حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 62، 29؍مئی 2020ء)

برطانیہ میں کاریں بنانے میں ریکارڈ کمی

روس میں اموات میں اضافہ

انڈیا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

جنوبی کوریا میں سکول پھر بند

ٹرمپ کے وعدہ کئے وینٹی لیٹر ابھی تک نہیں آئے

تماشائی سٹیڈیم آسکیں گے

رگبی ٹیم بالآخر واپس آگئی

میراتھان کینسل

رینالٹ نے 15,000ملازمین فارغ کردئے

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,962,280؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے۔363,899؍اور 2,628,359؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

UN

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سال سیاحت میں 70فیصد کی کمی ہو سکتی ہے۔ (بی بی سی)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں اپریل کے مہینے میں  گاڑیاں بنانے میں 99.7فیصد کی کمی ہوئی۔ اس عرصہ میں عموماً 400,000گاڑیاں بنائی جاتی ہیں۔ (سی این این)

فرانس

فرانس نے ایک نئے ٹریکنگ سسٹم کی بنیاد پر اپنے اعدادوشمار میں تبدیلی کی ہے اور کورونا وائرس کے مریضوں میں 3,325کا اضافہ کیا ہے۔ (ڈان)

روس

روس میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ232 ؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

ایشیا

چین

ٹوئٹر نے چین  کے ایک سرکاری ترجمان کے اس ٹویٹ پر لیبل لگا دیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ  شاید امریکی فوج کورونا وائرس کو ووہان میں لائی تھی۔ (ڈان)

https://twitter.com/zlj517/status/1238111898828066823?s=20

پاکستان

برطانیہ نے کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے کے لئے پاکستان کو 4.39 ملین پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/CTurnerFCO/status/1266342791510142976?s=20

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,706 ہوگئی ہے اور اس فہرست میں اس نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ (بی بی سی)

گزشتہ دنوں  کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کی ان کے گھروں کی جانب ہجرت کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بھارت کی سپریم کورٹ نے حکومت کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ ان  تمام مہاجر مسافروں کے کرائے ادا کرے اور بھارتی ریلوے ان کے لئے پانی اور خوراک کا انتطام کرے۔ (بی بی سی)

ترکی

ترکی میں مساجد کو دو ماہ بعد نماز باجماعت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ (ڈان)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں کچھ دن پہلے سکول کھول دئے گئے تھے اور ہزاروں طلباء سکولوں کو واپس آگئے تھے۔  اب وائرس میں  پھر سے اضافے کی وجہ سے  سینکڑوں سکولوں کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ ملک میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1266000762057953284

امریکہ میں گزشتہ ہفتوں میں بے روزگاری کے لئے اپلائی کرنے والوں کی تعداد 40ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔  (بی بی سی)

برازیل

وزارت صحت کے مطابق برازیل میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 26,417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ (ڈان)

مشرق وسطیٰ

لبنان میں بغیر فیس ماسک  کے پبلک میں آنے والوں کو قریباً 16ڈالرز کا جرمانہ کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

افریقہ

نائیجیریا کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے اپریل میں وعدہ کئے گئے وینٹی لیٹر ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کی کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  اکثر نجی اور سرکاری ہسپتال کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے مریضوں کو  دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی ہسپتال میں داخل نہیں کررہےجس کی وجہ سے کورونا  وائرس کے علاوہ بیماریوں سے بھی لوگوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ (بی بی سی)

جنوبی افریقہ میں آلات کی کمی کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے اکٹھے کئے گئے  ہزاروں نمونوں کے ٹیسٹ نہیں کئے جاسکے۔ (بی بی سی)

نیوزی لینڈ میں ایک مکمل ہفتے سے کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ملک میں صرف ایک ایکٹو کیس ہے۔ (بی بی سی)

فٹ بال

وزیر اعظم Mateusz Morawiecki کا کہنا ہے کہ پولینڈ 19؍جون سے مختلف احتیاطوں کے ساتھ تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں میچز دیکھنے کی اجازت دے گا۔  (بی بی سی)

امید ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ 17؍جون سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔  تمام میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔ (بی بی سی)

سپین کی La Liga گیارہ؍جون سے شروع ہوگی۔ جبکہ فٹ بال لیگ کا اگلا سیزن 12؍ستمبر سے شروع ہوگا۔ (بی بی سی)

انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ FAکپ کے کورٹر فائنل 27-28جون کو ہوں گے۔ (بی بی سی)

رگبی

Samoaکی ایک رگبی ٹیم14مارچ کو آسٹریلیا میں ایک میچ کھیلنے کے بعد واپس آتے ہوئے نیوزی لینڈ میں پھنس گئی تھی جو اب واپس آرہی ہے۔ اورکھلاڑی 14دن قرنطینہ میں  گزارنے کے بعد اپنی فیملیوں سے مل سکیں گے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/PacificRugby/status/1257428791376384001?s=20

میراتھان

بوسٹن میں ہونے والی میراتھان ریس 124سالہ تاریخ میں پہلی بار منسوخ کردی گئی ہے۔ (ڈان)

کرکٹ

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں زمبابوے میں ایک ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ (بی بی سی افریقہ)

Renault

کاریں بنانے والی فرانسیسی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ  دنیا بھر میں اپنے عملے میں 15,000کی کمی کررہے ہیں تاکہ اگلے تین سالوں میں 2بلین یورو کے خرچے بچا سکیں۔ (ڈان)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button