حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 68، 04؍ جون 2020ء)

چین اور ترکی  میں پروازیں شروع

Hydroxychloroquinکے تجربات دوبارہ شروع

دریا میں 20,000ٹن تیل گرگیا

پاکستان میں مریض چین سے بھی زیادہ

انڈونیشیا میں مسافروں کی وجہ سے پروازیں بند

برازیل میں ویکسین کے تجربات

افریقہ کی صورتحال

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 6,608,480؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 388,587؍اور 3,193,874؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ Hydroxychloroquin کے کورونا وائرس کے علاج کے لئے کئے جانے والے تجربات طبی خدشات کی وجہ سے روکے جانے کے بعد اب دوبارہ  شروع کئے جارہے ہیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/DrTedros/status/1268251230406672385?s=20

یورپ

برطانیہ کے  بزنس سیکرٹریAlok Sharma   کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور وہ  خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے ہیں۔  بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ایک بیان دیتے ہوئے وہ واضح طور پر بیمار نظر آرہے تھے۔ (سی این این)

جرمنی

جرمن حکومت کورونا وائرس کی وباء سے متأثرہ معیشت کو دوبارہ سے شروع ہونے پر 130بلین یورو کے امدادی پیکج سے مدد کرے گی۔(بی بی سی)

سپین

سپین کے شہر بارسلونا میں کورونا وائرس کے مریضوں کو صحت یابی میں مدد دینے کے لئے ساحل سمندر کی سیر کروائی جارہی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1268202095540346880?s=20

روس

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے  سائبیریا کے  شہر Norilskمیں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔  وہاں ایک پاور سٹیشن سے قریبی دریا میں 20,000ٹن ایندھن کے لئے استعمال ہونے والا تیل گر گیا ہے۔ (سی این این)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سے تجاوز کرگئی ہے۔پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد85,264ہے اور 30,000سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (ڈان)

پاکستان میں دو صوبائی اسمبلیوں  کے ممبروں کی کورونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔ ایک کا تعلق خیبر پختونخواہ اور دوسرے کا تعلق پنجاب کے صوبے سے ہے۔ (بی بی سی)

ایران

ایران میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ3,574کا اضافہ ہوا ہے۔  یہ مسلسل چوتھا روز ہے کہ مریضوں کی تعداد میں ہر روز تین ہزار سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے۔ ایران نے کچھ عرصہ سے کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرنی شروع کی ہے۔ (ڈان)

چین

چین کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اپنے ملک میں  محدود پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے گا۔  چین کے غیر ملکی  اور امریکی پروازوں پر پابندی لگانے کے بعد امریکہ نے بھی چین سے امریکہ آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1268406838887768065?s=20

ترکی

ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ میں کوشش کررہا ہے کہ 40ممالک کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں۔ اس بارہ میں اس نے 15 ممالک سے معاہدے بھی کرلئے ہیں۔  ترکی اس بارہ میں 92ممالک سے بات چیت کے مراحل میں ہے۔(بی بی سی)

انڈونیشیا

انڈونیشیا کی ایک ائر لائن Lion Air نے اپنی پروازیں بحال کرنے کے بعد دوبارہ منسوخ کردی ہیں۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ انھیں مسافروں کی طرف سے کورونا وائرس سے احتیاط کے متعلق کئے جانے والے اقدامات میں  مشکل پیش آرہی تھی۔  (سی این این)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ  صدر کو دو ہفتے تک Hydroxychloroquin کے استعمال سے کوئی  مسئلہ نہیں ہوا۔ البتہ ان کے وزن میں ایک پاؤنڈ کا اضافہ ضرور ہوا ہے۔ (ڈان)

امریکہ میں مظاہرین نے مظاہرے کے دوران پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے سیاہ فام امریکی George Floydکو موبائل کی روشنیاں جلا کر خراج تحسین پیش  کیا۔ (سی این این)

https://twitter.com/CNN/status/1268474310265581569?s=20

Hennepin Countyکے میڈیکل Examinerکے آفس سے  جاری کی جانے والی ، پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے George Floydکی 20صفحات کی  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  اسے 3؍اپریل کو کورونا وائرس تھا۔ (بی بی سی)

Geoge Floydکی  پولیس کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکت پر اس عمل میں شامل چاروں پولیس والوں پر دفعات لگائی گئی ہیں۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/PatKessler/status/1268260430931210248?s=20

میکسیکو

 میکسیکو میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے1,092؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور 11,729؍اموات ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کے لحاظ  میکسیکو دنیا کا ساتواں متأثرہ ملک ہے۔ (ڈان)

برازیل

Sao Paulo کی فیڈرل یونیورسٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں  کہا گیا ہے کہ جون میں Oxford Universityکی طرف سے بنائے جانے والی کورونا وائرس کی ایک ویکسین کے تجربات میں 2,000 برازیلین بھی حصہ لیں گے۔

افریقہ

کینیا میں دو پولیس والوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے ہوئے کرفیو کی پابندی کرواتے ہوئے ایک 13سال کے لڑکے اور ایک ٹیچر کی ہلاکت پر قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا میں محققین نے Covid-19 کی نو مختلف شکلیں دریافت کیں ہیں۔ یہ نو قسمیں ان قسموں جیسی ہی ہیں جو کہ عالمی طور پر موجود ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کی فضائی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ 21؍جون سے ملک کے پانچ ائر پورٹس سے اندرونِ ملک پروازیں شروع  کی جارہی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی حکومت نے کاروباری طبقہ  کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پروازیں ایک ماہ میں شروع کردی جائیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی ایسا کرنا قبل از وقت ہوگا۔ (ڈان)

کرکٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے 14؍رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ تاہم تین کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر انگلینڈ جانے سے انکار کردیا ہے۔  ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ (VOAاردو)

(عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button