حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 47، 14؍مئی 2020ء)

جرمنی میں وینٹی لیٹرز پر ہزار سے بھی کم مریض

برطانیہ نے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی اجازت دے دی

سپین کی پانچ فیصد آبادی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہے

ویکسین مفت ہونی چاہئے

روس میں مریضوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے زائد

چرچ میں نماز جمعہ

آب زم زم آن لائن ملے گا

سعودی عرب میں عید پر کرفیو

افریقہ کی صورتحال

ماریشس کورونا سے پاک

ہوائی سفر مہنگے ہوجائیں گے

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,466,706؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے299,499؍اور 1,678,558؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

 WHO

٭…عالمی ادارۂ صحت کے مطابق  کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو۔ اور ان وائرسوں میں سے ایک ہو جائے جن کی وجہ سے دنیا بھر میں  سالانہ  بہت زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1260834733392424960?s=20

٭…دنیا کے140 موجودہ اور سابقہ سربراہان جن میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور جنوبی افریقہ کے صدرCyril Ramaphosaشامل ہیں، نے عالمی صحت کی اسمبلی کو ایک کھلا خط لکھا ہے اور کہا ہے کہCovid-19کی کوئی ویکسین یا دوائی تیار ہو تو  وہ ہر کسی کو مفت فراہم کی جائے۔ (الجزیرہ)

٭…محققین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کے علاوہ  جسم کے اور حصوں  جیسے دل، جگر، دماغ، گردوں اور انتڑیوں پر بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔  (سی این این)

٭…National Institute of  Health and University of Pennsylvania کےمحققین کے مطابق کورونا وائرس کے متأثرین کے بات کرنے کے بعد ان کے منہ سے نکلنے والے آبی ذرات  میں کوروان وائرس ہوا میں کئی منٹ تک موجود رہ سکتا ہے۔  محققین کے مطابق ایک تنگ جگہ پر ایک متأثرہ شخص کے ایک منٹ تک مسلسل اونچی آواز سے بولنے پر 1,000،speech droplets پیدا ہوتے ہیں جن میں کورونا وائرس کے ذرات موجود ہوسکتے ہیں۔ اور یہ ہوا میں آٹھ منٹ سے زیادہ موجود رہ سکتے ہیں۔ (سی این این)

یورپ

یورپی یونین کی سربراہ Ursula Von der Leyen  نے یورپ کے رہنماؤں پر ایک جدید، صاف اور صحت مند معیشت بنانے پر زور دیا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ  وہ گزرے ہوئے کل جیسی معیشت ہرگز نہ بنائیں۔ (بی بی سی اردو)

برطانیہ

٭…برطانیہ نے یہ پتہ لگانے کے لئے کہ کون لوگ کورونا وائرس سے پہلے متأثر ہوچکے ، اینٹی  باڈیز کے ٹیسٹ کی اجازت دی ہے۔  (بی بی سی)

٭…برطانیہ کے ادارۂ صحت NHSکی ایک تحقیق کے مطابق سکاٹ لینڈ کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کورونا وائرس سے  متأثر ہو کر داخل ہونے والے مریضوں میں سے ایک تہائی اس بیماری سے صحت یاب نہیں ہونے۔  (بی بی سی اردو)

فرانس

فرانس کا کہنا ہے کہ  فارماسیوٹیکل کمپنی Sanofiکا یہ غلط اقدام ہوگا  اگرو ہCovid-19کی ویکیسن کی فراہمی کے لئے امریکہ کو ترجیح دے۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی کی حکومت نے کورونا  وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی حالات  کے لئے 60بلین ڈالرز کے ایک پیکج کا اعلان کیا ہے۔ (سی این این)

سپین

سپین کی حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق  ملک کی کل آبادی میں سے پانچ فیصد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن دارالحکومت میڈرڈ سمیت ملک کے وسطی علاقوں  میں یہ شرح دس فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ اس تحقیق میں 60,000کے نمونے لئے گئے۔ ( بی بی سی اردو)

جرمنی

٭…جرمنی میں ان Covid-19کےمریضوں کی تعداد اب ایک ہزار سے بھی کم ہوگئی ہے جن کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔  جرمنی میں اس وقت کورونا وائرس کے قریباً 15,000؍ایکٹو کیس ہیں۔(سی این این)

٭…جرمنی کے شہر برلن کے ایک چرچ نے رمضان کے آخر تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے اپنے دروازے مسلمانوں کے لئے کھول دئے ہیں۔ (DWاردو)

https://twitter.com/dw_urdu/status/1260625856780808197?s=20

روس

٭…روس میں گذشتہ 11دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے دس ہزار سے زائد مریض سامنے آرہے تھے۔ جمعرات کے روز روس نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9,974مریض رجسٹر ہوئے۔ (بی بی سی اردو)

٭…روس میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداداڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)

٭…روس میں وینٹی لیٹرز کی وجہ سے ہسپتال میں آگ بھڑکنے  کے واقعات کے بعد مقامی سطح پر تیار کردہ تمام وینٹی لیٹرز کے استعمال کو ترک کردیا ہے۔ (ڈان اردو)

ایشیا

پاکستان

کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

چین

چین کے علاقہ ووہان میں اس کے تمام 11ملین شہریوں کے 10دن کے اندر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ (سی این این)

جاپان

جاپان نے آج شام سے  ملک کے47 میں سے 39 علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کردی ہے۔ (سی این این)

امریکہ

٭…ایک 40سالہ امریکن پائلٹ Joyce Linکی انڈونیشا کے ایک دور دراز کے گاؤں میں Covid-19کی ٹیسٹ کٹس پہنچاتے ہوئے جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے کریش کرجانے پر ہلاکت ہوئی ہے۔ (سی این این)

٭…امریکہ کے پانیوں اور بندرگاہوں پر اس وقت91کروز شپ موجود ہیں اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے حکومت کی طرف سے بنائی گئی پالیسیوں کی وجہ سے ان پر موجود 61,100کارکنان ان کروز شپس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ (سی این این)

سعودی عرب

٭…حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریزیڈینسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران آب زم زم  کو سعودی الیکٹرانک بزنس پلیٹ فارم کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔ آب زم زم کی 5لیٹرز کی بوتل کی قیمت ساڑھے سات سعودی ریال ہے اور ڈیلیوری چارجز 21سعودی ریال ہیں۔ (ڈان اردو)

٭…سعودی حکام نے کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عید کے موقع پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  (DWاردو)

افریقہ

کل کیسز:72,763

صحت یاب: 25,370

وفات یافتگان:2,494

(بی بی سی)

٭…اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سےافریقہ میں گذشتہ چار سال  کے حاصل کئے گئے نفعوں کا نقصان ہوگا، جو کہ معاشی سرگرمیوں کا 8.5ٹریلین ڈالرز ہے۔ اور 30 ملین لوگ انتہائی غربت کا  شکار ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

٭…ماریشس نے  کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔ وزیر صحت نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے اور گذشتہ17دن سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ماریشس میں کورونا وائرس کے کل 332کیسز ہوئے تھے اور10مریض جاں بحق ہوئے۔ (بی بی سی افریقہ)

٭…لاگوس، نائجیریا میں ایک98سالہ خاتون کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/jidesanwoolu/status/1260656475392798720?s=20

٭…برونڈی نے عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے سمیت تین اور ماہرین صحت کوملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کے لئے صرف 48گھنٹے دئے ہیں۔ برونڈی کی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ (بی بی سی اردو)

٭…کانگو کی فٹبال لیگ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے اور TP Mazembeکی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلین وزیراعظم Scott Morrisonنے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر ہونے والے اثرات سے 600,000کے قریب لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ (سی این این)

برازیل

وزارت صحت کے مطابق بدھ کےروز دئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ 11,385 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔  برازیل میں کورونا وائرس سے 13,000سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔(سی این این)

انڈین پریمئر لیگ

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اس سال انڈین پریمئر لیگ  کا انعقاد مختلف وجوہات کی بناء پر مشکل نظر آرہا ہے۔  اس ٹورنامنٹ کی منسوخی سے بھارت کے کرکٹ بورڈ کو 53کروڑ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ (بی بی سی اردو)

ہوائی سفر مہنگا ہوجائے گا

دبئی ائر پورٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے احتیاطی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ہوائی سفر مہنگا ہو جائے گا۔

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1260806983944454145?s=20

ٹینس کے بال کو ہاتھ نہ لگائیں۔ اس طرح کھیلیں۔ دیکھیں اس ویڈیو میں۔

https://twitter.com/BBCBreakfast/status/1260808309105459202?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button