حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 61، 28؍مئی 2020ء)

یورپ نے Hydroxychloroquin پر تجربات روک دئے

یورپ کا ایک ملک کورونا وائرس سے پاک

فضائی کمپنیاں ملازمین فارغ کررہی ہیں

فیس بک پر پوسٹ کرنے پر چار ماہ کی سزا

انڈیا میں ٹڈی دل کا حملہ

10فیصد عجائب گھر بند ہونے کا امکان

ٹائمز سکوائر میں ایک اشتہار کیا کہتا ہے؟

آسٹریلیا میں دو درجن طلباء کو پارٹی کرنے پر  سزا

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,824,138؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے358,178؍اور 2,523,009؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

UNESCO

یونیسکو کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے نقل و حرکت اور دوسری پابندیوں کی وجہ سے 90فیصد عجائب گھر لوگوں کے لئے بند ہیں اور یہ خدشہ ہے کہ ان میں سے دس فیصد شاید دوبارہ کبھی نہ کھل سکیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/UNESCO/status/1265901913498886144?s=20

Red Cross

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ مارچ سے لے کر اب تک 13ممالک میں  طبی کارکنان اور جگہوں پر Covid-19سے متعلقہ 208حملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

یورپ

سوموار کے روز عالمی ادارۂ صحت کے اعلان کے بعد کہ حفاظتی نقطۂ نگاہ سے وہ کورونا وائرس کے علاج کے لئے  Hydroxychloroquin کے تجربات روک رہیے ہیں۔ فرانس،  اٹلی اور بیلجیئم نے بھی اس کے تجربات روک دئے ہیں۔ (الجزیرہ)

مونٹی نیگرو

مونٹی نیگرو یورپ کا وہ پہلا ملک ہے جس نے اپنے آپ کو کورونا وائرس فری قرار دیا ہے۔ (ڈان اردو)

برطانیہ

برطانوی فضائی کمپنی EasyJetنے اپنے عملہ میں ایک تہائی کی کمی کرتے ہوئے قریباً 4,500ملازمین کو  فارغ کردیا ہے۔ (ڈان)

جنوبی کوریا کی طرف سے سفروں پر سخت پابندی کے بعد برطانیہ نے جنوبی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے اور تمام  ڈپلومیٹس کو واپس بلا لیا ہے۔ (ڈان)

برطانیہ میں اپریل کے مہینہ میں فضائی سفروں سے آنے والوں  میں 99فیصد کی کمی ہوئی۔ اس ماہ میں صرف 112,300لوگ ہوائی سفر سے برطانیہ آئے۔ جنوری میں یہ تعداد7.1ملین تھی۔ (بی بی سی)

فن لینڈ

صحت کی انتظامیہ کے ایک  بڑے عہدے دار نے بتایا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت  نہیں ہے کہ  مئی کے وسط میں سکول کھولنے سے  کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ (ڈان)

روس

روس میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

قبرص

قبرص کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر ایسے مسافر کی چھٹیوں کے اخراجات برداشت کرے گا جس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ وہاں سفر کرنے کے بعد مثبت آئے گا۔ (بی بی سی)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 20,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ مصدقہ کیسز کی تعداد62,000سے زیادہ ہے۔ (ڈان)

پنجاب کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے انتہائی بیمار مریضوں کے علاج کے لئے جان بچانے والی ایک دوائی Actemraکی اجازت دی ہے۔ اس دوا کی ایک خوراک کی قیمت پاکستانی 60,000روپے ہے۔ (ڈان)

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے ایک ہسپتال کے کورونا وائرس یونٹ میں آگ لگنے سے 5لوگوں  کی ہلاکت ہوئی ہے۔ آگ ائر کنڈیشنر میں دھماکہ ہونے سے لگی۔ (ڈان)

سنگاپور

سنگاپور میں ایک شخص کو فیس بک پر کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر چارماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ 40سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے فیس بک کے ایک گروپ میں یہ پوسٹ لگائی تھی کہ  کھانے  پینے کی اشیاء کی جگہیں بند  کی جارہی ہیں اور لوگوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے متوقع پابندیوں کی وجہ سے  اشیاء ذخیرہ کر لینی چاہئیں ۔ اس شخص نے یہ پوسٹ پندرہ منٹ بعد ڈیلیٹ کردی تھی۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1265925757362044930?s=20

چین

چین کا کہنا ہے کہ وہ ووہان شہر میں سال کے آخر  مزید سو چھوٹے پارک بنائے گی۔  اس کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ وقت سرسبز جگہوں پر گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔ (بی بی سی اردو)

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے مریض ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ چکے ہیں اور چار ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔  کروڑوں لوگ بے روزگار ہیں۔ اس مشکل وقت میں ایک دوسری مصیبت بھی نہایت شدت سے حملہ آور ہے جو کہ ٹڈی دل کے بڑے بڑے جھنڈ ہیں۔

https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1265636223063818241?s=20

امریکہ

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

نیویارک شہر کے مشہور ٹائمز سکوائر میں ایک بڑی سکرین  پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے بارے میں بروقت انتظامات نہ کرنے سے اس وائرس سے کتنی زیادہ اموات ہوئی ہیں جن کو بروقت انتظامات کرکے بچایا جاسکتا تھا۔

https://twitter.com/AFP/status/1265942137163546625?s=20

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔  بدھ کے روز یہاں 1,086ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ (الجزیرہ)

وینزویلا

وینزویلا کے سنٹرل بنک کے گورنر کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ ایک ڈیل کررہے ہیں جس کے ذریعے  وہ بنک آف انگلینڈ میں موجود اپنے سونے کے ذریعے اپنے  ملک کے لئے خوراک اور ادویہ خرید سکیں گے۔ (الجزیرہ)

افریقہ

زیمبیا کے وزیر صحت کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  اس سے پہلے وزیر اطلاعات کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ (ڈان)

ملاوی میں قریباً 400؍افراد قرنطینہ سنٹر سے فرار ہوگئے ہیں۔ ان کی شکایت تھی کہ  سنٹر میں انتظامات بہت ناقص ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/zodiakonline/status/1265569081727635456?s=20

نائیجیریا  کے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بتائی گئی تعداد8,733سے چار گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ (بی بی سی)

زمبابوے میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 56سے 132ہوگئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ کی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو مئی  کی تنخوایں ادا نہیں کرسکے گی۔  (بی بی سی افریقہ)

جنوبی سوڈان کے نائب صدر جنرل حسین عبدالباقی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کے ایک پرائیوٹ کالج  میلبورن یونیورسٹی میں سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پارٹی کرنے پر دو درجن طلباء کو ایک سمسٹر کے لئے بین کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

آسٹریلیا کی  نیشنل رگبی لیگ آج سے دوبارہ شروع ہورہی ہے ۔ آج کا  میچ نیو ساؤتھ ویلز اور  کوئینز لینڈ کے درمیان ہوگا۔ (بی بی سی)

فٹ بال

انگلش  پریمیئر لیگ  کے کلب نے مشترکہ طور پر مکمل ٹریننگ کی اجازت دی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جون سے مقابلے شروع کردئے جائیں گے۔ تین کلبون کے مزید چار  افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

کویت ایئر ویز

کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت اور کاروبار پر ہونے والے اثرات کی وجہ سے کویت کی سرکاری ایئر لائن 1,500کارکنان کو فارغ کررہی ہے۔  جو کہ کمپنی کے کل کارکنان کا 25فیصد ہے۔ کمپنی جن کارکنان کو فارغ کررہی ہے وہ زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔ (الجزیرہ)

Boeing

آئندہ چند ہفتوں کے دوران  کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ 12,000ملازمین کو فارغ کردے۔ (بی بی سی اردو)

Google

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے ہر ملازم کو 1,000ڈالر دے گی تاکہ وہ اپنے لئے گھر سے کام کرنے کے انتظامات کرسکے۔ کمپنی کا کہنا ہے اکثر ملازمین کو اس سال کے باقی عرصے میں گھر سے کام کرنا پڑے گا۔

https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1265696528448004096?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button