حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 65، یکم جون 2020ء)

یورپی ممالک میں نرمیاں جاری

ملکہ نے کی گھڑسواری

مئی میں پاکستان میں پچاس ہزار سے زائد کیس

آرمینیا کے وزیراعظم کو کورونا  وائرس

امریکہ میں ہنگامے جاری

روس میں کورونا وائرس کی دوا کی اجازت

ایران میں مریضوں میں اضافہ

کھیلوں کی خبریں

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,343,360؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے376,305؍اور 2,886,826؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

ماسکو میں لوگوں کو دو ماہ بعد گھر سے باہر چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔  یونان میں پرائمری سکول، ہوٹل، سوئمنگ پول اور گولف کورس کھول دئے گئے ہیں۔  ہالینڈ میں  ریستوران، کیفے اور میوزیم کھولے گئے ہیں۔  پرتگال میں سینما اور تھیٹر کھولے گئے ہیں۔  روم میں کلچرل مقامات کھولے گئے ہیں۔ ترکی میں مساجد اور گرینڈ باراز کھول دیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ

لاک ڈاؤن کے بعد ملکہ برطانیہ پہلی بار  پبلک میں سامنے آئی ہیں۔ ایک فوٹو گراف میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملکہ Windsor Castleمیں گھڑ سواری کررہی ہیں۔

https://twitter.com/cnni/status/1267411684462931969?s=20

اٹلی

اٹلی کے ایک بڑے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرساب پہلے کی طرح طاقتور نہیں رہا اور اپنا مہلک پن کھورہا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1267338842404786176?s=20

روس میں  وزارت صحت نے11؍جون سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے Avifavir نامی ایک دوا کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔  کہا جا رہا ہے کہ  یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف کافی کارآمد رہے گی۔ (ڈان)

ایشیاء

پاکستان

پاکستان میں مئی کے مہینہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 54,000سے زائد کا اضافہ ہوا اور 1,100سے زائد اموات ہوئیں۔ (ڈان)

ایران

ایران میں کورنا وائرس کے مریضوں میں ایک دن میں قریباً 3,000کا اضافہ ہوا ہے جو کہ  دو ماہ کے عرصہ میں ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

https://twitter.com/AFP/status/1267398267853307905?s=20

آرمینیا

آرمینیا کے وزیراعظم Nikol Pashinyanنے فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے کہ  ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی پوری فیملی اس سے متأثر ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکہ میں George Floydکی پولیس کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکت پر مظاہرے چھٹے روز بھی جاری ہیں۔  اب تک چار ہزار کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

https://twitter.com/AJEnglish/status/1267370936602439680?s=20

افریقہ

کل کیسز:  147,252

صحت یاب  :62,305

وفات یافتگان : 4,224

یوگینڈا کے دو ممبر آف پارلیمنٹ کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ ایک  احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے جس کا مطالبہ تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  جنوبی سوڈان  کے ساتھ بارڈر کو بند کیا جائے۔ (بی بی سی افریقہ)

ملاوی میں کئے گئے ایک سروے میں 81فیصد لوگوں  کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ بھوک سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔ ( بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/IPORMalawi/status/1267367579930238977?s=20

روانڈا نے  ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی پہلی ہلاکت  اور نئے کیسز میں اضافے کے بعد  پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ واپس  لے لیا ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

تنزانیہ میں سکولوں کی سینئر کلاسز اور  کالج کے طلباء دو ماہ کے بعد تعلیمی اداروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کے انفیکشن میں کمی ہو رہی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں سکولوں کے دوبارہ کھولنے میں ایک ہفتہ  کی تاخیر کی جارہی ہے تا کہ سکولوں کی انتظامیہ کو مناسب اقدامات کرنے کے لئے مزید وقت مل سکے۔ (بی بی سی افریقہ)

گھانا کے صدر نے ملک میں عوامی اجتماعات پر لگی پابندی کو نرم کیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق  مسجدوں اور چرچوں میں 100؍افراد کے ساتھ عبادت کی اجازت ہوگی۔ سماجی دوری اور فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسڑیلیا کے 7,200کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 92فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت ہسپتالوں میں صرف 21مریض ہیں۔ (بی بی سی)

متحدہ عرب امارت

انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کے  جیل میں ایک قیدی میں  کورونا وائرس کی تشخیص  ہوئی ہے لیکن اسے علاج کی سہولت نہیں دی جارہی۔ (الجزیرہ)

کھیل

فارمولا ون

برطانوی حکومت نے فارمولا ون ریسنگ کو اس سال Silverstoneسرکٹ پر دو ریسوں کی اجازت دی ہے۔  ذرائع کے مطابق کھیلوں کے بڑے مقابلوں کو  قرنطینہ کے قوانین سے استثناء دی جائے گی۔  (بی بی سی)

فٹ بال

گزشتہ روز ہونے والے جرمن فٹ بال لیگ کے میچ میں Borussia Dortmundنے Paderborn کو 6-1سے ہرا دیا۔ (بی بی سی)

Emirates

فضائی کمپنی کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنی کے متأثرہ نیٹ ورک  میں فلائٹس کو کو مکمل بحال ہونے میں چار سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ کمپنی 83ممالک کے 157مقامات تک  اپنے فلائٹس لے کر جاتی ہے۔ (ڈان)

گزشتہ روز خلا میں بھیجے گئے خلابازوں کا انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں داخل ہونے کا لمحہ۔ دیکھئے اس وڈیو میں۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1267374573386940419?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button