حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 30، 27؍اپریل 2020ء)

برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد آج سے اپنے کام پر واپس آگئے ہیں

جرمنی نے چین سے 10 ملین فیس ماسکس کی ایک کھیپ وصول کی ہے

سوئٹزرلینڈ میں 11مئی سے سکول دوبارہ کھل رہے ہیں

چین نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلائی ہیں

جماعت احمدیہ فن لینڈ کی خدمت خلق کی رپورٹ

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,045,086؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے210,282؍اور 916,205؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والا یہ چارٹ اوپر دیے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعداد و شمار بتا رہا ہے۔)

دنیا بھر میں Covid-19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1254805075362529289?s=20

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم ہونے کے قریب نہیں ہے۔ اور انھیں افریقہ، مشرقی یورپ، لاطینی امریکہ اور ایشیاء میں اس کے پھیلاؤ سے متعلق خاصی تشویش ہے۔  (سی این این)

https://twitter.com/Reuters/status/1254817913028124672?s=20

یورپ

برطانیہ

برطانوی وزیراعظم Boris Johnson کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد آج سے اپنے کام پر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس سے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/AFP/status/1254611476469485570?s=20

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ابھی بھی انتہائی مشکل صورتحال میں ہے اور وہ لاک ڈاؤن میں جلدی نرمی کرکے لوگوں کی کی گئی قربانیوں کو ضائع نہیں کرسکتے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں مزید 360؍افراد Covid-19 سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ اور کل تعداد 21,092ہو گئی ہے۔ (بی بی سی)

سیکرٹری صحت Matt Hancock نے کہا ہے کہ NHS سٹاف کے وہ ممبران جو کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں، ان کی  فیملیوں کو60,000پاؤنڈز کی مدد کی جائے گی۔ (بی بی سی)

کیپٹن مور کی واک سے جمع کیا گیا چندہ 29 ملین پاؤنڈز ہوگیا ہے۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی کے  وزیراعظم Gisueppe Conteنے کہا ہے کہ اٹلی میں 4مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہو رہی ہے۔  لوگ اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں گے۔ مختصر جنازوں میں شریک ہوسکیں گے۔  پارکوں میں جاسکیں گے اور صرف اپنے ریجن کے اندر سفر کرسکیں گے۔ (بی بی سی)

اٹلی میں گذشتہ 24؍گھنٹوں میں Covid-19 سے 333؍اموات ہوئی ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کے نئے کنفرم کیسوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ کنفرمڈ کیسز کی تعداد قریباً دو لاکھ ہے۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی نے چین سے 10 ملین فیس ماسکس کی ایک کھیپ وصول کی ہے۔ اس مقصد کے لئے جرمن آرمی نے  دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز Antonov AN-225 کرایہ پر لیا تھا۔  جلد ہی دو اور فلائٹس 15 ملین ماسکس لے کر جرمنی پہنچیں گیں۔ (سی این این)

روس

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  اس کے 2,090 کارکنان میں Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے۔  ان میں  فوجی، ملٹری اکیڈمیز اور سکولوں میں بھرتی کیڈٹ اور سویلین کارکنان شامل ہیں۔ (سی این این)

سوئٹزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ میں 11مئی سے سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔ (بی بی سی)

سوئٹزرلینڈ کی Matterhornپہاڑ پر کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں اظہار ہمدردی و یکجہتی کے طور پر کینیڈا کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/mackaytaggart/status/1254762924771553282?s=20

مالٹا

مالٹا میں 6؍ہفتے میں پہلی بار گذشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ (بی بی سی)

ایشیا

چین

چین نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلائی ہیں۔ یورپی یونین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں کافی شواہد ہیں کہ چین نے سوشل میڈیا پر خفیہ  آپریشن کئے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ کا ماننا ہے کہ چین نے Covid-19سے ہونے والی اموات کی درست تعداد نہیں بتائی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1254778793765400583

بھارت

چھتریوں کے ذریعہ سماجی دوری

انڈیا کی سٹیٹ کیرالہ کے ایک گاؤں کے رہائشیوں میں سماجی دوری کو قائم رکھنے کے لئے  10,000چھتریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہر رہائشی کو 2فیس ماسکس  بھی دیے جا رہے ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1254768781424906241?s=20

پاکستان

خیبر پختونخواہ ، پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس میں Covid-19سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/HealthKPGovt/status/1254745637880463360?s=20

امریکہ

امریکی بحریہ کے ہسپتالUSNS Comfortسے  آخری مریضوں کو بھی ڈسچارج کیا جارہا ہے اور اس ماہ کے آخر تک جہاز نیویارک سے چلایا جائے گا۔ 1,000بستروں کے اس ہسپتال میں صرف 182؍مریضوں کا علاج کیا گیا۔ (foxnews)

https://twitter.com/FoxNews/status/1254549118514597888?s=20

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے اور وہ پابندیوں کے چوتھے درجے سے نرمی کرتے ہوئے تیسرے درجے پر آرہے ہیں۔  سوموار کو نیوزی لینڈ میں صرف ایک نیا کیس رجسٹر ہوا۔ (سی این این)

https://twitter.com/AFP/status/1254709623245828099?s=20

افریقہ

یوگینڈا کے صدرYoweri Museveniنے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر جیلوں پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے 833قیدیوں کی سزا معاف کردی ہے۔ یہ قیدی معمولی جرائم پر جیلوں میں قید تھے اور اپنی سزا کا تین چوتھائی حصہ پورا کر چکے تھے۔ یوگینڈا کی جیلوں میں 60,000سے زائد قیدی ہیں۔ (بی بی سی)

کینیا کی وزارت صحت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے  حفاظت اور صفائی کےسخت  انتظامات کے ساتھ ریستوران کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ریستوران کھولنے سے پہلے تمام کارکنان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/NationBreaking/status/1254725397155119105?s=20

کینیا میں سکول مزید ایک ماہ کے لئے بند رہیں گے۔ (بی بی سی)

نائجیریا کے شہر لاگوس میں پبلک میں فیس ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔  خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ لاگوس کی آبادی قریباً دو کروڑ ہے اور یہاں Covid-19کے 731مصدقہ کیسز ہیں۔ (بی بی سی)

لائبیریا کی صحت کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ وزیر انصافFrank Musa Dean کا Covid-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کا دارالحکومت سے باہر ایک ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ (بی بی سی)

سینیگال نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے مڈگاسکر کے صدر کی تجویز کردہ ایک دوا Covid-Organicsکا آرڈر دیا ہے۔  مڈ گاسکر کے صدر نے کہا تھا کہ  سینیگال کے صدر نے پہلا آرڈر دیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ اس دوا سے Covid-19 کا مرض ٹھیک ہو جاتا ہے۔  (بی بی سی)

روانڈا کی قومی ائرلائن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے انہوں نے عملے کو فارغ کرنے کی بجائے ان کی تنخواہوں میں 8سے65فیصد تک کمی کی ہے۔  کمپنی نے 19مارچ سے اپنی فلائٹس روک دی تھیں۔ روانڈا میں کل 191کیسز ہوئے ہیں ۔92مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔  (بی بی سی)

کوموروس میں پولیس نے نمازیوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  مساجد میں نماز باجماعت کے لئے اکٹھا ہونے پر روکنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے نماز باجماعت کے اجتماعات پر پابندی ہے۔

کوموروس ان ممالک میں سے ہے جن میں Covid-19کا کوئی مصدقہ کیس نہیں ہے۔ (بی بی سی)

آن لائن میڈرڈ اوپن

ٹینس کے 32بڑے کھلاڑی آج سے PlayStation4 پر میڈرڈ اوپن کے آن لائن گیم ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

خواتین کے الگ مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی پہلی پوزیشن کا انعام 150,000یورو ہوگا جو کہ  کم آمدنی والے کھلاڑیوں کے لئے ایک ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔ (بی بی سی)

37دن میں وینٹی لیٹر تیار

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے انجینئرز نے Covid-19کے مریضوں کے لئے بڑے پیمانے  پر تیار ہونے کے قابل ایک وینٹی لیٹر کا ڈیزائن صرف 37دن میں تیار کرلیا، جس کی تیاری کے لئے درکار پرزوں کی ضرورت بھی روایتی وینٹی لیٹر کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اس وینٹی لیٹر کے ڈیزائن کو نیو یارک کے Icahnاسکول آف میڈیسن  نے 21؍اپریل کو منظوری دی۔  (ڈان اردو)

گذشتہ رمضان اور اس رمضان میں بعض مساجد کیا منظر پیش کر رہی تھیں۔ دیکھئے اس وڈیو میں ۔

https://twitter.com/Reuters/status/1254832687937916931?s=20

فن لینڈ میں خدمت خلق کے کام

فن لینڈ بھی تقریباً پوری دنیا کی طرح اس وبا کی وجہ سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور  16؍مارچ سے یہاں پر لاک ڈاون ہے۔

فن لینڈ میں وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سےدس سے زائد افراد کی ایک جگہ اکھٹے ہونے پر پابندی ہے۔ ابھی تک  4400 ؍افراد اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں اور  175؍ افراد فوت ہو چکے ہیں۔

محض الله تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ نے اس بحرانی صورتحال میں عوام الناس کی مدد کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ اس ناگہانی اور لاک ڈاون کی صورتحال میں افراد جماعت اور مقامی لوگوں کی مدد کی گئی ۔ افراد جماعت کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدبیر کے تحت ہو میوپیتھک کی ادویات فراہم کی گئیں۔ مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ نے الله تعالیٰ کے فضل سے فوری طور پر احمدیہ مسلم یوتھ فن لینڈ کے نام سے خدمت خلق کے کام کیے۔ چنانچہ  پمفلٹ بنوائے گئے جس میں لکھا تھا کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو توآپ احمدیہ مسلم  یوتھ سے رابطہ کریں ۔ اس پمفلٹ کو فیس بک اور ٹویٹر پر پبلش کیا گیا جس کا بہت ہی اچھا رسپانس ملا ۔ بہت سے مقامی لوگوں نے اور این جی او کی تنظیموں نے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے خدمت خلق کے کاموں کو بہت سراہا ۔

 اسی طرح رمضان المبارک  کے مبارک مہینہ میں مجلس خدام الحمدیہ فن لینڈ کے تحت ضرورت مندوں کے لیے فری فوڈ اور فری ڈیلوری کی مہم کا آغاز کیا گیا  ہے جس میں روز مرہ زندگی کی زیر استعمال اا شیاء کوضرورت مند گھروں کے باہر رکھ دیا جاتا ہے تا کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس پروجیکٹس کے بارے میں معلومات بھی شئیر کی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ معلومات پہنچ سکیں اور اس طرح کوئی بھی ضرورت مند مد د سے محروم نہ رہے ۔ (رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

(عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button