حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 64، 31؍مئی 2020ء)

صدر ٹرمپ عالمی ادارۂ صحت کے بارے میں نظر ثانی کریں

ہتھیاروں کی بجائے دولت وباؤں پر لگائیں

رومینین وزیراعظم کو جرمانہ

پاکستان میں فیس ماسک لازمی

امریکہ کے 25شہروں میں کرفیو

G7سمٹ ملتوی

لاطینی امریکہ کی بگڑتی ہوئی حالت

قرضہ لے کر حفاظتی سامان مفت دینے والی خاتون

گھریلو اختلافات میں کمی

مسجد نبویﷺ میں نماز فجر کے مناظر

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد6,197,327؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے371,619؍اور 2,760,732؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

یورپی یونین نے  امریکہ پر زور دیا ہے کہ  وہ کورونا وائرس سے  پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال  میں عالمی ادارۂ صحت سے اپنے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔  (ڈان اردو)

پوپ فرانسس نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ  سیاست دان ہتھیاروں پر لگنے والی دولت  آئندہ وباء کو روکنے کے لئے استعمال کریں۔  (بی بی سی اردو)

فرانس

فرانس میں غوطہ خوروں نے سمندروں  میں کورونا وائرس کے دوران استعمال ہونے والی احتیاطی اشیاء کے پھینکے جانے میں اضافہ دیکھا ہے۔ دیکھئے اس وڈیو میں ۔

https://twitter.com/QuickTake/status/1266736152247238657?s=20

مالٹا

مالٹا کے  وزیراعظم Robert Abelaکا کہنا ہے کہ  ان کا ملک یکم جولائی سے اپنا ائرپورٹ مسافر پروازوں کے لئے کھول دے  گا۔ (الجزیرہ)

رومینیا

رومینین وزیراعظمLudovic Orban کو  سماجی  دوری کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر600ڈالر کے برابر جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔  رومینین میڈیا میں شائع ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے بعض ساتھی سموکنگ کررہے ہیں اور ماسک بھی نہیں  پہنے اور  سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ (الجزیرہ)

بیلجیئم

بیلجیئم کے ایک شہزادے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔Prince Joachim نے 24؍مئی کو سپین کا سفر کیا تھا جہاں سپینش میڈیا کے مطابق انھوں نے 27؍افراد پر مشتمل افراد کی ایک پارٹی میں شرکت کی تھی جو کہ لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ (بی بی سی اردو)

ایشیاء

پاکستان

پاکستان  کی وزارت صحت نے اتوار کو  ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  ہجوم والی جگہوں پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ان جگہوں میں مساجد، بازار، شاپنگ مال اور عوامی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/dcislamabad/status/1266978159695716354?s=20

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

بھارت

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ 8؍جون سے مذہبی عبادت گاہیں ، ہوٹل، ریستوران  اور  شاپنگ  مال کھولنے کی اجازت ہو گی۔ (ڈان)

بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار کے ذرائع بند ہونے پر 26سالہ راجیش چوہان نے اپنے گھر واپس جانے کے لئے پیدل بنگلور سے اترپردیش تک کا 1,250میل کا سفر 10دن میں طے کیا۔ (سی این این)

امریکہ

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی George Floydکی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاجات  کے بعد ہونے والے ہنگاموں کی  وجہ سے ملک کے 25شہروں میں کرفیولگا دیا گیا ہے۔ کئی عمارتیں نذرآتش ہوئی ہیں۔ تین  افراد کو گولیاں لگی ہیں، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سینکڑوں  گرفتاریا ں کی گئی ہیں۔  (سی این این)

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں ہونے والے G7سمٹ کو ملتوی کردیا ہے۔ جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل  کا کہنا تھا کہ وہ وباء کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کرسکیں گیں۔ (بی بی سی)

امریکی صدر G7کے سمٹ میں کچھ اور ممالک  آسٹریلیا، روس، جنوبی کوریا اور بھارت کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1266982775640506370?s=20

تاریخ میں پہلی بار کسی نجی کمپنی نے خلابازوں کو خلا میں بھیجا ہے۔ SpaceX نے ہفتے کے روز NASA کے دو خلابازوں کو خلا میں بھیجا ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1266822185332563968?s=20

لاطینی امریکہ

لاطینی امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد50,000سے تجاوز کرگئی ہے۔  برازیل، چلی،  میکسیکو اور پیرو سب سے زیادہ متأثرہ ممالک ہیں۔ (الجزیرہ)

وزارت صحت کے مطابق برازیل میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 33,274کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)

افریقہ

کویت سے واپس بھیجے گئے 35غانین باشندوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (africanews)

وزارت صحت کے مطابق روانڈا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

ایتھوپیا می کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ (africanews)

نائیجیریا کی ائر فورس نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے ایک وینٹی لیٹر بنایا ہے۔ (بی بی سی)

یوگینڈا  میں جنوبی سوڈان سے آنے والے 50ٹرک ڈرائیوروں میں  کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

کرکٹ

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی جن میں  گیند باز شامل ہیں ، سوموار سے ٹریننگ شروع کررہے ہیں۔ (الجزیرہ)

فٹ بال

گزشتہ روز ہونے والے فٹ بال میچ میں Bayern MunichنےFortuna Dusseldofکو 5-0سے ہرا دیا۔ (بی بی سی)

ملئے Rhonda Shearerسے، جنھوں نے اپنے اپارٹمنٹ کی ضمانت پر قرضہ لے کر ہسپتالوں میں کام کرنے والوں کے لئے حفاظتی سامان  مفت مہیا کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔

https://twitter.com/AJEnglish/status/1266564993404694528?s=20

گھریلو اختلافات میں کمی

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق  ابو ظہبی میں  گھروں میں رہنے کے احکامات کے باعث خاندانی جھگڑوں میں  نمایاں کمی آئی ہے  کیونکہ اس دوران بہت سے جوڑوں کو  اپنے اختلافات پر  بات کرنے اور آپس کے  معاملات کو حل کرنے کا موقع ملا ہے۔  (ڈان اردو)

لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر کے مناظر۔

https://twitter.com/HaramainInfo/status/1266939239834542080?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button