از مرکز

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پیغام احباب جماعت کے نام

مورخہ 15؍ مئی 2020ء بروز جمعۃ المبارک امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ الودود تعالیٰ بنصرہ العزیزنے خطبہ جمعہ ارشاد نہیں فرمایا۔ تاہم اس موقعے پر احباب جماعت احمدیہ عالمگیر کے نام ایک پیغام ارشاد فرمایا جسے محترم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس نے ایم ٹی اے کے توسّط سے احبابِ جماعت کے سامنے پیش کیا۔

حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے فرمایا:

مجھےافسوس ہے کہ آج میں جمعہ نہیں پڑھا سکوں گا کیونکہ گذشتہ دنوں گھر کے صحن میں چلتے ہوئے میٹ (mat) سے پاؤں کو ٹھوکر لگنے کی وجہ سے پاؤں پھسلا جس کی وجہ سے پکی جگہ پر گرنے سے ماتھے اور ناک پر کافی چوٹ آئی ہے اس لیے جمعہ پڑھانا مشکل ہے۔ ڈاکٹر کا بھی یہی مشورہ ہے کہ آرام کیا جائے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور اگلے جمعہ کو ان شاء اللہ حاضر ہو سکوں۔

نیز اب رمضان کا آخری عشرہ ہے اس میں جماعت کے لیے بھی بہت دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ جماعت کو ہر شر سے بچائے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔ پاکستان میں تو آج کل سیاستدان بھی اورمیڈیا بھی جماعت کی مخالفت میں بہت تیز ہوئے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہﷺ کے نام پر سیاست کھیل رہے ہیں۔ اور احمدیوں کو بہت زیادہ اس بنیاد پر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کو اور پوری قوم کو ان کے اس کھیل کے بد اثرات سے محفوظ رکھے۔ بہر حال ان کے ہر حملے کے جواب میں ہمارا کام دعا کرنا اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنا ہے۔ رمضان کے اس آخری عشرہ میں پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں اور عاجزانہ دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ سے اس کا رحم اور فضل مانگیں۔ اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اس کے بعد محترم ڈاکٹر شبیر بھٹی صاحب نے حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی میڈیکل رپورٹ سے احباب جماعت کو مطلع کیا۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت سے متعلق اطلاع

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضورایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو گرنے سے ماتھے اور گھٹنے پر چوٹیں آئی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے یہ تمام سطحی رہی ہیں۔ اور ماتھے اور باقی اعضاء میں کوئی گہری چوٹ نہیں آئی۔ کچھ سوجن یعنی کہ ورم باقی ہے لیکن وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ ان شاء اللہ کامل شفا ہو جائے گی۔ حضور بنا تکلیف کے چل پھر رہے ہیں اور عمومی حالت بہت بہتر ہے۔ الحمد للہ۔ حضور ایّدہ اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ درخواست تھی کہ کچھ دن آرام فرمائیں اور جمعہ بھی نہ پڑھائیں جو حضور نے ازراہِ شفقت منظور فرما لی۔ جزاکم اللہ

احباب جماعت اپنے نہایت شفیق اور پیارے امام ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔

‏اَللّٰھُمَّ اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاءُکَ شِفَاءً کَامِلًا عَاجِلًا لَا یُغَادِرُ سَقَمًا

اَللّٰہُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 20

  1. اللہ تعالی سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ ہم سب کے محبوب امام کو جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے اور بیماری کے تمام اثرات کو کلیتہ مٹا دے اور جلد آپ کے پر معارف خطبات دوبارہ سنیں ۔ شفا دے شفا دے شفاؤں کے مالک۔

    1. للہ تعالیٰ پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو شفآئے کاملہ عطا فرمائے اور مولا کریم ان کا بابرکت سایہ ہم سب پہ ہمیشہ قائم رکھے آمین
      اَللّٰہُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

    2. اللہ تعالیٰ حضورِ انور کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین

  2. اللہ تعالیٰ پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو شفآئے کاملہ عطا فرمائے اور مولا کریم ان کا بابرکت سایہ ہم سب پہ ہمیشہ قائم رکھے آمین
    اَللّٰہُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

  3. اللہ تعالیٰ پیارے حضور کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ ایدہ اللہ بروح القدس

  4. اللہ تعالی پیارے حضور کو جلد و کامل شفا عطا فرمائے.اور جماعت کو بھی ہمیشہ محفوظ رکھے.آمین

    1. اللہ تعالیٰ پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو شفآئے کاملہ عطا فرمائے اور مولا کریم ان کا بابرکت سایہ ہم سب پہ ہمیشہ قائم رکھے آمین
      اَللّٰہُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

    2. اللہ تعالی ہمارے امام جماعت کو صحت و زندگی تندرستی میں برکت عطا کرے کرے اور جماعت احمدیہ کو خلافت خامسہ میں دن دگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے ۔ امین

  5. اسلام علیکم و رحمۃ اللہ
    اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو شفآئے کاملہ عطا فرمائے اور محض اپنے فضل سے چوٹ کے ہر طرح کے اثرات سے محفوظ رکھے۔
    آمین
    خطبہ جمعہ کے وقت جماعت احمدیہ عالمگیر کو پیارے حضور کا براہِ راست خطبہ سننے کی عادت پڑ چکی ہے اس لیے عین خطبہ کے وقت محترم پرائیویٹ سیکرٹری کا ٹی وی سکرین پر آنا ایک بہت بڑا دھچکا محسوس کرا گیا مگر الحمدللہ محض اللہ کے فضل سے ہمارے پیارے حضور خیریت سے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور ہماری نسلوں کو بھی امام وقت کا تابع فرمان بنائے رکھے۔ آمین
    قوم احمد جاگ تو بھی جاگ اس کے واسطے
    ان گنت راتیں جو تیرے درد میں سویا نہیں۔

    شفا دے شفا دے شفاؤں کے مالک
    میرے پیارے آقا کو کامل شفا دے۔
    آمین

  6. اللّٰہ تعالیٰ پیارے حضور کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ اور ہم پیارے امام کو جلد ایم ٹی اے پر دیکھ سکیں۔ آمین ثم آمین

    1. بسم اللہ الرحمن الرحیم
      اللہ تعالی سے اپنے پیارے آقا کی صحت وسلامتی والی لمبی زندگی کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں ہر احمدی کی اس وقت سب سے پہلی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے آقا کو شفا ء کاملہ وعاجلہ عطا فرما اور کسی معمولی سی تکلیف کا شائبہ بھی نہ رہے ہم سب دنیا میں بسنے والے احمدی اپنے آقا کو صحت کے ساتھ ایم ٹی اے پر لائیو دیکھنا چاہتے ہیں
      یہ کشکول جو سامنے تیرے رکھا
      تو اپنے کرم سے بھر دے الہی
      نہ میں تجھ سے مانگوں تو پھر کس سے مانگوں
      تو سب کو ہے دیتا تو سب کا ہے داتا
      آمین ثم آمین

  7. اللہ تعالی میرے پیارے حضور کو صحت وتند روستی والی زندگی عطا فرمائے اللہ تعالی آپ کو جلد صحتیاب فرمائے ۔آمین

  8. اللہ تعالی ہمارے پیارے حضور کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ اور جماعت احمدیہ کا حقیقی کاروان اسلام پیارے حضور کے سایہ تلے ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔ امین اللھم امین

  9. خاکسار محمد ایوب قمر نور مسجد فرینکفرٹ جرمنی خادم مسجد جرمنی says:

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    اللہ تعالی سے التجا ہے کہ ہمارے پیارے آقا کی ہر قسم کی تکلیف کو اپنی جناب سے دور فرما دے اور اپنا خاص فضل فرما اس وقت ساری دنیا میں ہم سب کا محبوب آقا ہے ہم کس طرح برداشت کریں کہ آپ کو کوئی درد ہے اللہ ہمارے آقا کو مکمل صحت عطا کرے۔ أمین

    1. الله تعالى پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کو جلد صحت عطا فرمائے اور ان کا بابرکت سایہ ہم سب پر ہمیشہ قائم رکھے،آمین ثم آمین
      اللهم ايد امامنا بروح القدس

  10. خدا حضور کو محض اپنے فضل کے ساتھ صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین

    1. اللہ‎ تعالی ہمارے پیارےحضور کو صحت وسلامتی والی دراز زندگی عطا فرمائے اور صحت کاملہ عطا فرماے اور آپکا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رہےآمین

  11. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پیارے حضور کو صحت والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرماے اور آپکا سائہ ھمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے آمین۔

  12. السلام علیکم
    اللہ تعالی پیارے حضور کو جلد صحت یاب کرے اورلمبی اور فعال عمر عطا فرماے اور ہر بیماری کے تمام اثرات کو جڑ سے مٹا دے آمین یا ربالعلمین

    1. اللہ تعالی پیارے آقا کو اچھی صحت دیں اور لمبی عمر عطا فرمائے ۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button