حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 67، 03؍ جون 2020ء)

یونان نے قطر کی پروازوں پر پابندی لگا دی

چین کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تاخیر نہیں کی

کورونا وائرس سے 600سے زائد نرسیں جاں بحق

پنجاب میں لاک ڈاؤن کردیا جائے

جاپان کا پل سرخ لائٹوں سے روشن کیا گیا

بھارت میں دو لاکھ سے زائد متأثرین اور سمندری طوفان

اسرائیل میں سکول بند

کورونا  وائرس کے دوران مجلس انصاراللہ جرمنی کی کارکردگی

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,492,642؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے383,626؍اور 3,092,393؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

UN

اقوام متحدہ  کے سربراہ نے  کہا ہے کہ ملکوں کو متحد ہونا ہو گا ۔ اسی طرح ہم وائرس پر قابو پاسکتے ہیں اور مل کر بہتری لا سکتے ہیں۔

https://twitter.com/antonioguterres/status/1268030104896253952?s=20

انٹرنیشنل  کونسل آف نرسز کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 600سے زائد نرسیں جاں بحق ہو چکی ہیں۔ (سی این این)

یورپ

فرانس

وزارت صحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 13دن میں پہلی مرتبہ 100سے تجاوز کرگئی ہیں۔  (ڈان)

یونان

یونان نے  قطر سے آنے والی ایک فلائیٹ  پر12مسافروں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قطر سے آنے اور جانے والے پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔91مسافروں میں سے  جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ 14دن اور منفی ٹیسٹ والے مسافر7دن کے لئے قرنطینہ میں رہیں گے۔ (ڈان)

آسٹریا

آسٹریا کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات سے سوائے اٹلی کے تمام دیگر ممالک کے لئے اپنی سرحدوں پر کورونا وائرس سے متعلق صحت کی جانچ پڑتال ختم کررہا ہے۔ (بی بی سی)

ایشیا

چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ یہ خبر ،کہ اس نے Covid-19سے متعلق معلومات کو  عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ  شیئر کرنے میں تاخیر کی تھی، بالکل غلط ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

پاکستان مین کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد80,000سے تجاوز کرچکی ہے۔ سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مسلسل  تیسرے روز بھی نئے کیسز کی تعداد 1,000سے زائد رہی۔ (ڈان)

صحت کی انتظامیہ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پنجاب کے صوبے میں 30دن کا لاک ڈاؤن کردیا جائے۔ گورنمنٹ کی طرف  سے کئے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئ ہے کہ لاہور شہر میں کورونا وائرس سے 670,000متأثرہ لوگ موجود ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی)

جاپان

ٹوکیو میں پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایک دن میں کورونا وائرس کے34نئے کیس ظاہر ہونے پر ٹوکیو کے مشہورRainbow Bridgeکو عوام کو خبردار کرتے ہوئے لال رنگ کی لائٹوں سے روشن کیا گیا۔

https://twitter.com/AFP/status/1268108914593325063?s=20

بھارت

بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ 8.909 کورونا وائرس کے مریضوں کے اضافے کے ساتھ  مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1268055273085849600?s=20

بھارت کے مغربی ساحل اور ممبئی شہر کو اس وقت Nisargaسمندری طوفان کا سامنا ہے۔ ایک لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/ANI/status/1268029925627277317?s=20

امریکہ

امریکہ کے موجودہ حالات کے بارے میں جب کینیڈا کے وزیراعظم سے پوچھا گیا تو ان کے لئے جواب دینا کتنا مشکل تھا؟ دیکھئے اس وڈیو میں ۔۔۔۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1267933489783025667?s=20

افریقہ

Lesothoکی سابقہ خاتون اول کو ان کے شوہر کی پہلی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسی معاملہ پر ان کے شوہر Thomas Thabaneکو گزشتہ دنوں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ  دینا پڑا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کے بیماریوں کے روک تھام کے ادارے کا کہنا ہے کہ کم از کم 812طبی کارکنان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے کئے گئے بعض اقدامات  غیر ضروری اور غیر آئینی ہیں۔ (بی بی سی)

یوگینڈا کے صدر Yoweri Museveniکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ  سے یوگینڈا کو سیاحت میں کمی کی وجہ سے 1.6بلین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ (ڈان)

تنزانیہ میں امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو سفر سے متعلق نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت دارالسلام میں کورونا وائرس سے  متأثر ہونے کا خطرہ ابھی بھی زیادہ ہے۔ (بی بی سی)

Equatorial Guineaنے عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے کو کورونا وائرس کے اعدادوشمار میں غلط بیانی کرنے پر ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

اسرائیل

اسرائیل میں  سکولوں میں کورونا وائرس کے کیس ظاہر ہونے پر 40سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور قریباً 7,000اساتذہ اور طلباء کو  قرنطینہ کیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

فٹ بال

انگلش پریمیئر لیگ نے کلبوں کو اجازت دی ہے کہ وہ17جون کے لیگ کے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ میچ کھیل سکتے ہیں۔ ( بی بی سی)

یوکرائن کی ایک فٹ بال کلب ٹیم Karpaty Lvivکو  اس کے 25سٹاف اور کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پردو ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

کورونا وائرس کے لئے بروفین؟

برطانیہ میں لندن کے Guy’s and St. Thomasہسپتال اورKings Collegeکے سائنسدانوں کو خیال ہے کہ  بروفین کے ذریعہ سے سانس لینے کی مشکلات کا علاج کیا جاسکتا ہے اور اوہ اس کے لئے ٹرائل کررہے ہیں۔  (بی بی سی)

ZOOM

اپریل کے مہینہ میں ZOOMکے سافٹ ویئر کے استعمال میں  30گنا اضافہ ہوا۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنی انتہا پر  ایک دن میں 300ملین سے زائد لوگوں نے اسے استعمال کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس سال کی سیلز  1.8بلین ڈالر کے قریب رہے گیں۔ (بی بی سی)

LUFTHANSA

جرمن فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اسے 2.1بلین یورو کا نقصان ہوا ہے۔ (الجزیرہ)

کورونا  وائرس کے دوران مجلس انصاراللہ جرمنی کی کارکردگی

جب سے دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئی ہے اس کےاثرات  نظامِ زندگی پر بُری طرح اثر انداز ہوئے ہیں۔ ہر ملک کی حکومت نے اپنے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب بھی دلائی ہے۔ خصوصاً بوڑھے اور عمر رسیدہ افراد کی مدد کے لیےاپیلیں کی گئی ہیں ۔ جماعتِ احمدیہ جس کا طرہ امتیاز ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت رہاہے کو بھی حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبات میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور معاشرہ میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی ۔ چنانچہ حضور کی زیر ِہدایت نیشنل سطح پر پر National Ansar help & care committee قائم کردی گئی ۔اسی طرح علاقہ، زون کی سطح پر بھی اسی طرز پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یاد رہے کہ مجلس انصاراللہ جرمنی 272 مجالس ، 40 زون اور دس علاقائی مجالس پر مشتمل ہے ۔ جرمنی میں انصار کی کل تعداد 7068 ہے۔

ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ضرورت مند انصار کے علاوہ دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے بے گھر اور ضرورت مند افراد کو ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کی جائے ۔ چنانچہ اس سلسلہ میں درج ذیل فوری اقدامات اٹھائے گئے ۔

1 ۔ دفتر انصاراللہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا قیام ۔

2۔ مرکزی سطح پر ہاٹ لائن کا قیام ۔

3۔ علاقائی نائب ناظم صفِ دوم اور ناظم ایثار کے ساتھ ہفتے میں دو بار  وڈیو کانفرنس کی صورت میں رابطہ ۔

4۔ احمدی ڈاکٹر  ز کی تنظیم MAMO کے تعاون سے زون کی سطح پر ٹیلیفون کانفرنس کے ذریعہ انصار کو رونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔  اب تک 1200 سے زائدانصار اس سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

5۔ جن انصار کے پاس کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہومیوپیتھک ادویات موجود نہیں ان کو وہ ادویات ان کے گھروں میں پہنچائی جا رہی ہیں ۔

6۔  اب تک 2131 انصارکی سوداسلف اور ادویات  لانے میں مدد کی گئی ۔

7۔ 60 سال سے زائد عمر کے 1897 انصار کو مجلس کے مرکز کی طرف سے سینی ٹائزر، ماسک ، وٹامن  سی  اور ٹشو پیپر پر مشتل پیکٹ بطور تحفہ بھجوایا گیا ۔

8 ۔  2936مختلف قومیتوں کے لوگوں کی مختلف طریق پر مدد کی گئی ۔

9۔ اب تک 560 بے گھر افراد میں فوڈ پیکیٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ ان افراد میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق جرمن قومیت سے ہے ۔

10۔ مجالس کی سطح پر غیراز جماعت افراد میں کافی تعداد میں ماسک  تقسیم کیے جا چکے ہیں اور ضرورت مندوں کے لیے خدمتِ خلق کی یہ سروس اب بھی جاری ہے ۔

11۔ انصار نیوز کے ذریعہ ملکی اخبارات اور جماعتی سطح پر موصول ہونے والی احتیاطی تدابیر سے انصار کو آگاہ  کیا جارہا ہے ۔

12۔ گھروں میں ہلکی پھلکی ورزش کرنے کے طریق اور خوراک کا خیال رکھنے سے متعلق معلوماتی ویڈیوز تیار کرکے انصار کو واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی جا رہی ہیں ۔

13۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع  رحمہ اللہ کی کتاب ’ورزش کے زینے‘ سے کچھ اہم نکات انصار کو بھجوائے جا رہے ہیں ۔

14۔ مکرم  مبارک احمد شاہدصدر مجلس انصاراللہ تمام مجالس کے ساتھ رابطے میں رہ کر کام کی عمومی نگرانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ (رپورٹ: عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button