حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 39، 06؍مئی 2020ء)

کن ممالک میں فیس ماسک پہننا لازمی ہے؟

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں بعض نرمیاں کی جانے کا امکان

جرمنی سکول اور دکانیں کھولے گا

تاجکستان کے وزیر صحت عہدے سے برخاست

بھارت یورپ کو پیراسٹامول بھجوائے گا

ترکی میں مریضوں اور اموات میں کمی

کورونا وائرس کا فضائی کمپنیوں اور سفروں پر اثر

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,795,667؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 262,741؍اور 1,279,401؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

دنیا کے قریباً 50ممالک نے اپنے شہریوں کے لئے یہ لازم کیا ہے کہ جب وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں تو فیس ماسک پہنیں۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1257943204353245186?s=20

یورپ

برطانیہ

وزیراعظم Boris Johnsonکا کہنا ہے کہ  ان کی حکومت مئی کے اختتام تک روزانہ200,000کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کا ٹارگٹ رکھتی ہے۔ (بی بی سی)

برطانوی وزیراعظم Boris Johnsonکا کہنا ہے کہ سوموار کے روز سے  لاک ڈاؤن کے انتظامات میں کچھ نرمی کی جاسکتی ہے۔ (سی این این)

Daily Telegraphکی ایک رپورٹ کے بعد کورونا وئرس کے بارے میں حکومتی مشیر Professor Neil Ferguson کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا ہے۔ پروفیسر نیل فرگوسن کے مشورے پر وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/ReutersUK/status/1257956658464075778?s=20

جرمنی

جرمنی کا  تمام سکول اور دکانیں مئی میں کھولنے کا ارادہ ہے۔ اس کے علاوہ فٹ بال لیگ بھی مئی میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1257906706106822657?s=20

سپین

سپین میں گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید244 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔  ہفتے کے روز کے بعد یہ پہلا دن ہے کی اموات 200سے زائد ہوئیں ہیں۔ وزیر اعظم  Pedro Sanchez کا ارادہ ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کو مزید کچھ ہفتوں کے لئے بڑھا دیا جائے۔ (بی بی سی)

روس

روس میں  مسلسل چوتھے روز بھی کورونا وائرس کے متأثرین میں 10,000سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ (ڈان)

یورپی ریاستوں  Estonia, LatviaاورLithuania کی حکومتوں نے وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کے بعد 15مئی سے اپنے بارڈر ایک دوسرے کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/krisjaniskarins/status/1257950438692962305?s=20

امریکہ

نیویارک کے ایک نرسنگ ہوم میں کورونا وائرس کے باعث 1,700ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے جن کو اس سے پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا۔ نیو یارک کے نرسنگ ہومز میں  یکم مارچ سے کورونا وائرس سے 4,813؍اموات ہوچکی ہیں۔ (ڈان اردو)

ایشیا

ایشیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 250,000 سے زائد ہوگئی ہے جو کہ دنیا بھر کے مریضوں کا 7فیصد ہے۔ (بی بی سی اردو)

امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی Gileadکا کہنا ہے کہ وہ  Remdesivirدوا کی پروڈکشن کے لئے پاکستان اور بھارت کی کمپنیوں سے بات چیت کررہی ہے۔ (ڈان)

پاکستان

پاکستان دنیا کا 29واں ملک ہے جس میں کورونا وائرس سے 500سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ (ڈان)

پاکستان میں گذشتہ روز Covid-19 سے 40؍اموات ہوئی ہیں جو کہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ (سی این این)

پاکستان کی وفاقی کیبنٹ نے 9مئی سے لاک ڈاؤن میں تدریجاً  نرمی کی منطوری دی ہے تاکہ مزدور طبقے کو  روزی کمانے کے مواقع میسر آسکیں۔ دوسرے طرف کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ (ڈان)

چین

شنگھائی کا ڈزنی لینڈ 11مئی سے عوام کے لئے کھولا جارہا ہے۔  لوگوں کی آمد محدود ہوگی اور سماجی دوری کا خیال  رکھنا ہو گا۔ (بی بی سی)

ایران

ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 101,650ہوگئی ہے۔  گذشتہ24گھنٹوں میں 78ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ (بی بی سی)

تاجکستان

تاجکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اپریل کے آخر میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس سے پہلے انتظامیہ نے اس خطرے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔ اب جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر صحت Nasim Olimzodaکو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1257928118083424256?s=20

بھارت

بھارت یورپ کو  پیراسٹامول کا 1,000ٹن خام مواد بھجوائے گا۔ یورپ کو ہر ماہ پیراسٹاموال کا 800ٹن  خام مواد درکار ہے۔ (ڈان)

بھارت ہوائی جہازوں کے ذریعے غیر مما لک میں پھنسے اپنے 400,000 شہریوں کو واپس لانے کے لئے  جمعرات سے  فلائٹس شروع کرے گا۔ (الجزیرہ)

یمن

یمن میں Covid-19سے پہلے ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFP/status/1257735914022985731?s=20

ترکی

ترکی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ گذشتہ روز 59؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (ڈان)

افریقہ

افریقہ میں اس وقت تک کورونا وائرس کے 49,338مصدقہ کیسز ہوئے ہیں۔ ان میں سے 16,465صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1,912جاں بحق ہوئے ہیں۔  (بی بی سی)

افریقہ کے بیس ممالک میں کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ اگر ان کو ہفتوں تک گھروں تک محدود رہنا پڑا تو ان میں سے   دوتہائی لوگوں کے پاس پانی اور  خوراک ختم ہوجائے گی۔ (بی بی سی)

گھانا

گھانا نے  ٹیسٹ کٹس کی کمی  کے باوجود زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کرنے کے لئے Pool Testingشروع کی ہے۔  اور ایک ٹیسٹ میں دس نمونے چیک کئے جائیں گے۔ اور اگر کوئی نمونہ مثبت آئے گا تو  تما م دس نمونوں کو انفرادی طور پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ گھانا میں میڈیکل ڈرون کے ذریعے نمونوں کو براہ راست لیبارٹری پہنچایا جا رہا ہے۔ اس لحاظ سے گھانا دنیا اک پیلا ملک ہے جو ڈرون اس کام کے لئے استعمال کررہا ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenنے کورونا وائرس کی وباء کے آغاز پر سخت انتظامات کرنے کا ارادہ کیا تھا اور اس بارے میں اپنے ہم وطنوں کو اعتماد میں لے کر ان کا حوصلہ بھی بڑھایا تھا۔ آج ان کا ملک کورونا سے پاک ہونے کے قریب ہے۔

لبنان کے ایک فوٹو گراف کی ایک آگاہی مہم

موجودہ حالات میں ذاتی طبی حفاظتی اشیاء کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کو  مناسب طور پر تلف کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ آج کل ایسی استعمال شدہ اشیاء آپ کو گلی محلوں میں راستوں پر عام نظر آئیں گی۔ لبنان کے ایک فوٹو گراف نے اس بارے میں ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1257756952957943808?s=20

کورونا وائرس کےفضائی  کمپنیوں پر اثرات

فضائی کمپنی Virgin Atlanticکا کہنا ہے کہ وہ اپنے عملہ میں 3,000کی کمی کرے گی۔ (دان)

قطر ائر ویز کا ارادہ ہے کہ وہ موجودہ حالات کی وجہ سے سفر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے عملہ میں نمایاں کمی کرے گی۔ اس بارے میں اس نے اپنے  عملہ کو آگاہ بھی کردیا ہے۔ (ڈان)

 کورونا وائرس کے عالمی سفروں پر اثرات

فرانس کے صدر Emmanuel Macronنے کہا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کے لئے اس موسم گرما میں   بڑے سفر کرنا کافی حد تک غیر ممکن ہوگا۔ اور اندرون یورپ بھی  سفروں کو محدود رکھنا ہو گا تا وائرس کی دوسری لہر سر نہ اٹھا سکے۔ (ڈان)

کورونا وائرس کے بعد سفری کرائے

فضائی سفر کے حوالے سے ایک عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بظاہر پروازوں کی بحالی پر کرایوں میں  کمی ہونی چاہئیے لیکن امکان ہے کہ کرائے50فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔  (بی بی سی اردو)

دنیا کے مختلف مما لک میں لاک ڈاؤن کس طرح ختم کیا جا رہا ہے؟ کیا حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں؟ دیکھئے اس ویڈیو میں۔

https://twitter.com/wef/status/1256946613353930754?s=20

پہاڑ پر مختلف ممالک کے جھنڈوں  کی شبیہہ

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  مختلف ممالک  کے جھنڈوں کی شبیہہ بنائی گئیں۔

https://twitter.com/toomila/status/1255873304973520897?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button