1252977596352073729?s=20

برطانیہ کی ایک فلاحی تنظیم Medical detection Dogs کا کہنا ہے کے کتوں کی قسم canines کورونا وائرس کو سونگھ کر اس کی نشاندہی کرسکتی ہے۔اور انھوں نے اس کام کے لئے کتوں کی ٹریننگ شروع کردی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1252987895541096449?s=20

اٹلی

اٹلی میں Covid-19کی ایک مریضہ کی آنکھ کے پانی میں کورونا وائرس 20دن تک موجود رہا۔ محققین کا کہنا ہے کہ آنکھ کے پانی سے بھی انفیکشن ہو سکتا ہے۔ (ڈان)

جرمنی

جرمن کمپنی Biontechاور امریکی کمپنی Pfizerکی تیار کردہ کورونا وائرس کی ایک ویکسین کے انسانی تجربات کی اجازت جرمنی نے دے دی ہے۔ (ڈان)

جرمنی آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کے انتظامات میں  نرمی کررہا ہے اورجرمنی کی تمام 16سٹیٹس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس میں مسلسل تیرہ دن سے انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں کمی آرہی ہے اور یہ تعداد اب 5,433رہ گئی ہے۔ (سی این این)

فرانس کے صدر Emmanuel Macronکا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس کی وباء کے بارے میں تحقیقات کا مناسب وقت نہیں ہے۔ اس وقت اس امر کی ضرورت ہے کہ متحد ہوکر کام کیا جائے۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 60دن کے لئے امریکہ میں امیگریشن بند کر رہے ہیں۔ (الجزیرہ)

نیویارک کے گورنر Andrew Cuomoنے بتایا ہے کہ 2؍اپریل کے بعد گذشتہ 24گھنٹوں میں نیویارک سٹیٹ میں سب سے کم 474؍اموات  ہوئی ہیں۔ یہ تیسرا لگاتار دن ہے کہ یہ تعداد 500سے کم ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ کے علاقےNorth Carolinaکی Santa Clara Countyنے تصدیق کی ہے کہ وہاں 6اور17فروری کو ہونے والی دو اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئیں تھیں۔ یہ امریکہ میں Covid-19سے ہونے والی پہلی اموات تھیں۔   (سی این این)

امریکی سٹیٹ Missouriچین پر کورونا وائرس کی وجہ سے زندگیوں کے نقصان اور  اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی بدحالی کی وجہ سے ہرجانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔میسوری میں Covid-19کے 6,000سے زائد کیس ہیں اور 200سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ (سی این این)

مشرق وسطی

سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی اجازت دی ہے۔ (الجزیرہ)

قطر

قطر میں ایک دن میں 608کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کل تعداد 7,141ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)

افریقہ

جنوبی افریقہ

ڈربن، پولیس منسٹر کے مطابق کورونا وائرس سے متعلقہ احکامات کی خلاف ورزی پر131؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں  89پولیس اہلکار، سرکاری اہلکار،  کونسلرز، طبی کارکنان  شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر ضبط شدہ شراب فروخت کررہے تھے۔ (الجزیرہ)

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے کے لئے مزید 70,000فوجی تعینات کئے جائیں گے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1252989980538023938?s=20

جنوبی افریقہ کے صدر Cyril Ramaphosaنے 26بلین ڈالرز کا ایک اکنامک ریلیف پیکج جاری کیا ہے جس کے ذریعہ کمپنیوں اور تین ملین ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

نائجیریا

نائجیریا کے علاقے کانو میں پولیس نے 30فٹ بال کھلاڑیوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال میچ کھیلنے پر گرفتار کیا ہے۔  (بی بی سی)

لیسوتھو

لیسوتھو کے وزیراعظم  Thomas Thabaneنے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کی ہے۔ (بی بی سی)

کینیا

کینیا کے صدر Uhuru Kenyattaنے کہا ہے کے ان درجنوں افراد کو، جو دارالحکومت میں قرنطینہ میں تھے اور بھاگ گئے ہیں، گرفتار کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

کیمرون

سابق کیمرونی فٹ بالر Samuel Eto’oکی فاؤنڈیشن  کورونا وائرس  کی وباء کے دوران ایک لاکھ لوگوں کی مدد کرے گی۔ (africanews)

یوگنڈا

یوگنڈا کی ایک عدالت نے مارچ میں قرنطینہ سے بھاگنے والے 6چینی باشندوں کو مجرم قرار دیا ہے۔ انھیں 4؍مئی کو سزا سنائی جائے گی۔ (africanews)

گھانا

گھانا کے صدرAkufo-Addoنے ملک کے دو بڑے شہروں میں لگائے گئے جزوی لاک ڈاؤن کو ختم کردیا ہے۔ بڑے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی اور سکول بھی بند رہیں گے۔ (africanews)

سیرالیون

سیرالیون میںCovid-19سے اب تک 6؍افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 61؍افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔

مڈگاسکر

مڈگاسکر کے  صدرAndry Rajolinaنے ملک میں تیار کردہ ایک دوا  Covid-Organicsمتعارف کروائی ہے۔ صدر نے بدھ کے روز سے سکول واپس آنے والے بچوں کے لئے اسے لازمی قرار دیا ہے۔ (africanews)

Covid-19کے لیے ملیریا کی ادویات بے اثر اور اموات میں اضافے کا باعث

امریکی حکومت کی معاونت سے ہونے والے ایک مطالعے میں انکشاف ہوا ہے  کہ جن مریضوں کو صرف  Hydroxychloroquin دی گئی ان کی اموات کی شرح 28فیصد تھی۔ جن مریضوں کو یہ دوا ایزتھرومائسین کے ساتھ دی گئی ان کی اموات کی شرح 22فیصد تھی۔ اور جن مریضوں کو ان ادویات کی بجائے معمولی طبی امداد دی گئی ان کی اموات صرف 11فیصد رہی۔  مذکورہ جائزے میں امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 368سابقہ فوجی اہلکاروں کے میڈیکل ریکارڈ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ (VOAاردو)

Spelling Beeمنسوخ

امریکہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ملکی طور پر ہونے والا مقابلہ Spelling Beeمنسوخ کردیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئی تاریخ کا اعلان کرنا ممکن نہیں۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/cnnbrk/status/1252702407047426053?s=20

سٹیفن ہاکنگ کا وینٹی لیٹر

مشہور ماہر طبیعات سٹیفن ہاکنگ کی فیمیلی نے  کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئےان کے زیر استعمال رہنے والا وینٹی لیٹرکیمبرج کے Royal Papworthہسپتال کو عطیہ کردیا ہے۔ (الجزیرہ)

ڈاکٹر صاحب نے بھی روجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دیا ہے

https://twitter.com/atptour/status/1247899937523679232?s=20

ہیومینٹی فرسٹ کے تحت امریکہ میں خدمات

امریکہ میں جب سے کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سطح پر جماعتِ احمدیہ کے افراد نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا شروع کیا ہوا ہے۔ جماعتِ احمدیہ کے ڈاکٹرز، نرسیں، فارماسسٹ کے علاوہ خواتین، نوجوان، بچے سب اپنے اپنے دائرہ میں حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کی ہدایات کے مطابق خدمتِ انسانیت میں لگے ہوئے ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔

چیئر مین ہیو مینٹی فرسٹ مکرم منعم نعیم صاحب کی موصولہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے ساتھ ہی ہیو مینٹی فرسٹ نے ذیلی تنظیموں و دیگر رفاہی اداروں کےساتھ مل کر اپنی کاوشوں کا آغاز کر دیاتھا۔ قریباً250  ؍ممبران کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا عہد باندھا اور روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 ؍ افراد گھنٹوں خدمتِ خلق میں مصروف رہتے ہیں۔ اور تا حال15  ؍ہزارگھنٹوں سے زائد کام کر چکے ہیں۔

ہیو مینٹی فرسٹ کے تحت جن چند ایک نمایاں خدمات کی بفضلہ تعالیٰ توفیق ملی۔ بغرض دعا اُن کا تذکرہ حسبِ ذیل ہے:

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مختلف مقامات پر کھانے پینے اور بنیادی اشیائے ضروریات کے سنٹرجن میں خوراک اور راشن کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ ۱ن کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے جہاں سے ہزاروں کو  تقریباً 95000  انفرادی کھانے ہفتہ وار راشن یا پکے پکائے کھانوں کی شکل میں تقسیم کیے گئے۔  یہاں اِ س بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کارکنان اور ضرورت مند افراد حفظِ صحت کے ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں جن کا امریکہ حکومت اور ادارہ صحتWHO  اور  CDC ‌‌کی طرف سے اجرا کیا گیا ہے۔ جن میں بطورِ خاص باہمی فاصلہ اور ماسک وغیرہ کے استعمال کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ غذائی ضروریات کے ساتھ مالی معاونت  ہیومینٹی فرسٹ کے بنیادی اصولوں کی ایک اکائی ہے۔

خدا تعالیٰ کے فضل سے مندرجہ ذیل مساجد ؍مقامات پر ہیومینٹی فرسٹ کے تحت احباب جماعت غذائی ضروریات پورا کرنے کے ، راشن تقسیم کرنے کے اور طبی معاونت کرنے کے کاموں میں فعال ہیں۔

۱ ۔ بیت النصر ( ولنگ بورو ۔ نیو جرسی) گذشتہ تین ہفتوں میں 28000؍انفرادی کھانے ہفتہ وار راشن کے طور پر تقسیم کیے گئے۔

۲۔ بیت المسرور (مناسس۔ ورجینیا) گذشتہ تین ہفتوں میں قریباً9600 ؍انفراد ی کھانے تقسیم کیے گئے۔

۳۔ بیت المبارک (شینٹلی۔ ورجینیا) گذشتہ تین ہفتوں میں تقسیم کیے گئے کھانوں کی تعداد 2000 ؍سے زائد تھی۔

۴۔ بیت العافیت (فلاڈیلفیا، پینسیلوینیا) گذشتہ تین ہفتوں میں 1500 ؍کھانوں کے برابر راشن تقسیم کیا گیا۔

۵۔ اوش کاش (وِسکانسن) ہیومینٹی فرسٹ مقامی تعلیمی اداروں کی معاونت سے سکول کے بچوں کو پکے ہوئے کھانے تقسیم کر رہی ہے جن کی اب تک تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

۶۔ بیت الہادی (اولڈ برج۔نیو جرسی) قریباً 35؍خاندانوں کو Angles of Actions کے ساتھ مل کر راشن مہیا کیا گیا۔ جو اگلے  ہفتے یک صد خاندانوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ انشااللہ۔

۷۔ ہیوسٹن میں مقامی فلاحی ادارے کے تعاون کے ساتھ42,600 ؍کھانوں کے برابر راشن تقسیم کیا گیا۔

ان کے علاوہ سلیکان ویلی میں 1700، صادق مسجد شکاگو میں 1500 ؍ اور سیاٹل میں 960؍کھانےتقسیم کیے گئے۔ اسی طرح سنٹرل جرسی میں600 ؍ اور بیت الظفر نیو یارک میں 5360 ؍ پکے ہوئے کھانے تقسیم کیے گئے۔

ہیو مینٹی فرسٹ طلباء تنظیم کے تحت مستحق افراد میں راشن تقسیم کیےگئے جس میں اورلینڈو میں 304، ٹولیڈو میں697، میامی میں 100،اٹلانٹا میں75 ؍ اور پورٹ لینڈ میں 480 ؍افراد میں راشن تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح ہیو مینٹی فرسٹ نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں متعدد رفاہی اداروں کی معاونت سے مستحقین کے لیے کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ ان ریاستوں میں نمایاں مقامات اٹلانٹا، آسٹن، اورلینڈو ،وِلنگ بورو، ٹولیڈو، شکاگو، میامی، ہیوسٹن، اوش کاش اور ورجینیا ہیں جہاں تقریباً 80 ؍واقفین نے راشن اور کھانا تقسیم کیا۔ ہیو مینٹی فرسٹ کے تحت اندازاً  50 ہزار سے زائد کھانے یا اس کے برابر راشن مہیا کیا گیا جس میں امریکہ بھر سے متعدد رضاکاروں نے حصہ لیا۔

ہیو مینٹی فرسٹ امریکہ کے  تحت20 ؍ممبران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو ایک کال سنٹر کے تحت طبّی ، مالی اور غذائی ضروریات کے حوالے سے مستحقین کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ گھروں تک سامان پہنچانے کا انتظام بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رضاکاروں کو ماسک فراہم کیے گئے۔ نارتھ ورجینیا، سنٹرل ورجینیا، سلیکان ویلی، پورٹ لینڈ اور فلوریڈا  میں 5559؍ ماسک (جن میں100    N95ماسک، 2900میڈیکل ماسک اور1659 لجنہ کے گھر میں سیے گئے ماسک شامل ہیں)  اور2000دستانے کئی ایک ہسپتالوں، میڈیکل عملہ، پولیس، نرسنگ ہومز، فرنٹ لائن ورکرز اور مقامی کلینکس کو مہیا کیے گئے۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات اور براہِ راست رہنمائی کی روشنی میں ہیو مینٹی فرسٹ کے تحت اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے کئی ایک اقدامات کیے گئے جن میں مجلس خدام الاحمدیہ کی وساطت سے اشیائے خوردونوش کے سنٹرز کا قیام اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر گھروں تک کھانا پہنچانا، لجنہ اماء اللہ کی معاونت کے ساتھ ماسک سلائی کروا کر ہیو مینٹی فرسٹ کے رضاکاروں اور دیگر افراد میں تقسیم کرنا شامل ہے۔ اسی طرح متعدد مساجد (جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے) میں سنٹر قائم کرکے ضرورتمندوں میں بنیادی خوردونوش کی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔ نیز26مارچ سےایک ہیلپ لائن کا روزانہ 12گھنٹے اجراء کر دیا گیا ہے جہاں رضاکار ڈاکٹروں و دیگر طبّی عملہ پر مشتمل ٹیم حفظانِ صحت سے متعلق آگاہی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔  COVID-19 کے اس وبائی مرض سے  بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کو مفت معلومات فراہم کی جارہی ہیں اور کسی بھی مشتبہ علامات سے متعلق مزید رہنمائی اور ہدایات کے لیے  ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

خدا تعالیٰ کے فضل و احسان سے بے شمار امریکن افراد روزانہ کی بنیاد پر ہیو مینٹی فرسٹ کی ان طبّی و غذائی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان میں سے کئی ایک نے برملا خدمتِ خلق کے اس بے لوث جذبے کو سراہا ا ور فرطِ جذبات سے مغلوب نظر آئے۔ کئی ایک نے سوشل میڈیا پر ان خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے رہے۔

مضمون کی طوالت کے پیش نظر جن کا فرداً فرداً ذکر ممکن نہیں بعض مقامات پر تقسیمِ راشن اور طبّی خدمات کے دوران بعض لوگوں نے اس کارِ خیر میں برکت کی خاطر جو خرچ بھی جیب سے نکلا، مہیا کر دیا۔ ہیو مینٹی فرسٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے سے سینکڑوں افراد نے مختلف امریکی ریاستوں سے عطیات بھی جمع کروائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے اور دنیا کو اس وبائی مرض سے جلد از جلد نجات عطا ہو۔ آمین (رپورٹ: سید شمشاد احمد ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل امریکہ)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button